پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ٹموتھی کین نےکہا ہےکہ سڈنی واقعہ سیاہ دن ہے، لوگوں کی زندگیاں بچانے والا مسلم شہری آسٹریلیا کا ہیرو ہے۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پاکستان میں تعینات آسٹریلوی ہائی کمشنر ٹموتھی کین کو فون کیا۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ دکھ کی گھڑی میں ہرپاکستانی آسڑیلیا کے ساتھ ہے۔آسٹریلوی ہائی کمشنر ٹموتھی کین کا کہنا تھا کہ سڈنی واقعہ سیاہ دن ہے، لوگوں کی زندگیاں بچانے والا مسلم شہری آسٹریلیا کا ہیرو ہے۔آسڑیلوی ہائی کمشنر نے اظہار تعزیت پرگورنر سندھ سے اظہار تشکر کیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سڈنی کے بونڈی بیچ پر پیش آیا جہاں 2 مسلح افراد نے شہریوں پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 2 پولیس اہلکاروں سمیت 29 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق جوابی کارروائی میں فائرنگ کرنے والا ایک شخص مارا گیا اور دوسرے حملہ آور کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا جب کہ فائرنگ کرنے والے کی گاڑی سے دھماکا خیز مواد بھی برآمدکیا گیا۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق 43 سالہ احمد ال احمد نے اپنی جان پر کھیل کر حملہ آور کو بہادری سے پکڑا اور اس کا اسلحہ چھین کر متعدد لوگوں کی جانیں بچائیں۔رپورٹ کے مطابق حملہ آور پر قابو پانےکی کوشش میں خود احمد کو بھی بازو پر 2 گولیاں لگیں، وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔احمد ال احمد سڈنی میں دکان پر پھل فروخت کرتے ہیں اور 2 بچوں کے والد ہیں۔سوشل میڈیا پر بھی اس واقعے کی ویڈیوز تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں جس میں احمد کو حملہ آور پر قابو پاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ صارفین کی جانب سے احمد کی بہادری کی داد دی جارہی ہے اور آسٹریلوی میڈیا میں انہیں ہیرو قرار دیا جارہا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ہائی کمشنر حملہ ا ور لوگوں کی کے مطابق

پڑھیں:

وفاقی پارلیمانی سیکریٹری احسان الحق باجوہ کی میڈیا نمائندگان سے ملاقات

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

جدہ (چودھری ریاض محمد گھمن) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اوورسیز پاکستانی و ہیومن ریسورس ڈویلیپمنٹ چوہدری احسان الحق باجوہ نے پاک اوورسیز میڈیا فورم اور دیگرتنظیموں کے نمائندگان سے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں ملاقات کی جس میں حالات حاضرہ پر تفصیلا” بات چیت ہوئی۔ صحافیوں نے تشویش کا اظہار کیا کہ پاکستان میں ایف آئی اے بہت سارے لوگوں کو ڈی پورٹ کر رہی ہے جس سے غریب لوگوں کا بہت نقصان ہو رہا ہے جو بمشکل ویزا حاصل کرتے ہیں ویزا لگوانے میں بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پٹرٹا ہے اور پھر ڈی پورٹ ہونے سے ٹکٹ ضائع ہو جاتا ہے سہانے خواب لئے باہر جانے کی امیدوں پر پانی پھر جاتا ہے۔ صحافیوں نے باجوہ صاحب سے گزارش کی کہ حکومت اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرے لوگوں کو آنے دیا جائے تاکہ روزگار ملے اور زرمبادلہ میں اضافہ ہو۔ باجوہ صاحب نے اس مسلے کو حل کروانے کا وعدہ کیا۔ خصوصی شرکت کرنے والوں میں فوکل پرسن وزیر اعظم یوتھ پروگرام و مرکزی سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن سعودی عرب ملک منظورحسین اعوان، چوہدری بلو شیر وڑائچ ۔ ملک امجد اعوان انجئنیر سجاد خاں ۔ ملک ولید بہادر، عبدالرحیم وینس ڈپٹی ھیڈ سوشل میڈیا مسلم لیگ ن سعودی عرب زوھیب شہزاد کھوکھر، شعیب الطاف، شباب بھٹہ، خالد چیمہ اور دیگر بھی موجود تھے۔

چودھری ریاض محمد گھمن گلزار

متعلقہ مضامین

  • وفاقی پارلیمانی سیکریٹری احسان الحق باجوہ کی میڈیا نمائندگان سے ملاقات
  • گورنر سندھ کا آسٹریلوی ہائی کمشنر کو فون، سڈنی فائرنگ پر دکھ کا اظہار
  • سڈنی واقعہ، دکھ کی اس گھڑی میں ہر پاکستانی آسڑیلیا کے ساتھ ہے؛ کامران خان ٹیسوری
  • سڈنی میں یہودی کمیونٹی کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم کی فائرنگ واقعہ کی شدید مذمت
  • سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
  • سڈنی فائرنگ واقعہ: اپنی جان پر کھیل کر کئی جانے بچانے والے مسلمان شہری کو ہیرو قرار دیا جانے لگا
  • ’میری تصویر کا غلط استعمال کیا جارہا ہے‘: سڈنی حملے سے جوڑے جانے پر پاکستانی شہری کا سخت ردعمل
  • سڈنی کے ساحل پراندھا دھند فائرنگ میں حملہ آور کو قابو کرنے والا مسلمان نکلا
  • سڈنی بیچ حملہ، مسلح شخص کو دبوچ کر قابو کرنے والے مسلم ہیرو کی دنیا بھر میں پذیرائی