کراچی میں 35ویں نیشنل گیمز کا اختتام ہوگیا ہے، پاکستان آرمی نے میدان مار لیا، اختتامی تقریب نیشنل بینک اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی، جس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر مہمان خصوصی تھے۔

تقریب میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر بلاول بھٹو نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو سندھی اجرک اور ٹوپی کا روایتی تحفہ پیش کیا۔

بلاول بھٹو زرداری کا فیلڈ مارشل کا شکریہ اور سندھی اجرک کا تحفہ

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے فیلڈ مارشل کی تقریب میں شرکت پر شکریہ ادا کیا اور نیشنل گیمز میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد دی۔ بلاول بھٹو نے ٹوئٹ میں کہا کہ کھلاڑیوں نے بھرپور صلاحیت اور اتحاد کا شاندار مظاہرہ کیا۔

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نیشنل گیمز کی فاتح پاکستان آرمی کی ٹیم کو وننگ ٹرافی پیش کرتے ہوئے۔ pic.

twitter.com/Hj9fTLXEME

— The Thursday Times (@thursday_times) December 13, 2025

اس موقع پر بلاول بھٹو نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو سندھی اجرک اور ٹوپی کا روایتی تحفہ بھی پیش کیا۔

فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاکستان نے اپنی خودمختاری کے تحفظ میں کامیابی حاصل کی

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاکستان نے اپنی خودمختاری کے تحفظ میں کامیابی حاصل کی۔ آپ کی قیادت عوام کے لیے یکجہتی، استحکام اور اتحاد کا نشان ہے، اور مئی کی جنگ میں فتح نے ہماری قوم کی یکجہتی اور پاک فوج کے نظم و ضبط کی عکاسی کی۔

پاکستان آرمی نے مجموعی طور پر 353 میڈلز

نیشنل گیمز میں پاکستان آرمی نے مجموعی طور پر 353 میڈلز کے ساتھ قائداعظم ٹرافی جیتی، جبکہ واپڈا 232 اور نیو ی 110 میڈلز کے ساتھ دوسری اور تیسری پوزیشن پر رہی۔

گیمز میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو بھی انعامات سے نوازا گیا، اور آخر میں نیشنل گیمز کا فلیگ پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے حوالے کیا گیا، جہاں اگلی نیشنل گیمز منعقد ہوں گیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بلاول سندھ سندھی اجرک فیلڈ مارشل کراچی نیشنل گیمز

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بلاول سندھی اجرک فیلڈ مارشل کراچی نیشنل گیمز بلاول بھٹو زرداری بلاول بھٹو نے نیشنل گیمز سندھی اجرک فیلڈ مارشل

پڑھیں:

نیشنل گیمز: پاکستان آرمی کی میڈلز ٹیبل پر سرِ فہرست

پاکستان آرمی35ویں نیشنل گیمز میں 144گولڈ میڈلز کے ساتھ میڈلز ٹیبل پر بدستور سر فہرست ہے۔واپڈا نے 61 اور نیوی نے 28 گولڈ میڈل حاصل کئے۔

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے جار ی کردہ میڈل ٹیبل کے مطابق گزشتہ روز کے مقابلوں کے اختتا م تک پاکستان آرمی 144گولڈ،72سلور اور 42برانز میڈلز کے ساتھ بدستور سر فہرست تھی جبکہ اس کے مجموعی میڈلز کی تعداد 258ہے۔

واپڈا کا دستہ 61گولڈ، 52 سلور اور 56 برانز میڈلز کے ساتھ دوسرے اورپاکستان نیوی 28 گولڈ، 30سلور اور 23 برانز میڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن پر موجود ہے۔پنجاب 10 گولڈ،31سلور اور 43 برانز میڈلز کے ساتھ چوتھے، سندھ نو گولڈ،20سلور اور 47برانز میڈلز کے ساتھ پانچویں،ایچ ای سی آٹھ گولڈ،33سلور اور 47 برانز میڈلز کے ساتھ چھٹی، پاکستان ایئر فورس چھ گولڈ،11سلور اور 14برانز میڈلز کے ساتھ ساتویں،خیبر پختونخوا پانچ گولڈ، نو سلور اور 31 برانز میڈلز کے ساتھ آٹھویں،ریلویز تین گولڈ،پانچ سلور اور 19 برانز میڈلز کے ساتھ نویں اور بلوچستان دو گولڈ،سات سلور اور 16 برانز میڈلز کے ساتھ 10ویں نمبر پر ہیں۔

میڈل ٹیبل پر اسلام آباد ایک گولڈ،تین سلور اور چھ برانز میڈلز کے ساتھ 11ویں،پولیس ایک سلور اور 20 برانز میڈلز کے ساتھ 12ویں،گلگت بلتستان تین برانز میڈلز کے ساتھ 13ویں اور آزاد جموں کشمیردو برانزمیڈلز لے کر چودھویں اور آخری نمبر پر موجود ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں 35ویں نیشنل گیمز کا اختتام، پاکستان آرمی نے سبقت حاصل کی
  • پینتیس ویں نیشنل گیمز کا رنگا رنگ اختتام، فیلڈ مارشل عاصم منیرنے انعامات تقسیم کیے
  • 35ویں نیشنل گیمز کی اختتامی تقریب، فیلڈ مارشل نے فاتح پاک آرمی کو ٹرافی پیش کی
  • 35ویں نیشنل گیمز: اختتامی تقریب میں فیلڈ مارشل نے فاتح پاکستان آرمی کو ٹرافی پیش کی
  • سندھ کو 35ویں نیشنل گیمز کی میزبانی پر فخر ہے،بلاول بھٹوزرداری
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں فوج کی پیشہ ورانہ مہارت سے ملک کی خودمختاری قائم ہے، بلاول بھٹو
  • پاکستان آرمی نے 35ویں نیشنل گیمز کی ٹرافی جیت لی
  • وزیربلدیات ناصر حسین شاہ 35ویں نیشنل گیمز کے دوران ٹینٹ پیگنگ ٹورنامنٹ کے فاتحین میں انعامات تقسیم کررہے ہیں
  • نیشنل گیمز: پاکستان آرمی کی میڈلز ٹیبل پر سرِ فہرست