افواج پاکستان کیخلاف عمران کے بیانیے کی قوم اینٹ سے اینٹ بجا دے گی، دانیال چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
اسلام آباد:
وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بیرسٹر دانیال چوہدری کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان کے خلاف عمران کے بیانیہ کی قوم اینٹ سے اینٹ بجا دے گی، ملک میں بیانیوں کا جمعہ بازار لگا ہے، ملک کا صرف ایک بیانیہ ہے جو ملک کی سلامتی، دفاع اور ملکی مفاد ہے۔
دانیال پیلس سے شروع کی گئی شہدائے پاک فوج سے اظہار یکجہتی واک کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر دانیال چوہدری کا کہنا تھا کہ آج کی واک جس میں عوام سول سوسائٹی تاجر سب شامل ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر اور شہدائے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں دو فوجیں نہیں ہو سکتیں، ایک اپنی فوج ہوتی ہے اور دوسری دشمن کی فوج ہوتی ہے، یہ لوگ اداروں اور فوج کے خلاف دشمن ملک کی فوج کو دعوت دیتے ہیں۔ میر جعفر میر صادق نےغداروں کی صف سے مل کر اپنی فوج کو ہرایا تھا۔ انکا حال تو یہ میکاولی کہتا ہے بعض اوقات سازش میں استعمال ہونے والوں کو معلوم نہیں ہوتا کون ان سے سازش کروا رہا ہے۔
بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ آج فوج کے جوان ہمارے کل کے لیے آج اپنی جان قربان کرتے ہیں، شہدا اور ملک کے جھنڈے کا مذاق نہ اڑایا جائے۔ شہدا کے وارث ہم سے پوچھتے ہیں کہ انکے بچوں نے جانیں دیں اور ہمارے بچوں کی شہادتوں کا مذاق کیوں اڑایا جاتا ہے یہ ممکن نہیں۔ دہشت گرد ہمارے بچوں کی جانیں لیں اور انکے ساتھ مذاکرات کیے جائیں۔
انکا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس ملک کو تقسیم اور نظریے کے خلاف بات کرنے والوں کے خلاف تھی، اس سے زیادہ سخت پریس کانفرنس ہم اور عوام کرے گی، ہم سب پاکستان ہیں ہمارا مذہب اسلام ہے، یہ اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے فوج اور ملک کے خلاف سہولت کار بنے ہوئے ہیں۔ عوام افواج پاکستان کی قربانیوں سے واقف ہیں۔
دانیال چوہدری نے کہا کہ ہماری فوج کے خلاف بیانیہ صرف دشمن کا بیانیہ ہو سکتا ہے، تم دشمن کی صف میں کھڑے ہوکر پاکستان کے خلاف نعرہ لگاتے ہو۔ ضمنی الیکشن میں جلاؤ گھیراؤ کا بیانیہ عوام نے مسترد کر دیا ہے، ملک کو آگ لگانے کا بیانیہ ہمیں قبول نہیں، تم نے 13 سال سے ایک صوبے میں تباہی مچا دی ہے۔ پاکستان کے خلاف بیرونی ایجنڈے کو سپورٹ کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج ہمارے بچوں اور غزہ کے بچوں کے درمیان فرق ہے، یہ ہمارے پاس پاک فوج ہے، دنیا طاقتور کے قانون کو مانتی ہے، مودی جس نے گجرات میں ہزاروں گردنیں اتار دیں اس کے خلاف ہماری فوج کھڑی ہے۔ میر جعفر و میر صادق ملک کو کمزور کریں تو پھر انکی کوئی جگہ نہیں۔
وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ فیلڈ مارشل جنگ جیت کر امریکا گئے تو ریڈ کارپٹ استقبال ہوا، یہ وہی پاکستان تھا جس کے ساتھ کوئی بات نہیں کرتا تھا لیکن آج صورتحال تبدیل ہے، عزت اس ملک کی اور ہم سب کی جو دشمنوں کو کھٹکتی ہے، پاکستان کے دشمن دہشت گردی کو سپورٹ کرتے ہیں۔
بیرسٹر دانیال چوہدری کا کہنا تھا کہ دنیا مل کر ہمارے بیانیہ کو کمزور نہیں کر سکتی، ہم اپنے اداروں افواج شہدا کے ورثا کے ساتھ کھڑے ہیں، بھارت کو پہلے بھی شکست دی اور آئندہ بھی شکست دیں گے، ہم پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاتے رہیں گے۔ ان لوگوں کا اب کردار جیلوں کے اندر ہی رہے گا، یہ کل بھی سڑتے تھے آئندہ بھی سڑتے رہیں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بیرسٹر دانیال چوہدری پاکستان کے نے کہا کہ کا کہنا کے خلاف کے ساتھ فوج کے
پڑھیں:
سلطان محمود چوہدری کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات ہونے پر مبارکباد
اپنے تہنیتی پیغام میں صدر نے کہا کہ یہ تعیناتی پاکستان کی مسلح افواج کی مضبوطی اور دفاعی حکمت عملی میں ایک تاریخی قدم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات ہونے پر دلی مبارکباد دی ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں صدر نے کہا کہ یہ تعیناتی پاکستان کی مسلح افواج کی مضبوطی اور دفاعی حکمت عملی میں ایک تاریخی قدم ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تعیناتی نہ صرف مسلح افواج کے لیے باعث فخر ہے بلکہ یہ خطے میں امن، دفاع اور قومی سلامتی کے مضبوط موقف کا بھی مظہر ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کی قیادت میں پاکستان کی افواج نئی بلندیوں کو چھوئیں گی اور ملکی دفاع کو مزید مستحکم کریں گی۔ صدر نے اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں، تجربے اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں پاک فوج اور دیگر مسلح افواج کے درمیان بہترین ہم آہنگی اور مربوط منصوبہ بندی ممکن ہو گی جو ملک کے دفاعی ڈھانچے کو مزید مضبوط کرے گی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی انہیں اس نئے عہدے کی ذمہ داری بخوبی نبھانے کی توفیق عطا فرمائے اور پاکستان کو ہر خطرے سے محفوظ رکھے۔ دریں اثناء آزاد جموں و کشمیر کے صدر نے ائیر چیف ظہیر بابر سندھو کو بھی مدت ملازمت کی توسیع پر مبارکباد دی۔