27 ویں آئینی ترمیم کا ڈرافٹ منظور؛ بل ایوان سے منظور ہونا باقی
اشاعت کی تاریخ: 9th, November 2025 GMT
ویب ڈیسک : مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے آئینی ترمیم کا ڈرافٹ منظور کر لیا۔ بل ایوان سے منظور ہونا باقی ہے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما فاروق ایچ نائیک نے اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئینی ترمیم کے مسودے میں کچھ ترامیم کی گئی ہیں۔ اور ترامیم کے ساتھ مسودے کو منظور کر لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کمیٹی نے چند شقوں پر تبدیلی کرنے کا مجھے اور وزیر قانون کو اختیار ہے۔ اور بل ابھی تک ایوان سے منظور ہونا باقی ہے۔
بجلی کے بلوں کی ادائیگی؛ صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ کمیٹی اجلاس ختم ہو گیا ہے۔ اور رپورٹ کل ایوان میں پیش کی جائے گی۔ بل پر ووٹ کب کرانا ہے۔ اور یہ اختیار ایوان کے پاس ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی تجاویز کے حوالے سے بریک تھرو کل ہو گا۔
اجلاس کے وقفے کے دوران وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا بلوچستان کی نشستوں میں اضافے اور خیبرپختونخوا کا نام پختونخوا کرنے پر بات ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی ہدایت کے بعد وزیر اعظم کے استثنیٰ کی تجویز واپس ہو گئی ہے۔ جبکہ بلوچستان کی نشستوں میں اضافے اور خیبر پختونخوا کا نام پختونخوا کرنے پر بات ہوئی ہے۔
ماس ٹرانزٹ سسٹم کا ٹی کیش کارڈ مہنگا ہوگیا
اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی مقامی حکومتوں کو مکمل خودمختاری کی تجویز پر بات ہوئی ہے۔ اور پنجاب اسمبلی کی قرارداد پر بھی بات ہوئی ہے۔ مقامی حکومتوں کی مکمل خودمختاری اور پنجاب اسمبلی کی قرارداد پر وقت لیا گیا ہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: بات ہوئی ہے ایم کی کہا کہ
پڑھیں:
27ویں آئینی ترمیم، مولانا فضل الرحمان کی صدر مملکت اور بلاول بھٹو سے اہم ملاقات
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی صدر مملکت آصف زرداری اور چئرمین بلاول بھٹو سے ملاقات اہم ملاقات ہوئی ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق جمعیت علما اسلام کے سربراہ وفد کے ہمراہ ملاقات کیلیے بلاول ہاؤس پہنچے جہاں اُن کی صدر مملکت اور بلاول بھٹو سے 27ویں آئینی ترمیم سے متعلق اہم ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ مولانا راشد سومرو ، مفتی ابرار احمد و دیگر موجود تھے۔
رہنماؤں نے ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال اور 27 ویں ترمیم سے متعلق گفتگو کی۔