صدر، وزیراعظم،وفاقی وزیر داخلہ کی ترکیہ کے 102ویں یومِ جمہوریہ پر مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
( ویب ڈیسک ) پاکستان کی اعلیٰ قیادت نے ترکیہ کے 102ویں یومِ جمہوریہ کے موقع پر ترک عوام اور صدر رجب طیب اردوان کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ترک قوم کی استقامت اور وژن پوری دنیا کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ مصطفیٰ کمال اتاترک کی قیادت نے اصلاحات اور ترقی کی نئی راہیں کھولیں جبکہ علامہ اقبال اور قائدِاعظم محمد علی جناح نے ترک قیادت کی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
لیسکو کی جانب سے سنگل فیز اسمارٹ میٹر کی قیمت مقرر
صدر زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ مذہبی، تاریخی اور باہمی احترام کے رشتوں میں بندھے ہیں، دونوں ممالک نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا، انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان ترکیہ کے ساتھ اپنے غیر متزلزل یکجہتی کے رشتے کو مزید مضبوط بنائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ترکیہ کے 102 ویں یومِ جمہوریہ کے موقع پر وہ صدر رجب طیب اردوان اور ترک عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
امتحانات سے قبل ہی لاہور بورڈ کی نااہلی سامنے آگئی
انہوں نے کہا ہے کہ صدر اردوان کی جرات مندانہ اور متحرک قیادت میں ترکیہ نے شاندار ترقی و معاشی بحالی کے سفر طے کیے جس پر عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی، پاکستان اور ترکیہ عقیدے، تاریخ اور بھائی چارے کے بندھن سے جڑے ہیں جو وقت اور جغرافیہ سے بالاتر ہیں۔
ان کے مطابق دونوں ممالک کے تعلقات صدر اردوان کی قیادت میں اسٹریٹجک شراکت داری کے ایک نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں۔
علاوہ ازیں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر ترک عوام اور صدر اردوان کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن ترکیہ کی خودداری، استقامت اور قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔
پی ٹی اے نے شہریوں کو خبردار کر دیا
انہوں نے کہا ہے کہ مصطفیٰ کمال اتاترک کے وژن سے شروع ہونے والا ترقی کا سفر آج صدر اردوان کی قیادت میں نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔
محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے عوام کے دل کسی جغرافیائی حد کے پابند نہیں، دونوں ممالک نے ہر آفت اور آزمائش میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا، مسئلہ کشمیر پر ترکیہ کا اصولی مؤقف پاکستانی عوام کے دلوں میں آج بھی زندہ ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھی اپنے پیغام میں ترک عوام اور صدر اردوان کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترکیہ ہمارا برادر ملک ہے اور ہم اپنے ترک بہن بھائیوں کی خوشی میں شریک ہیں۔
عام انتخابات کیلئے تاریخ کا اعلان
انہوں نے کہا ہے کہ پاک ترک تعلقات محض دو ممالک کے نہیں بلکہ دو عظیم اقوام کے باہمی ربط کا مظہر ہیں، صدر اردوان کی قیادت میں ترکیہ نے ترقی کے کئی سنگ میل عبور کیے ہیں جبکہ ثقافتی، تجارتی اور سیاحتی روابط سے دونوں ممالک مزید قریب آ رہے ہیں، انہوں نے دعا کی کہ پاکستان اور ترکیہ کا رشتہ ہمیشہ قائم و دائم رہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کو دلی مبارکباد صدر اردوان کی دونوں ممالک کہ پاکستان قیادت میں ترکیہ کے ترک عوام کی قیادت
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کی ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات، اہم امور پر گفتگو
اشک آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے بھی ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے پاک، ترکیے تاریخی اور گہرے برادرانہ تعلقات کی اہمیت کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم نے سیاسی، توانائی، اقتصادی، دفاع اور سرمایہ کاری روابط مزید مستحکم کرنے کا عزم کیا اور پاک، ترک جے ایم سی کے 16ویں اجلاس پر اظہار اطمینان کیا۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق وزیراعظم نے پاکستان اور افغان طالبان کے مذاکرات میں سہولتکاری پر ترکیہ کے کردار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امن تب ہی ممکن ہوگا جب پاکستان کے سلامتی کے خدشات کو دور کیا جائے۔
تھائی لینڈ :وزیراعظم نے پارلیمنٹ تحلیل کر دی
وزیرِاعظم نے مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں پر بروقت عملدرآمد یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری میں ترکیے کے تجربے سے مستفید ہونا چاہتے ہیں، اس سلسلے میں دونوں ممالک کے درمیان وزارتی سطح کے تبادلے بہت جلد ہوں گے۔
وزیراعظم نے صدر اردوان کی غزہ میں امن کوششوں کے لیے مضبوط عزم کی تعریف کی۔
مزید :