بچے 36 پاؤنڈ کا کیک 36 سیکنڈ میں ہی چٹ کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
بھارت میں راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے دفتر میں پارٹی رہنما تیجسوی یادو کی سالگرہ کے موقع پر ایک منفرد اور دلچسپ منظر دیکھنے میں آیا، جیسے ہی 36 پاؤنڈ وزنی دیو ہیکل کیک کاٹا گیا، وہاں موجود بچوں نے صرف 36 سیکنڈ میں پورا کیک ختم کر کے سب کو حیران کر دیا۔
تقریب کے دوران بچوں نے جیسے ہی کیک دیکھا، وہ خوشی کے مارے میز کی جانب دوڑے اور کیک پر ٹوٹ پڑے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچے ایک دوسرے کو دھکیلتے، ہنستے اور مزے سے کیک کھاتے نظر آ رہے ہیں، جبکہ موقع پر موجود افراد اس منظر پر قہقہے لگاتے رہے۔
View this post on InstagramA post shared by India Today (@indiatoday)
یہ منظر اتنا دلچسپ تھا کہ اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جسے دیکھ کر صارفین نے مزاحیہ تبصرے کیے۔
ایک صارف نے لکھا، ’یہ واقعی 36ویں سالگرہ کے شایانِ شان جشن تھا، جہاں 36 پاؤنڈ کا کیک، 36 بچے اور 36 سیکنڈ۔‘
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
وفاقی آئینی عدالت کے ججز کے نام منظرِ عام پر آگئے
اسلام آباد(صغیر چوہدری ) 27 آئینی ترمیم کی روشنی میں وفاقی آئینی عدالت (FCC) کے ججز کے نام سامنے آگئے ہیں ذرائع کے مطابق جسٹس امین الدین خان وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس ہوں گے ساتھ رکنی آئینی عدالت کے دیگر چار ججز بھی سپریم کورٹ سے لئے گئے ہئں جن میں جسٹس سید حسن اظہر رضوی جسٹس مسرت ہلالی جسٹس عامر فاروق جسٹس علی باقر نجفی جبکہ سندھ ہائی کورٹ سے جسٹس کے کے آغا اور بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس روزی خان کے نام سامنے آئے ہیں ۔وفاقی آئینی عدالت سپریم کورٹ کی بجائے الگ بلڈنگ میں منتقل کی جائے گی جسکے لئے وفاقی شرعی عدالت کی عمارت کا انتخاب کیا گیا ہے اور شرعی عدالت کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے تھرڈ فلور پر منتقل کردیا گیا ہے