یوکرین ڈائیونگ فیڈریشن نے اپنی ڈائیور صوفیہ لِسکُن سے تمام میڈلز اور ایوارڈز واپس لے لیے ہیں، کیونکہ انہوں نے روس کی نمائندگی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹوکیو اولمپکس 2020 اور گزشتہ سال پیرس گیمز میں یوکرین کی نمائندگی کرنے والی صوفیہ  لسکن نے اس ہفتے کے آغاز میں ایک روسی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنی وفاداری بدلنے کا انکشاف کیا۔

یہ بھی پڑھیں: روس پر پابندی لگی تھی تو اسرائیل پر کیوں نہیں؟ قانونی ماہرین کا اسرائیلی فٹ بالز کلبز پر پابندی کا مطالبہ

فیڈریشن کا کہنا ہے کہ صوفیہ  لسکن نے روسی شہریت اختیار کرنے کے فیصلے سے نہ تو فیڈریشن، نہ کوچنگ اسٹاف اور نہ ہی یوکرین کی وزارتِ کھیل کو آگاہ کیا۔

 https://Twitter.

com/BrusselsMorning/status/1996926887562527053

فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ایسے اقدامات کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔

’یہ نہ صرف ایک کھلاڑی کو بدنام کرتے ہیں بلکہ پوری یوکرینی ٹیم کی ساکھ کو متاثر کرتے ہیں، جو روزانہ عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کے حق کے لیے جدوجہد کرتی ہے۔‘

یوکرین ڈائیونگ فیڈریشن کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے کو بین الاقوامی اسپورٹس اداروں کے سامنے بھی اٹھائے گی، تاکہ موجودہ بین الاقوامی اصولوں کے مطابق کھلاڑی پر ’اسپورٹس قرنطینہ‘ کا اصول نافذ کیا جائے۔

مزید پڑھیں: یورپی خدشات کے باوجود یوکرین کا امریکی امن منصوبے پر آمادگی کا اظہار

صوفیہ  لسکن نے گزشتہ سال بیلگریڈ میں ہونے والی یورپی ایکواٹکس چیمپیئن شپ میں کثینیہ بائیلو کے ساتھ 10 میٹر سنکرونائزڈ ڈائیونگ میں گولڈ میڈل جیتا تھا، جبکہ 2018 میں گلاسگو میں ٹیم ایونٹ میں بھی سونے کا تمغہ حاصل کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 23 سالہ صوفیہ  لسکن نے  روس جانے کا فیصلہ کھیل میں اپنی ترقی کے خدشات کی بنا پر کیا گیا، کیونکہ یوکرین میں تمام کوچ جمناسٹ یا ٹرامپولین سے تعلق رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں:آن لائن محبوبہ کی طرف سے زہریلی شراب کا تحفہ، روس نے کیسے اپنے افسر کو مارنے کا یوکرینی منصوبہ ناکام بنایا؟

انہوں نے استفسار کیا کہ جب کوئی مکمل طور پر مختلف شعبے سے ہو تو وہ آپ کو کیا سکھائے گا۔ ’گزشتہ چند سالوں میں یوکرین میں کھیل کے دوران مجھے لگا کہ میری ترقی رک گئی ہے۔‘

واضح رہے کہ 2022 میں روس کے یوکرین پر حملے کے بعد روسی اور بیلاروسی کھلاڑیوں پر ورلڈ ایکواٹکس ایونٹس میں شرکت پر پابندی لگا دی گئی تھی۔

تاہم بعض ایتھلیٹس کو پابندیوں میں نرمی کے بعد پیرس اولمپکس میں غیر جانبدار حیثیت میں شرکت کی اجازت دی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اولمپکس ایتھلیٹ ایوارڈز روس صوفیہ  لسکن گلاسگو میڈلز ورلڈ ایکواٹکس یوکرین ڈائیونگ فیڈریشن

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اولمپکس ایتھلیٹ ایوارڈز صوفیہ لسکن گلاسگو میڈلز

پڑھیں:

بھارتی وزیراعظم مودی کا روسی شہریوں کو مفت ویزا فراہم کرنے کا اعلان

بھارت (نیوزڈیسک) روسی صدر پیوٹن بھارت کے دورے پر نئی دہلی پہنچے اور نریندر مودی سے ملاقات کی۔چاپلوسی کے ماہر نریندر مودی نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی بھارت آمد پر زمین و آسمان کی قلابیں ملا دیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے روسی صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں روسی شہریوں کو مفت سیاحتی ویزا فراہم کرنے کا اعلان کیا۔وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ہم بہت جلد روسی شہریوں کے لیے ای ٹورسٹ ویزا اور گروپ ٹورسٹ ویزا شروع کرنے جا رہے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ روسی شہریوں کے لیے یہ دونوں ویزے نہ صرف 30 دن کے اندر اندر مل جایا کریں گے بلکہ یہ مفت بھی ہوں گے۔نریندر مودی نے مزید کہا کہ دونوں ممالک نے باہمی تجارت کو تیل اور دفاع کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں تک بھی بڑھایا جائے گا

مودی کے بقول مغربی ممالک کے دباؤ کے باوجود دو طرفہ تعلقات کو فروغ دیتے ہوئے 2030 تک دو طرفہ تجارت کو 100 ارب ڈالر تک پہنچایا جائے گا۔فی الحال تجارت کا بڑا حصہ بھارت کی توانائی درآمدات پر مبنی ہے، جس کی وجہ سے توازن روس کے حق میں جھکا ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • یوکرین کے علاقے دونباس پر قبضہ کرکے رہیں گے: روسی صدر کی دھمکی
  • بھارتی وزیراعظم مودی کا روسی شہریوں کو مفت ویزا فراہم کرنے کا اعلان
  • ضرورت پڑی تو فوج استعمال کر کے یوکرینی علاقے روس میں شامل کریں گے: روسی صدر
  • چاہے فوج کا استعمال کرنا پڑے یوکرینی علاقوں کو روس میں شامل کریں گے؛ پیوٹن
  • غیر اخلاقی ویب سائٹ کے سابق مالک کی روسی آئل کمپنی خریدنے میں دلچسپی کیوں؟
  • روس یوکرین کے ساتھ جاری جنگ ختم کرنا چاہتا ہے، ٹرمپ
  • روسی اور امریکی وفد کے مذاکرات  بے نتیجہ ختم ، تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
  • تحریک انصاف کی سیاسی اور ٹیکنوکریٹ قیادت کے اختلافات شدت اختیار کرگئے
  • 2025ء میں علیحدگی اختیار کرنے والی مشہور فنکار جوڑیاں