data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251215-5-13

 

نواب شاہ (نمائندہ جسارت) صوبائی محتسب سندھ برائے خواتین کو ہراسانی سے تحفظ کی ریجنل آفس شہید بینظیر آباد کی جانب سے خواتین کو کام کی جگہ پر ہراسانی سے بچاؤ کے حوالے سے ایک روزہ آگاہی و تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ریجنل ڈائریکٹر محتسبِ اعلیٰ شہید بینظیر آباد خان محمد زرداری نے مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی جبکہ مختلف سرکاری محکموں کے افسران، خواتین عملہ، سول سوسائٹی کی نمائندہ خواتین اور طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔سیشن کی صدارت فیض رسول شاہ راشدی (ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج و کنسلٹنٹ صوبائی محتسب ریجنل آفس شہید بینظیر آباد) نے کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل ڈائریکٹر خان محمد زرداری نے کہا کہ خواتین کے ساتھ ہراسانی ایک سنگین سماجی و اخلاقی جرم ہے، جس کے خاتمے کے لیے قانون پر عملدرآمد اور آگاہی دونوں ضروری ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی محتسب ادارہ اس حوالے سے نہ صرف شکایات کے ازالے کے لیے متحرک ہے بلکہ عوامی آگاہی اور تربیت کے پروگرام بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

نمائندہ جسارت.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ترکیہ کے تعاون سے ہری پور میں 41 اجتماعی شادیوں کا انعقاد، ہر جوڑے کو 200 ڈالر سلامی

ہری پور میں برادر اسلامی ملک ترکیہ کے تعاون سے ایک فلاحی ادارے کے زیر اہتمام 41 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، ترک فلاحی تنظیم کے وائس چیئرمین اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے نوبیاہتا جوڑوں کا نکاح پڑھایا۔ اس موقع پر ہر دلہن کو ضروریات زندگی پر مشتمل جہیز فراہم کیا گیا، جبکہ 41 جوڑوں کو 4 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے برائیڈل گفٹس دیے گئے۔ اس کے علاوہ برادر اسلامی ملک ترکیہ کے مہمانوں کی جانب سے ہر جوڑے کو 200 ڈالر سلامی بھی دی گئی۔

   

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار محمد یوسف نے کہا کہ ترکیہ کی جانب سے اجتماعی شادیوں کا اہتمام قابل تحسین اقدام ہے۔ انہوں نے حکومت پاکستان اور وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے تمام نوبیاہتا جوڑوں اور ان کے اہلخانہ کو مبارکباد پیش کی۔

فلاحی ادارے کے چیئرمین ندیم احمد خان نے بتایا کہ گزشتہ 25 برس سے مستحق اور یتیم بچیوں کی باعزت رخصتی کا اہتمام کیا جارہا ہے اور اب تک 456 بچیوں کی شادیاں کروائی جاچکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہاں وہ تمام سہولیات فراہم کی جاتی ہیں جو والدین اپنی اولاد کی شادی پر مہیا کرتے ہیں۔

تقریب کے اختتام پر نوبیاہتا جوڑوں اور ان کے اہلخانہ نے انتظامات پر اطمینان اور مسرت کا اظہار کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اجتماعی شادی پاکستان ترکیہ سردار یوسف نکاح ہری پور

متعلقہ مضامین

  • خان یونس کی ویرانیوں میں 54 فلسطینی جوڑوں کی اجتماعی شادی
  • بلوچستان کی مسیحی برادری کے شہداء کے اعزاز میں کرسمس تقریب کا انعقاد
  • پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کاعبدالصمد اچکزئی کی 52ویں برسی کی تقریب کا انعقاد
  • ٹنڈو آدم گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میں یکجہتی تقریب کا انعقاد
  • خیرپور : سندھی ثقافت کے فروغ کیلیے سچل آڈیٹوریم میں تقریب کا انعقاد
  • ترکیہ کے تعاون سے ہری پور میں 41 اجتماعی شادیوں کا انعقاد، ہر جوڑے کو 200 ڈالر سلامی
  • لاہور، جامعہ ام الکتاب میں خواتین کانفرنس کا انعقاد
  • جماعت اسلامی خواتین ضلع جنوبی کے تحت اجتماع ناظمات کا انعقاد
  • نیب ہیڈ کوارٹرز میں پاکستان سویٹ ہومز کے بچوں کیلئے خصوصی نشست‘ آگاہی واک میں شرکت