انڈس کلچرل اینڈ سوشل فورم کے تحت یومِ سندھی کلچرل کی رنگا رنگ تقریب
اشاعت کی تاریخ: 15th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سعودی عرب میں انڈس کلچرل اینڈ سوشل فورم کے زیرِ اہتمام یومِ سندھی کلچرل کے موقع پر شاندار اور رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سفارتی افسران ، کمیونٹی ارکان، فیملیز اور ثقافت سے وابستہ شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب میں سندھ کی تاریخی ورثے، روایات اور ثقافتی رنگوں کو خوبصورتی سے پیش کیا گیا۔تقریب میں معروف سندھی گلوکارہ دیبا سحر اور فنکار عل گل ملاح نے اپنے فن کا زبردست مظاہرہ کرتے ہوئے حاضرین سے خوب داد وصول کی، جبکہ مقبول گلوکار نعیم سندھی نے اپنے گانوں سے محفل کو گرما دیا۔ تقریب کے دوران سندھ کی ثقافت، روایات اور کمیونٹی کے اتحاد پر خصوصی گفتگو کی گئی۔ سفارت خانہ پاکستان سے شفیق احمد اور حمزہ سمیت ایمبسی افسران نے خصوصی شرکت کی شفیق احمد کا کہا تھا کہ “ بیرونِ ملک ایسی تقریبات ہمارے نوجوانوں کو اپنی شناخت اور ورثے سے جوڑے رکھتی ہیں۔ ایسی تقریبات کا ہونا ضروری ہےفورم کے صدر غلام قادر ملاح نے اپنے خطاب میں کہا کہ “انڈس کلچرل اینڈ سوشل فورم کا مقصد پاکستان کی ثقافتی پہچان کو دنیا بھر میں فروغ دینا ہے، اور ہم چاہتے ہیں کہ نئی نسل اپنی زبان، لوک ورثے اور اقدار سے آگاہ رہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، ذیشان قاضی ، زاہد میاں ، حفیظ شیخ ، محمد شفیق ، حسیب سلطان ، محمد حمزہ ، عاشق سمو ، اور دیگر نے اس بات پر زور دیا کہ سندھی کلچرل ڈے پاکستان کے مثبت کردار کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کا ذریعہ ہے۔ خوبصورت ثقافتی پروگرام کے انعقاد پر حاضرین نے انڈس کلچرل اینڈ سوشل فورم کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ فورم آئندہ بھی ایسے پروگراموں کا سلسلہ جاری رکھے گا تاکہ پاکستانی ثقافت اور کلچر کو بھر پور انداز میں فروغ ملتا رہے !!!نے کہا کہ “سندھی کلچرل ڈے ہم سب کے لیے محبت، امن اور ہم آہنگی کا پیغام لاتا ہے۔ ایسی تقریبات ہمیں کمیونٹی کے طور پر مزید مضبوط کرتی ہیں۔ تقریب کے اختتام پر فورم کی انتظامیہ اور عہدیداران غلام قادر ملاح، ذیشان قاضی، حفیظ شیخ، زاہد میاں بھٹو، عاشق سموں اور ڈاکٹر نور جتوئی نے تمام مہمانوں اور شریک افراد کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایسی ثقافتی سرگرمیوں کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رکھا جائےگا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سندھی کلچرل
پڑھیں:
پاک فوج کی برتری کے ساتھ 35ویں نیشنل گیمز کا اختتام، بلاول کا فیلڈ مارشل کو سندھی اجرک اور ٹوپی کا تحفہ
کراچی میں 35ویں نیشنل گیمز کا اختتام ہوگیا ہے، پاکستان آرمی نے میدان مار لیا، اختتامی تقریب نیشنل بینک اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی، جس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر مہمان خصوصی تھے۔
تقریب میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر بلاول بھٹو نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو سندھی اجرک اور ٹوپی کا روایتی تحفہ پیش کیا۔
بلاول بھٹو زرداری کا فیلڈ مارشل کا شکریہ اور سندھی اجرک کا تحفہچیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے فیلڈ مارشل کی تقریب میں شرکت پر شکریہ ادا کیا اور نیشنل گیمز میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد دی۔ بلاول بھٹو نے ٹوئٹ میں کہا کہ کھلاڑیوں نے بھرپور صلاحیت اور اتحاد کا شاندار مظاہرہ کیا۔
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نیشنل گیمز کی فاتح پاکستان آرمی کی ٹیم کو وننگ ٹرافی پیش کرتے ہوئے۔ pic.twitter.com/Hj9fTLXEME
— The Thursday Times (@thursday_times) December 13, 2025
اس موقع پر بلاول بھٹو نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو سندھی اجرک اور ٹوپی کا روایتی تحفہ بھی پیش کیا۔
فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاکستان نے اپنی خودمختاری کے تحفظ میں کامیابی حاصل کیتقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاکستان نے اپنی خودمختاری کے تحفظ میں کامیابی حاصل کی۔ آپ کی قیادت عوام کے لیے یکجہتی، استحکام اور اتحاد کا نشان ہے، اور مئی کی جنگ میں فتح نے ہماری قوم کی یکجہتی اور پاک فوج کے نظم و ضبط کی عکاسی کی۔
پاکستان آرمی نے مجموعی طور پر 353 میڈلزنیشنل گیمز میں پاکستان آرمی نے مجموعی طور پر 353 میڈلز کے ساتھ قائداعظم ٹرافی جیتی، جبکہ واپڈا 232 اور نیو ی 110 میڈلز کے ساتھ دوسری اور تیسری پوزیشن پر رہی۔
گیمز میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو بھی انعامات سے نوازا گیا، اور آخر میں نیشنل گیمز کا فلیگ پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے حوالے کیا گیا، جہاں اگلی نیشنل گیمز منعقد ہوں گیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بلاول سندھ سندھی اجرک فیلڈ مارشل کراچی نیشنل گیمز