Al Qamar Online:
2025-12-05@21:03:42 GMT

وفاقی پولیس کا انسداد سائبر کرائم ونگ ختم کردیا گیا

اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT



اسلام آباد:

وفاقی پولیس کا انسداد سائبر کرائم ونگ ختم کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  سائبر کرائم ونگ میں کام کرنے والے افسران و اہلکاروں کو سی ٹی ڈی میں ٹرانسفر کردیا گیا ہے جب کہ  سائبر کرائم ونگ کے پاس موجود مقدمات اور انکوائریز این سی سی آئی اے کے حوالے کردی گئی ہیں۔

سی ٹی ڈی میں ٹرانسفر کیے گئے  انسداد سائبر کرائم ونگ میں تعینات افسران و کانسٹیبلز کی تعداد 22  ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق   انچارج سائبر کرائم ونگ انسپکٹر آصف خان ، 3 سب انسپکٹر، 2 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، 6 لیڈی کانسٹیبلز اور 10مرد کانسٹیبلز کا تبادلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کے سائبر کرائم ونگ کے پاس 112 شکایات تھیں۔ 2  مقدمات کے چالان عدالتوں میں پیش کیے جاچکے ہیں جب کہ 20 شکایات انکوائریز کی اسٹیج پر ہیں  اور 90  شکایات پر بھی قانونی کارروائی جاری ہے۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل

پڑھیں:

پنجاب سے 60 لاکھ روپے مالیت کی منشیات کراچی لانے کرنے کی کوشش ناکام، اسمگلر سمیت 3 گرفتار

انسداد منشیات ٹاسک فورس اور منگھوپیر پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پنجاب سے کراچی لائی گئی منشیات کی بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اسمگلر سمیت ڈرائیو اور کنڈیکٹر کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ویسٹ زون و سربراہ انسداد منشیات ٹاسک فورس عرفان علی بلوچ کی جانب سے منشیات اسمگلروں کے خلاف سخت ترین احکامات و ہدایات پر انسداد منشیات ٹاسک فورس اور منگھوپیر پولیس نے مشترکہ کارروائی کی۔

مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں پنجاب سے آنے والی مسافر کوچ  کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 60 کلو سے زائد منشیات برآمد کی جس کی مالیت 60 لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔

 پولیس نے منشیات کے اسمگلر کی اسمگلنگ میں ملوث غلام حسین کے علاوہ کوچ کے ڈرائیور جاوید اور کنڈیکٹر رضوان کو گرفتار کرلیا، برآمد کی جانے والی منشیات کراچی میں مختلف منشیات کے اڈوں و مقامات پر سپلائی کی جانی تھی۔

چھاپہ مار کارروائی انسداد منشیات ٹاسک فورس کو خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر کی گئی تھی۔ پولیس گرفتار ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی چیک کر رہی ہے جبکہ گزشتہ 4 روز کے دوران انسداد ٹاسک فورس نے گلستان جوہر ، پاک کالونی ، ملیر اور سمیت مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی منشیات پکڑی برآمد کی ہے۔

سربراہ انسداد منشیات ٹاسک فورس و ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ کا کہنا ہے کہ شہر میں انسداد منشیات کیلئے ٹاسک فورس کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • انسداد منشیات ٹاسک فورس اور پولیس کی کارروائی، 60 کلو منشیات برآمد، تین ملزمان گرفتار
  • پنجاب سے 60 لاکھ روپے مالیت کی منشیات کراچی لانے کرنے کی کوشش ناکام، اسمگلر سمیت 3 گرفتار
  • تھانہ پاکستان بازارکی سرپرستی، بسم اللہ لاہوتی پان شاپ نے کرائم ریکارڈ توڑ دیا
  • وفاقی پولیس کا سائبر کرائم ونگ ختم، تمام افسران و اہلکار سی ٹی ڈی کے سپرد
  • مشتعل افراد نے انسداد تجاوزات کے ٹرک کو آگ لگادی
  • کراچی، مشتعل افراد نے انسداد تجاوزارت کے ٹرک کو آگ لگادی
  • وفاقی حکومت نے چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن میں اختلافات کی وجہ سے تاخیر کی افواہوں کو مسترد کردیا
  • کراچی؛ منگھوپیر گرم چشمہ کے قریب نامعلوم شخص کو گلا گھونٹ کر قتل کردیا گیا
  • ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کراچی پولیس آفس میں کرائم جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے ہیں