ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کا جنون ایک اور جان نگل گیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
ویب ڈیسک : کراچی کے علاقے ملیر گلشنِ حدید میں مبینہ طور پر ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران ایک سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق جاں بحق ہونے والے سیکیورٹی گارڈ کی شناخت 35 سالہ نواز ولد حق نواز کے نام سے ہوئی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی گارڈ نواز مبینہ طور پر ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہا تھا، اسی دوران اپنے اسلحے کا فائر لگنے سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
سستی اورمعیاری اشیاء کا حصول پنجاب کے عوام کا حق ہے:مریم نواز
پولیس نے بتایا کہ واقعے کے بعد سیکیورٹی گارڈ کی بنائی گئی مبینہ ٹک ٹاک ویڈیو اور سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے جس میں اسے بڑے اسلحے کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا گیا ہے کہ سیکیورٹی گارڈ اسلحہ لوڈ کرنے کے بعد اسے گردن پر رکھتا ہے گردن پر رکھتے ہی اسلحے سے گولی چلتی ہے جو جان لیوا ثابت ہوتی ہے جو کہ مبینہ ٹک ٹاک ویڈیو میں مزید گولیاں چلنے کی آوازیں بھی آتے رہی ہیں۔
بارش اور برف باری کا امکان،سڑکیں بند ہونے کا خدشہ
ایس ایچ او تھانہ اسٹیل ٹاؤن اسلم کا کہنا ہے کہ یہ بات تاحال واضح نہیں ہو سکی کہ سیکیورٹی گارڈ نے باقاعدہ خودکشی کی یا ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے حادثاتی طور پر فائر چل گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش کی جا رہی ہے جبکہ سیکیورٹی گارڈ کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ مزید تحقیقات کے بعد ہی واقعے کی اصل وجوہات سامنے آسکیں گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ٹک ٹاک ویڈیو
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئےفتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 17 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 24 مئی کو پیش آنے والے ٹرین واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے اضلاع مستونگ، نوشکی، زہری، خضدار اور کیچ میں انٹیلی جنس بنیادوں پر متعدد آپریشنز کیے۔
مزید پڑھیں: بلوچستان میں دہشتگردی کرنے والے پاکستان کے دشمن، ان کی کوئی ناراضی نہیں، رانا ثنااللہ
آئی ایس پی آر کے مطابق ان کارروائیوں کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ شدید اور سخت فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الہندستان سے تعلق رکھنے والے 17 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے، جس سے ان علاقوں میں سرگرم دہشتگرد نیٹ ورکس کو بڑا دھچکا پہنچا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مارے گئے دہشتگرد علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں سرگرم رہے تھے۔
ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، بڑی مقدار میں دھماکا خیز مواد اور تیار شدہ دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈیز) بھی برآمد کیے گئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ان علاقوں سے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کے لیے کلیئرنس اور سرچ آپریشنز بدستور جاری ہیں۔
مزید پڑھیں: علما کرام کی جانب سے بلوچستان میں دہشتگردی کی مذمت، امن اور مکالمے پر زور
بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی ایکشن پلان کے تحت وفاقی ایپکس کمیٹی سے منظور شدہ وژن ’عزمِ استحکام‘ کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انسداد دہشت گردی مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی تاکہ ملک سے بیرونی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشتگردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آئی ایس پی آر بلوچستان دہشتگرد ہلاک سیکیورٹی فورسز وی نیوز