ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے ہر شہری کو 2ہزارڈالر دینے کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ہر شہری کو 2ہزار ڈالر دیئے جائیں گے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکیوں کو سنہری خواب دکھا تے ہوئے بتایا کہ ٹیکس محصولات سے امریکا کو حاصل ہونے والے کھربوں ڈالر سے شہریوں کو کم از کم 2 ہزار ڈالر کی ادائیگی کی جائے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ٹرمپ نے لکھا کہ ’ہم کھربوں ڈالر حاصل کر رہے ہیں اور جلد ہی اپنا 37 کھرب ڈالر کا قرضہ چکانا شروع کریں گے۔
ٹرمپ نے اپنے ناقدین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ محصولات کی مخالفت کر رہے ہیں وہ ’احمق‘ ہیں کیونکہ امریکا اب محصولات سے ریکارڈ آمدنی حاصل کر رہا ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’امریکا میں اب ریکارڈ سرمایہ کاری ہو رہی ہے، ہر طرف پلانٹس اور فیکٹریاں لگ رہی ہیں اور ملکی معیشت مضبوط بنیادوں پر کھڑی ہو رہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔
وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔
مزید :