سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں کارروائیاں، 13 خوارج ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے 13 خوارج ہلاک کردیے ہیں۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) اعلامیے کے مطابق خیبرپختونخوا میں کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 13 خارجیوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر اعلامیے کے مطابق کارروائیاں 12 اور 13 دسمبر کو کی گئیں، مہمند میں 7 اور بنوں میں 6 خوارج ہلاک کیے گئے۔
اعلامیے کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دونوں اضلاع میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے اور خوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
آئی ایس پی آر اعلامیے کے مطابق علاقے میں کسی بھی دیگرخارجی دہشت گردکی موجودگی کےخاتمےکےلیےکلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
اعلامیے کے مطابق عزمِ استحکام کےتحت سیکیورٹی فورسز کی انسدادِ دہشت گردی مہم جاری رہےگی، ملک سے غیر ملکی سرپرستی اورحمایت یافتہ دہشت گردی کے ناسورکا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اعلامیے کے مطابق سیکیورٹی فورسز
پڑھیں:
خیبرپختونخوامیں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛بھارتی حمایت یافتہ 13دہشت گرد ہلاک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> عادل سلطان
ویب ڈیسک