سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں ، 13 خوارج جہنم واصل
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے 13 خوارج ہلاک کردیئے ہیں۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) اعلامیے کے مطابق خیبرپختونخوا میں کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 13 خارجیوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ کارروائیاں 12 اور 13 دسمبر کو کی گئیں، مہمند میں 7 اور بنوں میں 6 خوارج ہلاک کیے گئے۔ سیکیورٹی فورسز نے دونوں اضلاع میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے اور خوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
آئی ایس پی آر اعلامیے کے مطابق علاقے میں کسی بھی دیگرخارجی دہشت گردکی موجودگی کےخاتمےکےلیےکلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ عزمِ استحکام کےتحت سیکیورٹی فورسز کی انسدادِ دہشت گردی مہم جاری رہےگی، ملک سے غیر ملکی سرپرستی اورحمایت یافتہ دہشت گردی کے ناسورکا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔
آغا سراج درانی کی وفات کے بعد خالی ہونے والی نشست آغا شہباز درانی نے جیت لی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز
پڑھیں:
فتنتہ الخوارج کیخلاف کامیاب آپریشنز ، وزیراعظم کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ضلع مہمند اور ضلع بنوں میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف دو مختلف کامیاب کاروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔
وزیراعظم نے ان آپریشنز میں فتنتہ الخوارج کے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پذیرائی کی، کہا کہ عزم استحکام کے ویژن کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔
سستی اورمعیاری اشیاء کا حصول پنجاب کے عوام کا حق ہے:مریم نواز
شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں ۔