روسی تیل خریدنے کے معاملے میں امریکا نے ہنگری کو مستثنا کردیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (مانیٹر نگ ڈ یسک)امریکا نے ہنگری کو روسی تیل و گیس کی خریداری پر امریکی پابندیوں کے تناظر میں استثنیٰ دے دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں ماہ ہنگری کو روسی تیل اور گیس خریدنے کی پابندیوں سے ایک سالہ استثنیٰ دینے کا اعلان کیا۔ ہنگری نے بھی بیان دیا ہے کہ اس استثنیٰ میں شامل ہے کہ روسی تیل اور گیس جو ‘‘تور کسٹریم’’ اور ‘‘دروڑبہ’’ پائپ لائنز کے ذریعہ پہنچتی ہے، ان پر پابندیاں لاگو نہیں ہوں گی۔ امریکی اعلامیے کے مطابق اس استثنیٰ کے بدلے ہنگری نے امریکی ایل این جی خریدنے اور امریکی نیوکلیئر فیول کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ یہ اقدام یورپی یونین کی جانب سے روسی تیل و گیس پر پابندیاں سخت کرنے کے تناظر میں آیا ہے کیونکہ ہنگری کے لیے روسی توانائی کا متبادل تلاش کرنا مشکل ہے۔واضح رہے کہ ہنگری کے پاس سمندر تک رسائی نہیں ہے اور وہ زیادہ تر روسی توانائی کی فراہمی پر منحصر ہے۔ ہنگری حکومت نے بھی یہی بات امریکی صدر کے سامنے بیان کی تھی تاکہ استثنیٰ حاصل کیا جائے۔ اس استثنیٰ کا اطلاق ایک مخصوص مدت کے لیے ہے جو کہ ایک سال بتایا جارہا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: روسی تیل
پڑھیں:
ہنگری کے وزیراعظم کی وائٹ ہاؤس ترجمان کو ملازمت کی پیشکش
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان نے وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ کو کام کی پیشکش کردی۔ اس پر لیویٹ نے مہمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹرمپ کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں کام جاری رکھیں گی۔ خبررساں اداروں کے مطابق ہنگری کے وزیر اعظم وائٹ ہاؤس پہنچے ،جہاں انہوں نے امریکی صدر سے ملاقات کے دوران ازراہ مذاق کیرولین لیویٹ کو بوڈاپسٹ میں اپنے لیے کام کرنے کی پیشکش کی، کیونکہ وہ صدر ٹرمپ کے دفاع میں خاتون ترجمان کی جرات اور حوصلے کی تعریف کر رہے تھے۔