مذاکرات کے دروازے بند کر کے پی ٹی آئی گہری کھائی میں گر چکی: اختیار ولی
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
ملک کے خلاف آئی ایم ایف کو خط لکھنا اور 9 مئی جیسی وارداتیں کوئی محب وطن نہیں کر سکتا، اختیار ولی —فائل فوٹو
وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات نشریات اختیار ولی خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سے سیاسی ڈائیلاگ کے سارے دروازے بند ہو چکے ہیں، مذاکرات کے دروازے بند کر کے پی ٹی آئی گہری کھائی میں گر چکی ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی اگلی خواہش خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ ہے۔
اسلام آبادپاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد.
اختیار ولی کا کہنا تھا کہ ملک کے خلاف آئی ایم ایف کو خط لکھنا اور 9 مئی جیسی وارداتیں کوئی محب وطن نہیں کر سکتا، پی ٹی آئی کی ساری سوشل میڈیا مہم بھارت اور اسرائیل سے چلائی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بانی پی ٹی آئی میں کسی ایک کے انتخاب کا وقت آگیا ہے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اختیار ولی پی ٹی آئی
پڑھیں:
مذاکرات ضروری ہیں، یہ دروازہ بند نہیں ہونا چاہیے، بیرسٹر سیف
فائل فوٹوپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے بذریعہ افغان حکومت کالعدم ٹی ٹی پی اور دیگر سے بات کا فیصلہ کیا تھا۔
جیو نیوز سے گفتگو میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ میں اس مذاکراتی کمیٹی میں شامل تھا، رائے تھی کہ مسئلہ بات چیت سے حل ہو تو یہ بہتر آپشن ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے رابطے استوار کیے بغیر اس ملک میں سیاست نہیں کی جا سکتی۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ آج بھی یہی مؤقف ہے کہ مذاکرات ضروری ہیں، یہ دروازہ بند نہیں ہونا چاہیے۔
پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ مذاکرات کے باوجود وہ دہشتگردی کریں تو پھر سخت ترین فوجی کارروائی ہونی چاہیے۔