واشنگٹن:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے انتہائی خوفناک حملہ قرار دیا ہے۔

وائٹ ہاؤس میں منعقدہ کرسمس کی تقریب سے خطاب کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا کہ سڈنی کے علاقے بونڈائی بیچ پر لوگوں کو نشانہ بنانا انسانیت کے خلاف سنگین جرم ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ مذہبی تہوار منانے والوں کو کسی قسم کے خوف میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں، لوگ بلا جھجک اور فخر کے ساتھ اپنے تہوار منائیں۔

صدر ٹرمپ نے واقعے کے دوران جان خطرے میں ڈال کر حملہ آور کو روکنے والے شخص کی غیر معمولی بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ احمد نہایت قابلِ احترام ہے، جس کی جرات مندانہ کارروائی کے باعث کئی قیمتی جانیں بچ گئیں۔

اسی خطاب میں امریکی صدر نے شام میں پیش آنے والے ایک اور فائرنگ واقعے پر بھی بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ شام میں امریکی فوجیوں پر حملہ شامی حکومت کی جانب سے نہیں بلکہ داعش نے کیا تھا۔

صدر ٹرمپ نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ اس حملے کے ذمہ داروں کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھی سڈنی فائرنگ واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہود دشمنی کے لیے دنیا میں کوئی جگہ نہیں۔ مارکو روبیو کے مطابق امریکا کی دعائیں اس المناک حملے کے متاثرین، یہودی کمیونٹی اور آسٹریلیا کے عوام کے ساتھ ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کہا کہ

پڑھیں:

ایسے پُرتشدد اور مجرمانہ اقدامات کی کوئی گنجائش نہیں، آسٹریلوی مسلم کمیونٹی کی بونڈی بیچ واقعے کی مذمت

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

آسٹریلیا کی مسلم کمیونٹی نے سڈنی کے علاقے بونڈی بیچ پر پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سڈنی کے ساحلی علاقے میں مسلح افراد نے شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 12 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ یہودیوں کے ایک مذہبی تہوار کی تقریب کے دوران پیش آیا۔

آسٹریلوی پولیس نے واقعے کو دہشتگردی قرار دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک حملہ آور بھی شامل ہے، جبکہ دوسرے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مسلم کمیونٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ معاشرے میں تشدد اور مجرمانہ سرگرمیوں کی کوئی جگہ نہیں، ایسے واقعات ناقابل قبول ہیں۔ بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ واقعے میں ملوث تمام ذمہ دار عناصر کو قانون کے مطابق مکمل طور پر جوابدہ بنایا جائے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی

متعلقہ مضامین

  • سڈنی بونڈی بیچ فائرنگ، پاکستان، عرب ممالک، ترکی، ایران اور افریقی یونین کی شدید مذمت
  • ایسے پُرتشدد اور مجرمانہ اقدامات کی کوئی گنجائش نہیں، آسٹریلوی مسلم کمیونٹی کی بونڈی بیچ واقعے کی مذمت
  • سڈنی حملہ خوفناک، حملہ آور کو روکنے والا شخص بہادر اور قابل احترام ہے: ٹرمپ
  • سڈنی میں یہودی کمیونٹی کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم کی فائرنگ واقعہ کی شدید مذمت
  • سڈنی فائرنگ واقعہ: اپنی جان پر کھیل کر کئی جانے بچانے والے مسلمان شہری کو ہیرو قرار دیا جانے لگا
  • سڈنی کے بونڈی بیچ پر فائرنگ، 10 افراد ہلاک، 12 زخمی، ایک حملہ آور مارا گیا
  • آسٹریلوی شہر سڈنی میں فائرنگ کے واقعے میں ہلاکتیں، صدر مملکت آصف علی زرداری کی مذمت
  • امریکی ریاست رہوڈ آئی لینڈ کی یونیورسٹی میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک، 18 زخمی
  • صومالیہ نے امریکی صدر کے توہین آمیز رویے کی مذمت کردی