27ویں آئینی ترمیم: کن معاملات پر اتفاق ہوگیا، باقی کب تک طےہوں گے، رانا ثنااللہ نے بتادیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT
وزیرِاعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت اور اتحادی جماعتوں کے درمیان آرٹیکل 243 اور آئینی عدالت کے قیام کے معاملے پر اتفاق رائے ہو چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 27ویں ترمیم میں دہری شہریت کے خاتمے سمیت کیا کیا تجاویز دی گئی ہیں؟ رانا ثنااللہ نے بتا دیا
رانا ثنا کے مطابق آئینی ترمیم سے متعلق باقی نکات پر بات چیت جاری ہے اور جمعے کی شب تک تمام معاملات طے پا جائیں گے۔
18ویں ترمیم کو چھیڑنے کا کوئی ارادہ نہیں، رانا ثنااللہاپنے بیان میں رانا ثنا اللہ نے واضح کیا کہ 18ویں آئینی ترمیم کو کسی صورت تبدیل نہیں کیا جائے گا۔
مزید پڑھیے: 26ویں ترمیم کے ہیرو مولانا فضل الرحمان 27ویں ترمیم کے موقعے پر کیوں نظر انداز کیے جارہے ہیں؟
انہوں نے مزید کہا کہ این ایف سی ایوارڈ کے حوالے سے بھی اتحادی جماعتوں سے مشاورت کا عمل جاری ہے تاکہ مالی معاملات میں اتفاق رائے پیدا کیا جا سکے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر بھی کافی حد تک اتفاق رائے ہو چکا ہے تاہم یہ ترمیم آج کے اجلاس میں پیش نہیں کی جا رہی۔
پیپلز پارٹی کے تحفظات میں کمیاسی حوالے سے ن لیگی سینیٹر افنان اللہ خان نے بتایا کہ پیپلز پارٹی آرٹیکل 243 پر راضی ہو گئی ہے جبکہ باقی نکات پر بھی ان کے تحفظات دور کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
سیاسی سطح پر مذاکرات میں پیشرفتمیڈیا رپورٹس کے مطابق آئینی ترامیم پر حالیہ مذاکرات میں پیشرفت کے بعد امکان ہے کہ حکومت جلد متفقہ آئینی ترمیم قومی اسمبلی میں پیش کرے۔
سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر تمام جماعتیں اپنے اختلافات طے کر لیں تو یہ پیشرفت پارلیمانی ہم آہنگی کے ایک نئے مرحلے کا آغاز ثابت ہو سکتی ہے۔
’ایک مفاہمت اور سہی۔۔۔‘پنجاب حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان شراکت اقتدار (پاور شیئرنگ) فارمولے پر مثبت پیشرفت کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں جماعتوں کے درمیان رابطے بڑھ گئے ہیں اور کئی اہم معاملات پر افہام و تفہیم کے اشارے سامنے آ رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
27ویں آئینی ترمیم پر مفاہمت رانا ثنا اور 27ویں آئینی ترمیم رانا ثنااللہ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 27ویں ا ئینی ترمیم پر مفاہمت رانا ثنا اور 27ویں ا ئینی ترمیم رانا ثنااللہ رانا ثنااللہ
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے بڑی سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور مسلم کانفرنس کے صدر سردارعتیق کی ملاقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ آزاد کشمیر کے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کےبعد بھی مشترکہ حکمت عملی کےتحت آگےبڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔ طے پایا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی امیدواروں کی حمایت کا حتمی اعلان جلدکرے گی۔
لومئیربرادرز اپنی ایجاد پر بہت مسرور تھے، وہ جہاں بھی اپنا سینما لے کر جاتے لوگ ششدر رہ جاتے ، وہ یہ کھیل تماشہ لے کر ہندوستان بھی آئے تھے
دونوں قائدین نے مسلح افواج اوراداروں کی مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ ملاقات میں آئی پی پی کی جانب سے سردار امتیاز،سردارافتخار رشید اور سردارمنظور ایڈووکیٹ موجود تھے۔ سردارمحمود خان، سردار شجاع منگول، شبدیزصابر سمیت دیگر آئی پی پی رہنما بھی شریک ہوئے۔ جبکہ مسلم کانفرنس کے سردارعثمان عتیق،ڈاکٹرعرفان اشرف،سردارعفان عتیق،راجاعبدالجبار اور دیگر نے شرکت کی۔
مزید :