آسٹریلیا کی مسلم کمیونٹی کا کہنا ہے کہ معاشرے میں ایسے پُرتشدد اور مجرمانہ اقدامات کی کوئی گنجائش نہیں۔ اسرائیلی وزارت خارجہ نے واقعے میں اسرائیلی شہری کی ہلاکت کی تصدیق کی اور کہا کہ سڈنی فائرنگ واقعے میں ہلاک ہونیوالوں میں اسرائیلی شہری بھی شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل پر فائرنگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سڈنی کے بونڈی بیچ پر  پیش آیا، جہاں 2 مسلح افراد نے شہریوں پر فائر کھول دیا، جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 2 پولیس اہلکاروں سمیت 29 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جوابی کارروائی میں فائرنگ کرنے والا ایک شخص مارا گیا اور دوسرے حملہ آور کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا، جبکہ فائرنگ کرنے والے کی گاڑی سے دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔ فائرنگ کا واقعہ یہودیوں کے تہوار کی تقریب کے دوران پیش آیا۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ایک حملہ آور کی شناخت نوید اکرم کے نام سے ہوئی ہے، جو سڈنی کا رہائشی ہے۔ فائرنگ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور  مقامی آبادی کو بونڈی بیچ سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔ دوسری جانب آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے ساحل پر فائرنگ کے واقعے کو دہشت گردی قرار دیا۔ اُدھر آسٹریلیا کی مسلم کمیونٹی کا کہنا ہے کہ معاشرے میں ایسے پُرتشدد اور مجرمانہ اقدامات کی کوئی گنجائش نہیں۔ اسرائیلی وزارت خارجہ نے واقعے میں اسرائیلی شہری کی ہلاکت کی تصدیق کی اور کہا کہ سڈنی فائرنگ واقعے میں ہلاک ہونے والوں میں اسرائیلی شہری بھی شامل ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: میں اسرائیلی شہری ا سٹریلیا واقعے میں

پڑھیں:

صدر آصف زرداری کا سڈنی دہشتگری پر گہرے رنج وغم کا اظہار، تعزیت

 

اسلام آباد(نیوزڈیسک) صدر پاکستان آصف علی زرداری نے آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے بیچ پر فائرنگ کے واقعے پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

صدر مملکت نے اس واقعے کے متاثرین کے اہلخانہ سے تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان خود دہشت گردی کاشکار رہا ہے، آسٹریلیا کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

صدر پاکستان نے کہا کہ بے گناہ شہریوں کے خلاف تشدد کی سخت مذمت کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • آسٹریلیا، سڈنی کے ساحل پر یہودیوں کے تہوار کی تقریب کے دوران فائرنگ سے 12 افراد ہلاک، متعدد زخمی
  • پاکستان کی سڈنی ساحل پردہشت گردی کی مذمت، ہلاکتوں پر اظہار افسوس
  • صدر آصف زرداری کا سڈنی دہشتگری پر گہرے رنج وغم کا اظہار، تعزیت
  • آسٹریلیا کے بونڈی بیچ پر حملہ کرنے والے حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی
  • بونڈی بیچ، دہشتگردحملہ آور کی نوید اکرم کے نام سےشناخت ہوگئی
  • آسٹریلیا میں سڈنی کے ساحل پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
  • سڈنی کے ساحل پر فائرنگ، حملہ آور سمیت 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
  • سڈنی کے بونڈی بیچ پر فائرنگ، 10 افراد ہلاک، 12 زخمی، ایک حملہ آور مارا گیا
  • آسٹریلیا: سڈنی کے ساحل پر یہودیوں کے تہوار کی تقریب کے دوران فائرنگ سے 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی