data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

جدہ (سید مسرت خلیل) جدہ میں میمن برادری کی معروف سماجی، فلاحی اور رفاہی تنظیم میمن ویلفیئرسوسائٹی سعودی عرب (ماسا) کے تحت مقامی ہوٹل میں ایک سادہ لیکن پُروقار تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں اپنی چھ سالہ شاندار مدت ملازمت مکمل کرکے رخصت ہونے والے قونصل جنرل جناب خالد مجید کو سنہرے الفاظ سے یاد کیا گیا اور نئے قونصل جنرل جو قطر میں اپنی خدمات ادا کرکے جدہ میں قونصل جنرل کی ذمہ داریاں نبھانے والے قونصل جنرل کو پُرتپاک الفاظ سے خوش آمدید کہا گیا۔ تقریب میں پاکستان قونصلیٹ جدہ کے ڈپٹٰی قونصل جنرل غلام حسین، پریس قونصل محمد عرفان، پاسپورٹ سیکشن کے کامران بٹ، کشمیرکمیٹی کے چیئرمین مسعود احمد پوری، جان گلزار، ماسا کے اراکین ، پاکستانی کمیونٹی کے سرکردہ افراد، سماجی شخصیات اور میڈیا نمائندگان کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ تقریب کاآغاز محمد شعیب نے تلاوت قران مجید سے کیا- ناظم تقریب میمن ویلفیئرسوسائٹی (ماسا) کے میڈیا ہیڈ سراج آدم جی نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اورماسا کا مختصر تعارف پیش کیا۔ انھوں نے میمن ویلفیئر سوسائٹی کی سماجی ، فلاحی اور رفاہی سرگرمیوں پر روشنی بھی ڈالی۔ انھوں نے قونصل جنرل خالد مجید کی چھ سالہ دورِ تعیناتی میں قونصلر سروسز کی بہتری، قونصلیٹ کی نئی عمارت کے قیام اورسعودی جیلوں میں پاکستانی قیدیوں کی رہائی میں سردار نصراقبال کے ساتھ بھرپورتعاون اورکمیونٹی کی دیگر ویلفئیرخدمات کو سراہا۔ سراج آدم جی نے نئے قونصل جنرل سید مصطفی ربانی کو خوش آمدید بھی کہا اور انہیں ماسا کے طرف سے کمیونٹی ویلفیئر کےلیے پورے تعاون کا یقین دلایا۔ سراج آدمجی نے تمام میڈیا نمائدگان کو مخاطب کرتے ہوئے ماسا کے لئے ان کی شاندار کوریج کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔ قونصل جنرل خالد مجید نے حاظرین سے خطاب کرتے ہوئے ماسا کا شکریہ ادا کیا اورکمیونٹی کے ماسا کی خدمات کی تعریف کی۔ خالد مجید نے حرمین شریفین سےاپنی محبت کا اظہار کیا- انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ نئے قونصل جنرل سید مصطفی ربانی کمیونٹی کو مزید بہتر خدمات فراہم کریں گے۔ قونصل جنرل سید مصطفی ربانی نے اپنے خطاب میں جدہ میں اپنی تعیناتی پر خوشی کا آظہار کیا اور بتایا کہ وہ خالد مجید صاحب کے ہمراہ ماضی میں کام کر چکے ہیں انہوں نے انکے لیے نیک جذبات اور انکے قائم کردہ منظم نظام کی تعریف کی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود کو کمیونٹی کا حصہ سمجھتے ہیں، ان کے دروازے ہر وقت کھلے رہیں گے اور کمیونٹی کے مسائل کے حل کے ساتھ پاک سعودی تعلقات کے فروغ کو اپنی اولین ترجیح بنائیں گے۔ آخرمیں صدر ماسا وسیم عبدالرزاق نے معزز مہمانوں کو یادگاری تحائف پیش کئے۔ تقریب کے اختتام پر ماسا کے نائب صدر خالد سکندر نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

سید مسرت خلیل گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: خالد مجید ماسا کے

پڑھیں:

سرینڈر کا امریکی مطالبہ مسترد، ایران کا حملے کی صورت میں نئے محاذ کھولنے کا اعلان

خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈ کوارٹرز کے ڈپٹی انسپکٹر بریگیڈیئر جنرل جعفر اسدی کا کہنا ہے کہ امریکا مکمل سرینڈر کا مطالبہ کر رہا ہے، لیکن ایرانی قوم کبھی نہیں جھکے گی، امریکا کے ساتھ دوبارہ جنگ ناگزیر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے سرینڈر کا امریکی مطالبہ ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے حملے کی صورت میں نئے محاذ کھولنے کا اعلان کر دیا۔ پاسداران انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی کہتے ہیں کہ ایرانی فوج کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے پہلے سے زیادہ تیار ہے، دشمن کو جارحیت پر مختلف نوعیت کی فوجی کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑے گا، میدان جنگ اور ہتھیاروں کی اقسام بھی مختلف ہوں گی، جنگ بندی کے دوران ہماری عسکری صلاحیتوں میں اضافہ ہوا۔

خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈ کوارٹرز کے ڈپٹی انسپکٹر بریگیڈیئر جنرل جعفر اسدی کا کہنا ہے کہ امریکا مکمل سرینڈر کا مطالبہ کر رہا ہے، لیکن ایرانی قوم کبھی نہیں جھکے گی، امریکا کے ساتھ دوبارہ جنگ ناگزیر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ابھی مکمل صلاحیتیں ظاہر نہیں کیں، جنگ میں نیٹو بھی شامل ہوتی ہے تو بھی ہمیں پریشانی نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد منسوخ ہونے والے وائٹ ہاؤس پریس ڈنر کے دوبارہ انعقاد کا فیصلہ
  • کوٹ عبدالمالک: بیٹی‘ سابق بیوی پر تشدد‘ تیزاب پھینک دیا‘ دونوں جھلس گئیں
  • سرینڈر کا امریکی مطالبہ مسترد، ایران کا حملے کی صورت میں نئے محاذ کھولنے کا اعلان
  • بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے صدر منتخب
  • چلاس: پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا کو دیامر میں روک لیا گیا
  • نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے
  • وفاقی بجٹ میں سابق قبائلی علاقوں کے لیے ٹیکس استثنیٰ ختم کیے جانے کا امکان
  • مومنہ اقبال اور حمزہ حبیب کی دعائے خیر کی تقریب، دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل