سلطان محمود چوہدری کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات ہونے پر مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
اپنے تہنیتی پیغام میں صدر نے کہا کہ یہ تعیناتی پاکستان کی مسلح افواج کی مضبوطی اور دفاعی حکمت عملی میں ایک تاریخی قدم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات ہونے پر دلی مبارکباد دی ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں صدر نے کہا کہ یہ تعیناتی پاکستان کی مسلح افواج کی مضبوطی اور دفاعی حکمت عملی میں ایک تاریخی قدم ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تعیناتی نہ صرف مسلح افواج کے لیے باعث فخر ہے بلکہ یہ خطے میں امن، دفاع اور قومی سلامتی کے مضبوط موقف کا بھی مظہر ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کی قیادت میں پاکستان کی افواج نئی بلندیوں کو چھوئیں گی اور ملکی دفاع کو مزید مستحکم کریں گی۔ صدر نے اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں، تجربے اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں پاک فوج اور دیگر مسلح افواج کے درمیان بہترین ہم آہنگی اور مربوط منصوبہ بندی ممکن ہو گی جو ملک کے دفاعی ڈھانچے کو مزید مضبوط کرے گی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی انہیں اس نئے عہدے کی ذمہ داری بخوبی نبھانے کی توفیق عطا فرمائے اور پاکستان کو ہر خطرے سے محفوظ رکھے۔ دریں اثناء آزاد جموں و کشمیر کے صدر نے ائیر چیف ظہیر بابر سندھو کو بھی مدت ملازمت کی توسیع پر مبارکباد دی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مسلح افواج فیلڈ مارشل
پڑھیں:
مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔
علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔