ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کا جنون ایک اور جان نگل گیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
کراچی:
ملیر گلشنِ حدید میں مبینہ طور پر ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران ایک سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے سیکیورٹی گارڈ کی شناخت 35 سالہ نواز ولد حق نواز کے نام سے ہوئی ہے۔ ترجمان کراچی پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق سیکیورٹی گارڈ نواز مبینہ طور پر ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہا تھا، اسی دوران اپنے اسلحے کا فائر لگنے سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی گارڈ کی بنائی گئی مبینہ ٹک ٹاک ویڈیو اور سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے جس میں اسے بڑے اسلحے کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا رہا ہے کہ سیکیورٹی گارڈ اسلحہ لوڈ کرنے کے بعد اسے گردن پر رکھتا ہے گردن پر رکھتے ہی اسلحے سے گولی چلتی ہے جو جان لیوا ثابت ہوتی ہے جو کہ مبینہ ٹک ٹاک ویڈیو میں مزید گولیاں چلنے کی آوازیں بھی آتے رہی ہیں۔
ایس ایچ او تھانہ اسٹیل ٹاؤن اسلم کے مطابق یہ بات تاحال واضح نہیں ہو سکی کہ سیکیورٹی گارڈ نے باقاعدہ خودکشی کی یا ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے حادثاتی طور پر فائر چل گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش کی جا رہی ہے جبکہ سیکیورٹی گارڈ کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ مزید تحقیقات کے بعد ہی واقعے کی اصل وجوہات سامنے آسکیں گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سیکیورٹی گارڈ ٹک ٹاک ویڈیو
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں کارروائیاں، 13 خوارج ہلاک
سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے 13 خوارج ہلاک کردیے ہیں۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) اعلامیے کے مطابق خیبرپختونخوا میں کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 13 خارجیوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر اعلامیے کے مطابق کارروائیاں 12 اور 13 دسمبر کو کی گئیں، مہمند میں 7 اور بنوں میں 6 خوارج ہلاک کیے گئے۔
اعلامیے کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دونوں اضلاع میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے اور خوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
آئی ایس پی آر اعلامیے کے مطابق علاقے میں کسی بھی دیگرخارجی دہشت گردکی موجودگی کےخاتمےکےلیےکلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
اعلامیے کے مطابق عزمِ استحکام کےتحت سیکیورٹی فورسز کی انسدادِ دہشت گردی مہم جاری رہےگی، ملک سے غیر ملکی سرپرستی اورحمایت یافتہ دہشت گردی کے ناسورکا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔