’فوج مخالف بیانیے پر اب ’زیرو ٹالرنس‘، پی ٹی آئی قیادت کو واضح پیغام پہنچا دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی اعلیٰ قیادت کو واضح اور دوٹوک پیغام دے دیا گیا ہے کہ فوج اور عسکری قیادت کے خلاف سوشل میڈیا یا بیانات کے ذریعے جاری مہمات پر اب بالکل بھی برداشت نہیں کی جائے گی، اور صورتحال ’اینف از اینف‘ کے مقام تک پہنچ چکی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ ہدایت نہایت سخت لہجے میں دی گئی ہے اور قیادت اس پیغام کی سنگینی سے بخوبی آگاہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی نے عمران خان کو مائنس کردیا، اب صرف ڈرامے بازی کررہی ہے، فیصل واوڈا
سینیئر صحافی انصار عباسی کے مطابق پارٹی کے ایک ذریعے نے بتایا کہ پی ٹی آئی کو یہ باور کرایا گیا ہے کہ گزشتہ 3 برس سے جاری فوج مخالف بیانیے اور تنقیدی مہمات کو مزید برداشت نہیں کیا جائے گا اور ادارے یا اس کی اعلیٰ قیادت پر حملوں کے حوالے سے ’زیرو ٹولرنس‘ کی پالیسی اختیار کر لی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں عمران خان کی ہمشیرہ عظمیٰ خانم کی اڈیالہ جیل میں ملاقات بھی اختلاف اور دباؤ کا باعث بنی۔ ملاقات کے بعد ان کے بعض جملوں نے اُن شخصیات کو خاصا مشکل میں ڈال دیا جنہوں نے یہ ملاقات ممکن بنائی تھی۔ کئی حکومتی وزرا اور ایک اہم پارلیمانی شخصیت اس صورتحال پر خاصے ناراض دکھائی دیے۔
پی ٹی آئی کے پارلیمانی حلقوں میں اس پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا کہ عمران خان کے اہلِ خانہ، خصوصاً ان کی بہنیں، سخت بیانات دہرا کر پارٹی کی مشکلات میں اضافہ کر رہی ہیں۔ اندرونی طور پر رائے یہ ہے کہ موجودہ حالات میں اعتدال اور خاموشی ہی سیاسی راستہ کھول سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ، ڈاکٹرز کیا کہتے ہیں؟
مزید یہ کہ پارٹی سے یہ سوال بھی کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا کون چلاتا ہے، کون سی پوسٹس کس کے حکم پر ڈالی جاتی ہیں، اور عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ کے ٹیکسٹ کا فیصلہ کہاں ہوتا ہے۔ یہ بھی واضح کر دیا گیا ہے کہ اب سے فوج مخالف کسی بھی مہم پر کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔
پارٹی کے کئی ارکانِ اسمبلی کا ماننا ہے کہ موجودہ حالات میں مذاکرات اور سیاسی رابطے ہی واحد حل ہیں، مگر وہ تسلیم کرتے ہیں کہ عمران خان کے بیانات اور سوشل میڈیا سرگرمی ہی سب سے بڑی رکاوٹ بن چکی ہے۔
ایک رکنِ اسمبلی نے کہا کہ جس طرح 9 مئی کے واقعات پر کوئی رعایت نہیں ملی، اسی طرح فوج مخالف مہمات پر بھی اب کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی، اور پارٹی قیادت کو اس حقیقت کو سمجھنا ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اڈیالہ ایکس اکاؤنٹ پاک آرمی سوشل میڈیا عظمیٰ خانم عمران خان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اڈیالہ ایکس اکاؤنٹ پاک ا رمی سوشل میڈیا سوشل میڈیا فوج مخالف پی ٹی آئی گیا ہے کہ
پڑھیں:
پی ٹی آئی قیادت صرف تصویریں بنانے کیلیے دھرنے میں آتی ہے، اڈیالہ جیل کے باہر کارکن کی تنقید
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی: تحریک انصاف کے کارکن فضل امین نے اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان کے دھرنے کے دوران پارٹی قیادت پر کھری کھری باتیں کرتے ہوئے ناراضی کا اظہار کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دھرنا پی ٹی آئی کی جانب سے بانی پارٹی عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ دینے کے خلاف دیا گیا ہے، کارکنان نے اس موقع پر اپنے مطالبات کے حق میں آواز بلند کی۔
https://jasarat.com/wp-content/uploads/2025/12/pti-protest.mp4نوشہرہ سے آئے فضل امین نے کہا کہ سب کہتے ہیں خان تیرے جانثار لیکن وہ جانثار کہاں ہیں جو بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے دعوے کرتے ہیں۔
رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک نے کارکن سے کہا کہ یہاں سب غیرت مند بیٹھے ہیں، جس پر کارکن نے انہیں بھی کھری کھری سنائیں، فضل امین نے مزید کہا کہ پارٹی قیادت صرف تصویریں اور ٹک ٹاک بنانے کے لیے دھرنے میں آتی ہے جبکہ کارکن ذلیل ہوتے رہے۔
دھرنے کے دوران دیگر کارکنان نے فضل کریم کو دھرنے سے باہر نکالا تاکہ معاملہ مزید بڑھنے سے روکا جا سکے۔