کھرمنگ، ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام امید سحر کنونشن
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
کنونشن میں جماعت کے صوبائی قائدین اور کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع کھرمنگ کے زیر اہتمام اس سیاسی کنونشن میں علماء و عمائدین کھرمنگ بھی کافی تعداد میں موجود تھے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
کھرمنگ میں ایم ڈبلیو ایم کے "امید سحر کنونشن" کی جھلکیاں

اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے ضلع کھرمنگ میں ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام "امید سحر" کنونشن کا انعقاد ہوا۔ کنونشن میں جماعت کے صوبائی قائدین اور کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع کھرمنگ کے زیر اہتمام اس سیاسی کنونشن میں علماء و عمائدین کھرمنگ بھی کافی تعداد میں موجود تھے۔ کنونشن سے سابق اپوزیشن لیڈر کاظم میثم، نائب صدر ڈاکٹر مشتاق حکیمی، مرکزی سیکرٹری تعلیم کاچو زاہد حسین، سابق رکن اسمبلی شیخ اکبر علی رجائی و دیگر نے خطاب کیا۔ کنونشن کے موقع پر کھرمنگ سے کثیر تعداد میں لوگوں نے ایم ڈبلیو ایم میں باقاعدہ شمولیت کا بھی اعلان کیا۔.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے زیر اہتمام کی جھلکیاں
پڑھیں:
ایمان مزاری کیس سماعت میں شرکت، نارویجن سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، احتجاج
اسلام آباد(نیوزڈیسک ) سپریم کورٹ میں ایمان مزاری کیس کی سماعت کے دوران ناروے کے سفیر نے شرکت کی جس پر دفتر خارجہ نے ناروے کے سفیر کو طلب کرتے ہوئے معاملے پر شدید احتجاج ریکارڈ کروایا ہے جبکہ وزارت خارجہ کی جانب سے احتجاجی مراسلہ بھی حوالے کیا گیا ۔
مراسلے کے مطابق سفیر کی موجودگی پاکستان کے داخلی معاملات میں دانستہ مداخلت کے مترادف ہے، ناروے کے سفیر کی موجودگی ویانا کنونشن 1961 کی صریح خلاف ورزی ہے، سفارتی عملے پر لازم ہے وہ میزبان ملک کے قوانین کا احترام کرے، سفارتی عملے کو کسی بھی داخلی معاملات میں مداخلت سے گریز کرنا چاہیے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ناروے کی جانب سے اس سے قبل بھی ایسی سرگرمیاں دیکھی گئی ہیں، ناروے کی این جی اوز کی جانب سے پاکستان مخالف عناصر کو فروغ دیا جاتا رہا ہے، ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کیخلاف مقدمات نہایت حساس نوعیت کے ہیں۔
مراسلےکے مطابق کسی صورت سفارتی حلقے کی ریاست مخالف عناصر سے وابستگی برداشت نہیں کی جا سکتی، پاکستان ناروے کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے، توقع ہے ناروے بھی پاکستان کی خودمختاری کا احترام کرے گا، توقع ہے مستقبل میں ویانا کنونشن اور سفارتی آداب کی مکمل پاسداری یقینی بنائی جائے گی۔
ناروے کے سفیر نےآج سپریم کورٹ میں ایمان مزاری کسی کی سماعت میں شرکت کی تھی۔