ماڈل کالونی میں ڈکیتی کی فوٹیج منظر عام پر
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماڈل کالونی میں ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آگئی۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گھر پہنچنے والے موٹرسائیکل سوار شہری کو تعاقب کے بعد لوٹ مار کا نشانہ بنایا گیا۔ موٹر سائیکل سوار تین ملزمان نے اسلحے کے زور پر نہایت دیدہ دلیری سے واردات کی۔ گھر کی دہلیز پر شہری کو موٹرسائیکل، موبائل فون، نقدی اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا گیا۔ شہری کی مزاحمت پر اسے تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ ملزمان نے گلی میں بیٹھے دو نوجوانوں سے بھی موبائل فون چھینے۔ کچھ فاصلے پر گلی میں موجود شہریوں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے پر شہری مایوس، فوری ریلیف کا مطالبہ
افشاں رضوان:پٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد شہریوں نے شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے, آمدن میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، جبکہ روزمرہ اخراجات دوگنا ہو چکے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظرثانی کرتے ہوئے فوری ریلیف فراہم کیا جائے.
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی