آرٹس کونسل میں جاری ورلڈ کلچر فیسٹیول کا آج 37 واں روز ہے۔

39 روزہ عالمی ثقافتی میلے میں آج دوپہر اطالوی پرفارمنس آرٹس اور تھیٹر ورکشاپ ہوگی۔

شام 4 بجے فلسطین سے متعلق فلم ’نو اَدر لینڈ‘ کی اسکریننگ کی جائے گی جبکہ شام 7 بجے غیرملکی فنکاروں کی جانب سے انسانی المیوں سے متعلق سیشن ہوگا۔

آج رات 9 بجے ورلڈ کلچر فیسٹیول میں ڈانس نائٹ میں ملکی اور غیرملکی فنکار حصہ لیں گے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کراچی ، بیرونِ ملک ڈانس گروپس بھجوانے والے ایجنٹ سرگرم

صدر، طارق روڈ اور گلشن اقبال کے متعدد گیسٹ ہاؤسز میں ایجنٹوں نے ڈیرے جمالیے
عدنان مغل اور عمران فوٹو کاپی کی ویزے لگوانے کے نام پر شہریوںسے بھاری رقوم کی وصولی

کراچی میں بیرونِ ملک ڈانس گروپس بھجوانے اور ویزے لگوانے کے نام پر کام کرنے والے گروپس اور ایجنٹ سرگرم ہوگئے ہیں۔ شہر کے مختلف گیسٹ ہاؤسز میں اُن گروپس نے ڈیرے جمالیے ہیں، جہاں سے شہریوں کو بیرونِ ملک بجھوانے کے لیے بھاری رقوم وصول کی جارہی ہیں۔ معلومات کے مطابق ڈانس گروپس کو خلیجی ممالک اور دیگر ریاستوں میں بھیجنے کے لیے سرگرم گروہوں نے حالیہ دنوں میں اپنی سرگرمیاں تیز کردی ہیں، جبکہ ان کے ساتھ کام کرنے والے ویزہ ایجنٹوں نے اپنے ریٹس میں نمایاں اضافہ کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے صدر، طارق روڈ اور گلشنِ اقبال کے متعدد گیسٹ ہاؤسز میں ایسے گروپس نے عارضی دفاتر قائم کررکھے ہیں، جہاں سے بیرونِ ملک ویزے لگوانے کے خواہشمند افراد کو آمادہ کیا جاتا ہے۔ اس دوران دو معروف ایجنٹ—عدنان مغل اور عمران فوٹو کاپی—نے ویزا پراسیسنگ کے نام پر وصول کی جانے والی رقم 30 سے 40 ہزار روپے سے بڑھا کر 50 سے 60 ہزار روپے کردی ہے۔ایجنٹوں کا دعویٰ ہے کہ وہ دبئی سمیت خلیجی ممالک کے وزٹ اور ورک ویزے ’’گرنٹی‘‘ کے ساتھ لگوا کر دیتے ہیں اور اُن کی ’’رسائی اندر تک‘‘ ہے۔ دونوں ایجنٹس کسی بھی درخواست گزار سے 50 سے 60 ہزار روپے فی ویزہ وصول کررہے ہیں۔ذرائع کے مطابق ایجنٹ یہ تاثر دیتے ہیں کہ قونصل خانوں میں اُن کی باقاعدہ رابطے اور روابط موجود ہیں، تاہم متعلقہ قونصلیٹ انتظامیہ اس معاملے سے مکمل طور پر لاعلم ہے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئی بھی شخص یا ایجنسی قونصل خانے کا نام استعمال کرکے ویزہ گارنٹی نہیں دے سکتی، اور ایسی سرگرمیوں کا قونصل خانے سے کوئی تعلق نہیں۔شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے شکایت کی ہے کہ ایجنٹس ویزہ لگانے کے نام پر بھاری رقم وصول کررہے ہیں جبکہ ویزہ لگنے یا نہ لگنے کی کوئی تحریری ضمانت موجود نہیں۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ گروہ ڈانس ٹروپس اور تفریحی گروپس کی آڑ میں لوگوں کو بیرونِ ملک بھجوانے کا لالچ دیتے ہیں اور اکثر معاملات میں جھوٹے دعوے سامنے آتے ہیں۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ ایسے ایجنٹوں کے خلاف کارروائی اس وقت ممکن ہے جب شہری باقاعدہ شکایت درج کروائیں، کیونکہ بیشتر افراد دھوکے میں آنے کے باوجود سامنے آنے سے گریز کرتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر میں ایسے گروہوں اور ایجنٹس کی سرگرمیوں میں اضافہ تشویشناک ہے اور متعلقہ اداروں کو اس حوالے سے فوری کارروائی کی ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جنوبی افریقا کیخلاف میچ کے دوران ویرات کوہلی کا ’ناگن ڈانس‘، ویڈیو وائرل
  • ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2025 کا انعقاد‘پاکستانی فنکاروں کی شرکت
  • شارجہ : آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں ابو ظہبی نائٹ رائیڈر کے بلے باز لیام لونلسٹن شاٹ کھیلتے ہوئے
  • امریکہ نے غیرملکی ملازمین کیلئے ویزہ شرائط میں مزید سختی کردی، رائٹرز
  • بیلے ڈانس سے بلین ڈالرز کمپنی تک؛ سب سے کم عمر سیلف میڈ لڑکی کی حیرت انگیز داستان
  • آئی ایل ٹی 20 :ابوظہبی نائٹ رائیڈرز نے واریئرز کو شکست دے دی
  • کراچی ، بیرونِ ملک ڈانس گروپس بھجوانے والے ایجنٹ سرگرم
  • وہ سوال جن کے الحمراء صوفی فیسٹول جواب دے گیا
  • میانمار میں آن لائن فراڈ سینٹرز سے 38 پاکستانیوں سمیت کئی غیرملکی بازیاب، وطن واپسی کی تیاریاں شروع