سڈنی کے ساحل پراندھا دھند فائرنگ میں حملہ آور کو قابو کرنے والا مسلمان نکلا
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سڈنی: آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل بونڈی میں یہودیوں کے مذہبی تہوار حنوکا کے دوران ہونے والے حملے کو جان پر کھیل کر ناکام بنانے والا ہیرو مسلمان ہے۔
عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق بونڈی بیچ پر یہودیوں کی تقریب کے دوران مسلح افراد داخل ہوئے اور ایک اونچے مقام پر کھڑے ہونے کے بعد اندھا دھند فائرنگ کردی۔
یہودیوں کے تہوار اور ویک اینڈ کی وجہ سے ساحل پر عوام کی بڑی تعداد جمع تھی، فائرنگ ہوتے ہی وہاں افراتفری مچی اور سب اپنی جان بچانے کیلیے بھاگتے نظر آئے۔اسی دوران ایک شخص ایسا بھی تھا جو ایک گاڑی کے پیچھے آکر چھپا اور اُس نے آگے بڑھ کر حملہ آور کو دبوچ کر قابو کیا اور بڑے نقصان سے بچا لیا۔
آسٹریلوی میڈیا رپورٹ کے مطابق جان پر کھیل مسلح شخص کو قابو کرنے والا شہری کا نام احمد ال احمد ہے جو آسٹریلیا کے شہری اور عمر 43 سال ہے۔ یہ ساحل کے قریب پھل فروخت کرنے کا کام کرتے ہیں، ان کے دو بچے ہیں۔
حملہ آور کو قابو کرنے کے دوران احمد ال احمد دو گولیاں لگنے کی وجہ سے زخمی ہوئے جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق گولیاں بازو پر لگیں اور حالت خطرے سے باہر ہے۔
دنیا بھر میں 43 سالہ مسلم شہری کو ہیرو قرار دے کر اس کے اقدام کی پذیرائی کی جارہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔