سوڈان میں اقوامِ متحدہ کے اڈے پر دہشت گرد حملہ، 6 بنگلہ دیشی امن اہلکار شہید
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
سوڈان (نیوز ڈیسک) سوڈان میں دہشت گردوں نے اقوامِ متحدہ کے ایک اڈے پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں بنگلہ دیشی فوج کے امن مشن پر تعینات 6 اہلکار شہید ہو گئے۔ حملے کے بعد صورتحال انتہائی کشیدہ ہو گئی۔
صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر پاکستانی کوئیک رسپانس فورس (کیو آر ایف) کو فوری طور پر جائے وقوعہ کی جانب روانہ کیا گیا۔ پاکستانی امن دستوں نے بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور دہشت گردوں کا بھرپور مقابلہ کیا۔
کارروائی کے دوران پاکستانی امن فوج نے اقوامِ متحدہ کے اڈے میں پھنسے 41 بنگلہ دیشی فوجیوں کو بحفاظت نکال لیا، جن میں 8 زخمی اہلکار بھی شامل تھے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔
اقوامِ متحدہ اور بین الاقوامی حلقوں نے پاکستانی امن فوج کی بروقت کارروائی، پیشہ ورانہ مہارت اور جرات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے بڑے جانی نقصان کو روکا جا سکا۔ پاکستانی امن دستوں کی اس کارروائی کو عالمی امن کے لیے ایک اہم مثال قرار دیا جا رہا ہے۔
???? ابیئے، سوڈان: دہشت گردوں نے اقوامِ متحدہ کے ایک اڈے پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں بنگلہ دیشی فوج کے امن مشن پر تعینات 6 بہادر اہلکار شہید ہو گئے۔
صورتحال کے پیش نظر پاکستانی کوئیک رسپانس فورس (QRF) کو فوری طور پر روانہ کیا گیا۔ پاکستانی امن دستوں نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے… pic.
— RTEUrdu (@RTEUrdu) December 14, 2025
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پاکستانی امن بنگلہ دیشی متحدہ کے
پڑھیں:
گلگت بلتستان انتخابات کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ، 13 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ
اویس کیانی: گلگت بلتستان میں ہونے والے انتخابات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے وفاقی حکومت نے جامع سیکیورٹی پلان کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت مختلف سیکیورٹی اداروں کے ہزاروں اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق انتخابی عمل کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پاک فوج، سول آرمڈ فورسز، پنجاب پولیس، اسلام آباد پولیس، پنجاب رینجرز، فرنٹیئر کور (ایف سی) اور جی بی اسکاؤٹس کے اہلکار فرائض سرانجام دیں گے۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
حکومتی منظوری کے بعد پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 220 اور انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت عمل میں لائی جائے گی۔
سیکیورٹی پلان کے تحت پاک فوج کے 985 جوان، پنجاب پولیس کے 6 ہزار اہلکار، اسلام آباد پولیس کے 1500 اہلکار، پنجاب رینجرز کے 2 ہزار جوان، ایف سی کے ایک ہزار اہلکار جبکہ جی بی اسکاؤٹس کے 1500 اہلکار انتخابی ڈیوٹی انجام دیں گے۔
غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات
ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس پولنگ اسٹیشنز اور اہم مقامات پر خصوصی سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے تاکہ ووٹرز محفوظ ماحول میں اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں۔