---فائل فوٹو 

سندھ کے شہر تھرپارکر میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا ہے جہاں تین نوجوانوں کی ایک ہی درخت سے پھندا لگی لاشیں ملی ہیں۔

تھرپارکر کی تحصیل ننگرپارکر کے علاقے ڈانو دھاندل میں تین نوجوانوں کی غیر طبعی موت نے پورے علاقے کو سوگوار کر دیا ہے۔ 

پولیس کے مطابق تینوں نوجوان آپس میں قریبی رشتہ دار تھے جن کی لاشیں ایک ہی درخت سے پھندا لگے ملی ہیں جس پر اِن کے لواحقین غم سے نڈھال ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں نوجوان کی ایک ساتھ موت بظاہر خودکشی لگتی ہے تاہم تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

حکام نے بتایا کہ رواں سال اب تک پھندا لگی لاشیں ملنے کے 112 واقعات ریکارڈ ہو چکے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

کپواڑہ، بھارتی فوجیوں نے دو کشمیری نوجوان شہید کر دیے

ذرائع کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو آج علی الصبح ضلع کے علاقے کیرن میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران ایک جعلی مقابلے میں شہید کیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع کپواڑہ میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ ذرائع کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو آج علی الصبح ضلع کے علاقے کیرن میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران ایک جعلی مقابلے میں شہید کیا۔ قابض بھارتی فوجیوں نے علاقے میں تلاشی آپریشن گزشتہ روز(جمعہ) شروع کیا تھا۔ یاد رہے کہ بھارت نے کالے قانون ”آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ“ کے تحت فورسز کو آزادی کی جدوجہد میں مصروف کشمیریوں کو قتل کرنے اور جبر و استبداد کے دیگر ہتھکنڈوں کا نشانہ بنانے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔ بے لگام بھارتی فورسز اہلکاروں نے 1989ء سے اب تک 96 ہزار 4 سو 76 کشمیریوں کو شہید کیا ہے۔ آج تک کسی بھی مجرم بھارتی فوجی کو سزا نہیں دی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • ایس سی او وژن 2025ء کے تحت آزاد کشمیر میں جدید آئی ٹی دور کا آغاز
  • راولپنڈی، گوجرخان روڈ پر تیز رفتار گاڑی درخت سے ٹکرانے سے ایک شخص جاں بحق، پانچ زخمی
  • اٹلی: جرمن کوہ پیمائوں کی لاشیں نکال لی گئیں
  • جلی ہوئی لاشیں، چیختے بچے: ایک فون چارجر نے پورے خاندان کی جان لے لی
  • جنگ بندی کے بعد اسرائیل نے  مزید  15 فلسطینی لاشیں واپس کردیں
  • جب 50 سال پرانے برگد نے دوبارہ سانس لی، محکمہ جنگلات کا ریسکیو آپریشن
  • کپواڑہ، بھارتی فوجیوں نے دو کشمیری نوجوان شہید کر دیے
  • پڈعیدن، ٹریفک حادثہ ، تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے 3بچوں سمیت 4ہلاک
  • نواب شاہ: ڈیڑھ سال قبل شادی کرنے والی خاتون کی پھندا لگی لاش برآمد