انسداد منشیات سے نبرد آزما محکمہ ایکسائز خیبر پختونخوا کو نفری کی کمی کا سامنا
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
—فائل فوٹو
انسداد منشیات سے نبرد آزما محکمہ ایکسائز خیبر پختونخوا کو نفری کی کمی کا سامنا ہے۔ محکمہ ایکسائز نے حکومت سے پولیس ایلیٹ فورس کی خدمات مانگ لیں۔
ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائز و نارکوٹکس کنٹرول خیبرپختونخوا نے محکمہ داخلہ کو خط لکھ دیا اور کہا کہ 7 ایکسائز پولیس اسٹیشنز میں نارکوٹکس کنٹرول ونگ کو عملے کی کمی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نفری کی کمی کے باعث نارکوٹکس ونگ کی کارکردگی متاثر ہو رہی ہے، 84 پولیس اہلکاروں کو ایکسائز پولیس اسٹیشنز میں ڈپوٹیشن پر تعینات کیا جائے۔
محکمہ داخلہ نے پولیس کو مشروط طور پر نفری فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔
ذرائع نے کہا کہ پولیس کارکردگی متاثر نہ ہونے کی صورت میں نفری فراہم کی جائے، محکمہ ایکسائز بھی بھرتی کے عمل پر کام مکمل کرے، 84 پولیس اہلکاروں کو ایکسائز پولیس اسٹیشنز میں ڈپوٹیشن پر تعینات کیا جائے۔
وزیر ایکسائز، ٹیکسیشنز ونارکوٹکس خیبرپختونخوا فخر جہاں نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کے خلاف صوبے بھر میں کارروائیاں جاری ہیں، محکمے میں بھرتیاں کرنے کے عمل پر کام کر رہے ہیں۔
فخر جہاں کا کہنا تھا کہ منشیات کے خلاف مزید مؤثر کارروائیوں کے لیے پولیس اہلکاروں کی خدمات مانگی ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: محکمہ ایکسائز کی کمی
پڑھیں:
جن لوگوں کا سیاست میں کام نہیں، وہ پھر بھی مداخلت کررہے ہیں، وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی
جن لوگوں کا سیاست میں کام نہیں، وہ پھر بھی مداخلت کررہے ہیں، وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 December, 2025 سب نیوز
پشاور(سب نیوز)وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ جن لوگوں کا سیاست میں کام نہیں ہے، وہ پھر بھی مداخلت کررہے ہیں۔
پولیس فورس اور سول افسران کے مشترکہ دربار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی کے پی کے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات غیر معمولی ہیں، خیبر پختونخوا چار دہائیوں سے دہشت گردی کی زد میں ہے۔ یہاں پولیس نے کم وسائل کے باوجود 21 سال دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔ جس جوانمردی سے آپ دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہے ہیں وہ قابلِ تحسین ہے۔ اللہ کی رضا اور عوام کے مفاد کے لیے لڑیں گے تو جیت ہماری ہوگی۔ خیبر پختونخوا میں ہر حال میں امن بحال کریں گے۔ بند کمروں کے فیصلے اب مزید قبول نہیں۔
سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ پولیس کے لیے بلٹ پروف گاڑیاں، جدید اسلحہ اور اینٹی ڈرون سسٹم فراہم کیا جا رہا ہے۔ پولیس کو جدید ترین ٹیکنالوجی ہنگامی بنیادوں پر دی جا رہی ہے۔ وسائل کی کمی کو سیکیورٹی کے راستے میں رکاوٹ نہیں بننے دیں گے۔ شہید سول سرونٹس کے اہل خانہ کے لیے خصوصی پالیسی بنائی جائے گی اور افسران کے معاملات میں کوئی سیاسی مداخلت نہیں ہوگی، مگر رزلٹ دینا ہوگا۔وزیراعلی خیبر پختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس ہے، کسی کو کوئی رعایت نہیں ہوگی۔ عوام کے لیے اوپن ڈور پالیسی اپنائی گئی ہے۔ سرکاری افسران کی کارکردگی پرفارمنس انڈیکیٹرز سے ناپی جائے گی۔ ایمان، حوصلے اور عزم سے دہشت گردی کو شکست دیں گے۔
تقریب میں چیف سیکرٹری ، انسپکٹر جنرل آف پولیس ، ایڈیشنل چیف سیکرٹریز ، صوبائی محکموں کے انتظامی سیکرٹریز، ڈویژنل و ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے افسران، پولیس افسران اور اہلکاروں کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔ اس موقع پر پولیس اور سول انتظامیہ کے شہدا کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی ۔وزیراعلی نے تقریب میں مزید کہا کہ بد قسمتی سے کچھ لوگوں کا کام سیاست میں نہیں مگر بھر بھی مداخلت کر رہے ہیں ۔ جن لوگوں کا کام انصاف دینا ہوتا ہے وہ نہیں دے پاتے جس سے چیزیں خراب ہوتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے عمران خان کے وژن کے مطابق عوام کو ریلیف دینا ہے، عوام کے لیے ہی فیصلہ سازی کرنی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعافیہ امریکی شہری ہیں ،سزا بھی وہیں ہوئی، امریکی نظام میں مداخلت نہیں کرسکتے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل عافیہ امریکی شہری ہیں ،سزا بھی وہیں ہوئی، امریکی نظام میں مداخلت نہیں کرسکتے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل ایران میں غیر قانونی طور پر داخل ہونیوالے 10افغان شہری ایرانی بارڈر گارڈز کی فائرنگ سے ہلاک لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے انجینئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی، فوری رہائی کا حکم اسرائیلی افواج فلسطینی علاقوں سے نکل جائے، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قرارداد بھاری اکثریت سے منظور چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی افراد کیخلاف کارروائی کیلئے خصوصی ٹاسک فورس... کراچی؛ گٹر میں گر کر بچے کے جاں بحق ہونے پر کے ایم سی کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آ گئیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم