ناظم آباد میں باراتیوں کو شادی کی خوشی میں فائرنگ کرنا مہنگا پڑ گیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251104-02-4
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے پر پولیس دولہے کی گاڑی تھانے لے آئی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں باراتیوں کو شادی کی خوشی میں فائرنگ کرنا مہنگا پڑ گیا۔شادی میں ہوائی فائرنگ کرنے والے دولہے کے تین دوستوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا اور پولیس دولہے کی گاڑی بھی ساتھ لے آئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ کے دوران ایک شخص زخمی بھی ہوا، ملزمان سے اسلحہ برآمد کرکے تین گاڑیاں تحویل میں لے لیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ دولہا اور اس کا والد فرار ہوگیا۔ کراچی میں شادی بیاہ اور دیگر خوشی کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ کے واقعات میں ہلاکتوں اور زخمی ہونے کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا، ضلع وسطی میں تقریبات کے دوران ہوائی فائرنگ پر سخت پابندی عائد کردی گئی تھی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ہوائی فائرنگ
پڑھیں:
امریکا، برطانیہ اور نا ہی آسٹریلیا! دنیا کا سب سے مہنگا سیاحتی ویزا کس ملک کا ہے؟
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اگر آپ کا خیال ہے کہ امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا یا جاپان کا سیاحتی ویزا دنیا میں سب سے مہنگا ہے تو آپ غلط فہمی میں ہیں، کیونکہ ان میں سے کوئی بھی ملک اس فہرست میں شامل نہیں۔ دراصل، دنیا کا سب سے مہنگا سیاحتی ویزا رکھنے والا ملک بھوٹان ہے۔
بھوٹان میں آنے والے ہر غیر ملکی سیاح کو فی رات 100 امریکی ڈالر بطور ’’پائیدار ترقی فیس‘‘ (Sustainable Development Fee) ادا کرنا لازم ہے، جو ویزا فیس سے الگ ہے۔ اس رقم کا بڑا حصہ تعلیم، صحت، جنگلات کے تحفظ اور تاریخی عبادت گاہوں کی دیکھ بھال پر خرچ کیا جاتا ہے۔
چار دن کے مختصر دورے پر بھی ایک مسافر کو تقریباً 440 سے 840 ڈالر تک ادا کرنے پڑتے ہیں۔ بھوٹان کی حکومت کے مطابق اس پالیسی کا مقصد کم تعداد میں مگر ذمہ دار سیاحوں کو متوجہ کرنا ہے تاکہ قدرتی ماحول اور ثقافت کو نقصان نہ پہنچے۔
“گراس نیشنل ہیپی نیس” کے فلسفے پر چلنے والا یہ چھوٹا ہمالیائی ملک اپنی فطری خوبصورتی، پُرامن ماحول اور منفرد سیاحتی طرز کی وجہ سے دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔