سی بی ایس کی ’کٹ اینڈ پیسٹ‘ پالیسی پر صدر ٹرمپ کی نئی چوٹ
اشاعت کی تاریخ: 4th, November 2025 GMT
سی بی ایس نیوز کے مشہور پروگرام ’60 منٹس‘ نے اتوار کی رات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ کیا گیا انٹرویو نشر کیا، جو 5 سال بعد اس شو میں ان کا پہلا تفصیلی انٹرویو تھا۔
تاہم، 90 منٹ طویل گفتگو میں سے صرف 28 منٹ ہی ٹی وی پر دکھائے گئے، بعد ازاں، مکمل ٹرانسکرپٹ اور 73 منٹ کا طویل ورژن آن لائن جاری کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا صدر ٹرمپ امریکا کو مارشل لا کی طرف لے جا رہے ہیں؟
اگرچہ ’60 منٹس‘ عام طور پر انٹرویوز کو مختصر کرتا ہے، لیکن اس بار کی کٹنگ خاص توجہ کا باعث بنی کیونکہ ٹھیک ایک سال قبل ٹرمپ نے اسی پروگرام اور سی بی ایس کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔
CBS edited the 60 Minutes video of Trump to make Trump look good.
— (((DeanObeidallah))) (@DeanObeidallah) November 3, 2025
یہ مقدمہ کمالا ہیرس کے انٹرویو کی ایڈیٹنگ سے متعلق تھا، جس میں ٹرمپ نے الزام لگایا تھا کہ اسے صدارتی انتخابات میں ہیرس کی مدد کے لیے دانستہ طور پر گمراہ کن انداز میں پیش کیا گیا۔
اگرچہ قانونی ماہرین نے اس مقدمے کو ’بے بنیاد‘ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ پہلی ترمیم یعنی آزادیِ اظہار کے تحت ناقابلِ قبول ہے، لیکن سی بی ایس نے جولائی میں ٹرمپ کے ساتھ 16 ملین ڈالر کے تصفیے پر اتفاق کرلیا۔
مزید پڑھیں: امریکا نے صدر ٹرمپ کے ناقد نوبیل انعام یافتہ نائجیرین ادیب کا ویزا منسوخ کردیا
معاہدے کے مطابق، نیٹ ورک نے آئندہ صدارتی امیدواروں کے تمام انٹرویوز کے ٹرانسکرپٹس جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔
اتوار کے شو کے آغاز پر میزبان نورا اوڈونل نے ناظرین کو یاد دلایا کہ پیراماؤنٹ نے ٹرمپ کے مقدمے میں تصفیہ کر لیا ہے، لیکن یہ بھی واضح کیا کہ اس تصفیے میں نہ کوئی معافی شامل تھی اور نہ ہی کسی غلطی کا اعتراف۔
انٹرویو کے ایک ایسے حصے میں، جو نشر نہیں کیا گیا، صدر ٹرمپ نے سی بی ایس کو مذکورہ تصفیے کے موضوع پر چھیڑتے ہوئے نیٹ ورک پر اپنے سابقہ الزامات دہرائے۔
’اصل میں، 60 منٹس نے مجھے بہت پیسے دیے، آپ چاہیں تو یہ حصہ نہ دکھائیں، میں آپ کو شرمندہ نہیں کرنا چاہتا لیکن انہوں نے مجھے بہت پیسے دیے کیونکہ انہوں نے کمالا ہیرس کا وہ جواب نکال دیا تھا جو انتہائی بُرا تھا، الیکشن سے دو رات پہلے اور اس کی جگہ نیا جواب شامل کیا۔ یہ جعلی خبروں کی مثال تھی، میڈیا کو سچا ہونا چاہیے۔‘
مزید پڑھیں: امریکا میں ‘نو کنگز’ احتجاج: ٹرمپ نے خود کو بادشاہ بناکر مظاہرین پر گندگی گرانے والی ویڈیو شیئر کر دی
انٹرویو کے ایک اور غیر نشر شدہ حصے میں، صدر ٹرمپ نے سی بی ایس کی نئی ملکیت یعنی ایلِسن خاندان کی تعریف کی اور نیٹ ورک کی نئی ایڈیٹر اِن چیف، بیری ویز کو ’بہترین قیادت‘ قرار دیا۔
’میں بیری ویز کو ذاتی طور پر نہیں جانتا، لیکن سنا ہے وہ بہت عمدہ خاتون ہیں۔ میرا خیال ہے کہ آپ کے ادارے کو ایک شاندار نئی قیادت ملی ہے۔‘
مزید پڑھیں:صدر ٹرمپ کیخلاف امریکا میں 2600 سے زائد مقامات پر ریلیاں اور احتجاج، مظاہرین کیا چاہتے ہیں؟
صدر ٹرمپ نے خاص طور پر ڈیوڈ ایلِسن اور ان کے والد لیری ایلِسن کی بھی تعریف کی، جنہوں نے اپنی کمپنی اسکائی ڈانس میڈیا کے ذریعے پیراماؤنٹ یعنی سی بی ایس کی پیرنٹ کمپنی کو خریدا ہے۔
’مجھے لگتا ہے میڈیا کی آزادی اور دیانت کے لیے یہ سب سے اچھی پیش رفت ہے۔ سی بی ایس کا نیا مالک آنا ایک خوش آئند تبدیلی ہے۔‘
نورا اوڈونل نے ٹرمپ کے ان تبصروں پر کوئی براہِ راست ردِعمل نہیں دیا۔
مزید پڑھیں: ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی
ٹرمپ کے کئی ایسے بیانات بھی حذف کر دیے گئے جن میں انہوں نے 2020 کے صدارتی انتخابات کو ’چوری شدہ اور دھاندلی زدہ‘ قرار دیا۔
ایک اور غیر نشر شدہ حصے میں، صدر ٹرمپ نے واشنگٹن ڈی سی میں جرائم کی شرح کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے میزبان نورا اوڈونل سے پوچھا: ’آپ یہاں رہتی ہیں، آپ نے فرق محسوس کیا ہوگا؟‘
مزید پڑھیں: ’امریکا ناخوش ہوا تو اس کے واضح اثرات سامنے آئیں گے‘، ٹرمپ کی پیوٹن کو دھمکی
نورا اوڈونل نے جواب دیا کہ وہ اتنا مصروف ہیں کہ باہر نکلنے کا وقت نہیں ملتا۔ ’سیدھا دفتر جاتی ہوں اور واپس گھر آتی ہوں۔‘
ٹرمپ نے جواب دیا کہ یہ مناسب جواب نہیں۔ ’آپ نے یقیناً فرق دیکھا ہوگا لیکن فکر نہ کریں، یہ حصہ آپ نہ چلائیں، میں آپ کو شرمندہ نہیں کرنا چاہتا۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
60 منٹس آزادی اظہار امریکی صدر ایڈیٹنگ پیراماؤنٹ ٹرانسکرپٹس ٹرمپ سی بی ایس صدارتی انتخابات کمالا ہیرس لیری ایلِسن نورا اوڈونل نیٹ ورکذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آزادی اظہار امریکی صدر ایڈیٹنگ پیراماؤنٹ ٹرانسکرپٹس سی بی ایس صدارتی انتخابات کمالا ہیرس لیری ایل سن نورا اوڈونل نیٹ ورک مزید پڑھیں سی بی ایس ٹرمپ کے کیا گیا نیٹ ورک ایل سن
پڑھیں:
خفیہ ایٹمی تجربہ کرنے کا الزام؛ صدر ٹرمپ کے بیان پر چین کا ردعمل سامنے آگیا
چین نے ایٹمی تجربات کرنے کے امریکی صدر کے اس دعوے کو مکمل طور پر بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیدتے ہوئے کہا کہ جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ اور تخفیفِ اسلحہ کے عمل کی حمایت جاری رکھیں گے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے جوہری تجربات پر عائد غیر رسمی پابندیوں کی مکمل پاسداری کر رہے ہیں۔
چینی ترجمان ماؤ نِنگ نے مزید کہا کہ ایک ذمہ دار ایٹمی ملک کے طور پر چین نے جوہری تجربات معطل کرنے کے اپنے وعدے پر ہمیشہ عمل کیا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ چین پُرامن ترقی کے راستے پر گامزن ہے اور ایٹم بم کے پہلی ترجیح کے طور پر استعمال نہ کرنے کی پالیسی پر کاربند ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں : پاکستان، چین اور روس خفیہ ایٹمی تجربات کر رہے ہیں، ٹرمپ کا دعویٰ
ترجمان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ خود امریکا کو بھی جوہری تجربات پر عائد عالمی پابندی برقرار رکھنی چاہیے اور ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے جو بین الاقوامی امن اور توازن کو نقصان پہنچائیں۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے گزشتہ روز ایک انٹرویو میں الزام عائد کیا تھا کہ چین، روس، شمالی کوریا اور پاکستان خفیہ طور پر زیرِ زمین جوہری تجربات کر رہے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا تھا کہ امریکا کو اب مزید خاموش نہیں رہنا چاہیے اور اپنے جوہری تجربات کو پھر سے شروع کردینے چاہئیں۔
یہ خبر پڑھیں : امریکا جب تک ملعون اسرائیل کی حمایت بند نہیں کرے گا، مذاکرات نہیں کریں گے؛ ایران
انھوں نے کہا کہ روس اور چین دونوں تجربات کر رہے ہیں لیکن کوئی اس پر بات نہیں کرتا اور مجھے ڈر ہے امریکا ایٹمی تجربات نہ کرنے والا واحد ملک نہ بن جائے۔
پس منظر:
امریکا نے 1992 سے اب تک کوئی جوہری دھماکہ نہیں کیا ہے جب کہ روس نے 1990 اور چین نے 1996 کے بعد سے کوئی جوہری تجربہ نہیں کیا۔
ان تینوں ممالک کا کہنا ہے کہ وہ صرف “نظامی یا غیر جوہری تجربات” (non-critical tests) کرتے ہیں، جن میں اصل جوہری دھماکا شامل نہیں ہوتا۔
تاہم روس نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ اس نے ایک نئی جوہری طاقت سے چلنے والی کروز میزائل "بوریوسٹِنِک" اور جوہری صلاحیت رکھنے والے زیرِ آب ڈرون کا تجربہ کیا ہے۔
جس کے بعد حال ہی میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ انھوں نے وزارت دفاع کو نئے ایٹمی تجربات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو چین امریکا سے ایٹمی ہتھیاروں میں آگے نکل جائے گا۔