انہوں نے فیلڈ مارشل کی شاندار سروس، دیانتداری، ملکی سالمیت کے لیے غیر متزلزل عزم اور وطن کے دفاع کے لیے ثابت قدمی کو سراہا۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سینئر رہنما سید فیض نقشبندی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز بننے پر دلی مبارکباد دی ہے۔ ذرائٰع کے مطابق سید فیض نقشبندی نے اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں اپنے اطمینان اور اعتماد کا اظہار کیا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کی مسلح افواج کو مزید عزت، استحکام اور ایک نئی قوت بخشے گی۔ انہوں نے فیلڈ مارشل کی شاندار سروس، دیانتداری، ملکی سالمیت کے لیے غیر متزلزل عزم اور وطن کے دفاع کے لیے ثابت قدمی کو سراہا۔ فیض نقشبندی نے کہا کہ سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی وزیراعظم اور صدر مملکت کی طرف سے ان کی قائدانہ صلاحیتیوں کا اعتراف ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں برس مئی کی پاک بھارت لڑائی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جو نہایت جراتمندانہ فیصلے کیے اور بھارت کو ایک بھرپور سبق سکھایا، اس سے نہ صرف دنیا میں پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا بلکہ بھارتی قبضے کے خلاف جدوجہد میں مصروف کشمیریوں کے حوصلوں کو بھی ایک نئی مہمیز ملی۔ سید فیض نقشبندی نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی کمان میں ملک نئے ولولے اور جوش و جذبے کے ساتھ کامیابیوں کی طرف گامزن ہو گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: فیض نقشبندی نے فیلڈ مارشل کی کے لیے

پڑھیں:

میجر محمد اکرم شہید، نشانِ حیدر کی 54ویں برسی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خراج عقیدت

---فائل فوٹو 

میجر محمد اکرم شہید نشانِ حیدر کی 54ویں برسی کے موقع پر مسلح افواج اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب سے خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

میجر محمد اکرم شہید نے1971ء میں ہلی سیکٹر میں ایک کمپنی کی قیادت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

19 مئی 1971ء کو میجر محمد اکرم نے اپنے دفاعی مورچے پر ڈٹ کر قبضہ برقرار رکھا۔ 3 دسمبر 1971ء کو اِنہیں دشمن کے ٹھکانوں پر حملہ کرنے کا اہم فریضہ سونپا گیا۔


میجر اکرم نے پیش قدمی کرتے ہوئے دشمن کے تین ٹینک تباہ کیے، میجر اکرم شدید زخمی ہونے کے باوجود بہادری سے لڑتے رہے، میجر اکرم نے 5 دسمبر 1971ء کو جامِ شہادت نوش کیا اور بہادری کی عظیم ترین مثال قائم کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج اُن تمام شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، قوم اپنے ان جری سپوتوں کی قربانیوں پر ہمیشہ فخر کرتی رہے گی، ان سپوتوں کی لازوال خدمات ہماری قومی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی گئی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر محمد اکرم شہید کا لازوال کارنامہ پاک افواج کے ناقابلِ تسخیر عزم کی روشن علامت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سلطان محمود چوہدری کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات ہونے پر مبارکباد
  • قوم کو اپنی بہادر افواج اور قیادت پر فخر ہے، وزیر دفاع کی فیلڈ مارشل کو چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی پر مبارکباد
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی دوبارہ تقرری پر اوورسیز پاکستانیوں میں خوشی کی لہر؛ خالد نواز چیمہ کا قوم کے نام مبارکباد پیغام
  • سرفراز بگٹی کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
  • میجر محمد اکرم شہید، نشانِ حیدر کی 54ویں برسی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خراج عقیدت
  • وزیراعظم کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات ہونے پر مبارکباد
  • وزیراعظم کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو پاکستان کا پہلا چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات ہونے پر مبارکباد
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز مقرر
  • سعودی بری فوج کے سربراہ کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اہم ملاقات