زبان کسی قوم کے ایمان، تاریخ اور تہذیب کی امین ہوتی ہے، علامہ جواد نقوی
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
یوم اقبالؒ کے موقع پر قومی اردو کانفرنس سے خطاب میں سربراہ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ اگر زبان کمزور ہو جائے تو قوم کی فکری بنیادیں بھی کمزور پڑ جاتی ہیں، اردو زبان ہماری قومی پہچان کا مظہر اور فکری وحدت کی بنیاد ہے۔ اس کا تحفظ، فروغ اور نفاذ قومی فریضہ ہے۔ قومی ترقی اور فکری استحکام کے لیے اردو زبان کو سرکاری، دفتری اور تعلیمی سطح پر مکمل طور پر رائج کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی یومِ اردو اور یومِ اقبالؒ کے موقع پر پروفیشنلز آف تحریکِ بیداریِ اُمتِ مصطفیٰﷺ کے زیرِاہتمام، جامعۃ العروۃ الوثقى لاہور میں قومی اُردو کانفرنس کا انعقاد ہوا، جس کا عنوان “اردو قومی زبان، قومی تشخص، قومی پہچان” تھا۔ کانفرنس کی صدارت سربراہ تحریکِ بیداریِ اُمتِ مصطفیٰﷺ علامہ سید جواد نقوی نے کی، جبکہ ملک کی نامور علمی، ادبی، فکری، لسانی اور صحافتی شخصیات شریک ہوئیں۔ مقررین میں سابق سینئر فیڈرل سیکرٹری و چیئرمین مولانا ظفر علی خان فاؤنڈیشن خالد محمود، ماہرِ اقبالیات و پیتھالوجسٹ بریگیڈیئر(ر) ڈاکٹر وحید الزمان طارق، بین الاقوامی ایوارڈ یافتہ شاعر و مصنف میجر(ر) شہزاد، دانشور و نائب امیر جماعتِ اسلامی ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، معروف کشمیری شاعر احمد فرہاد اور ستارہ امتیاز، معروف مصنف سابق آڈٹ آفیسر صدر قومی زبان تحریک پاکستان جمیل بھٹی، صدر خواتین ونگ قومی زبان تحریک پاکستان فاطمہ قمر و دیگر شامل تھے۔
علامہ سید جواد نقوی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو ایک خصوصی نعمت کے طور پر یہ موقع عطاء کیا کہ وہ اپنی توحیدی، خالص اور الگ پہچان کیساتھ دنیا میں اُبھرے۔ یہ وہ موقع ہے جو دیگر اقوام کو نصیب نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنی پیدائش کے دن سے ہی ایک نظریاتی اور فکری تشخص حاصل تھا، جسے علامہ اقبالؒ نے "خودی" سے تعبیر کیا ہے، تاہم قیامِ پاکستان کے بعد اس کی تعمیر و تکمیل کا عمل ابھی باقی ہے جو دراصل اس کی زبان، فکری اور تہذیبی شناخت سے وابستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نبی اکرمﷺ نے عقدِ اخوت قائم کرتے وقت جن بنیادوں پر امت کو جوڑا، ان میں ایمان، تاریخ، تہذیب اور زبان شامل تھیں۔ زبان ان تمام عناصر کی ترجمان ہے جو کسی قوم کے ایمان، تاریخ اور تہذیب کی امین ہوتی ہے۔ اگر زبان کمزور ہو جائے تو قوم کی فکری بنیادیں بھی کمزور پڑ جاتی ہیں۔
انہوں نے اس موقع پر زور دیا کہ اردو زبان ہماری قومی پہچان کا مظہر اور فکری وحدت کی بنیاد ہے۔ اس کا تحفظ، فروغ اور نفاذ قومی فریضہ ہے۔ قومی ترقی اور فکری استحکام کیلئے اردو زبان کو سرکاری، دفتری اور تعلیمی سطح پر مکمل طور پر رائج کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید علوم و فنون کو اردو میں منتقل کر کے نوجوان نسل کیلئے علم تک رسائی آسان بنائی جا سکتی ہے۔ علامہ سید جواد نقوی نے عوام سے گھریلو سطح پر تحریکِ نفاذِ اردو شروع کرنے کی تاکید کی تاکہ مقتدر اداروں کو آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 251 پر عملدرآمد کیلئے شعوری دباؤ پیدا کیا جا سکے اور قومی زبان اردو کو حقیقی معنوں میں سرکاری و عوامی سطح پر نافذ کیا جائے۔ مقررین نے اردو زبان کی قومی حیثیت، تہذیبی بنیادوں، علمی و فکری کردار اور موجودہ دور میں اس کے فروغ کے تقاضوں پر اظہارِخیال کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اردو محض رابطے کی زبان نہیں بلکہ ہماری فکری وحدت، تہذیبی استقامت اور قومی تشخص کی بنیاد ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جواد نقوی اور فکری انہوں نے کہا کہ
پڑھیں:
محسن نقوی کی مستونگ کے قریب سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم اور گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔