شہر قائد کے علاقے کلفٹن اپرگزی میں سفاک شوہر نے گھریلو جھگڑے کے دوران بیوی اور 12 سالہ بیٹی کو قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کلفٹن کے علاقے اپر گزری بلوچ پاڑہ نورانی مسجد کے قریب گھر میں گھریلو جھگڑے کے دوران سفاک شوہر نے تیز دھار آلے کے وار سے بیوی کو قتل جبکہ بیٹی کو شدید زخمی کیا۔

بچی کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ اس دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

ایس ایچ او کلفٹن عمران سعد نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس پارٹی کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر ملزم شوہر سمیع اللہ کو گرفتار کر کے آلہ قتل (چھری) برآمد کرلی۔

 قتل ہونے والی ماں کی شناخت 45 سالہ کلثوم جبکہ 12 سالہ بچی کی شناخت مریم کے نام سے کی گئی۔

پولیس نے گرفتار ملزم کو تفتیش کے لیے تھانے منتقل کر دیا جس نے ابتدائی تحقیقات میں دہرے قتل کا اعتراف بھی کرلیا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

راولپنڈی: گھر میں گیس لیکیج کے باعث زوردار دھماکا، ماں بیٹی زخمی

راولپنڈی:

راولپنڈی کے علاقے مصریال روڈ فرینڈز کالونی میں گھر میں گیس لیکج کے باعث زوردار دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ماں اور بچی زخمی ہوگئیں۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جبکہ اس شدت سے گھر کی کھڑکیوں اور دروازوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد گیس لیکج کی نشاندہی کرتے ہیں، تاہم مکمل تحقیقات کے بعد ہی حتمی وجہ سامنے آئے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: خواتین کو بلیک میل کرکے بھتا مانگنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی کی 3 علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں، 8 ڈاکو گرفتار
  • بیوی کے قاتلوں کو گرفتار کرکے مجھے تحفظ فراہم کیاجائے، ایڈووکیٹ رسول بخش
  • میانوالی: بیٹی کی پیدائش پر ناخوش والدین نے بچی کو قتل کردیا
  • گورنر کرناٹک کی بہو کا سسرالیوں پر جہیز کیلئے تشدد و قتل کی کوشش کا الزام
  • پاکستان آئیڈل: فیصل آباد کی 14 سالہ فریال نے میلہ لوٹ لیا
  • کراچی میں قاری کا 6 سالہ بچے پر انسانیت سوز تشدد، سر کی ہڈی توڑ دی
  • راولپنڈی میں 15 سالہ لڑکی سے زیادتی کا واقعہ، 2 ملزمان گرفتار
  • راولپنڈی: گھر میں گیس لیکیج کے باعث زوردار دھماکا، ماں بیٹی زخمی