یوکرین کا روسی آئل ریفائنری پر مبینہ ڈرون حملہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, November 2025 GMT
یوکرین کی فوج نے مبینہ طور پر 29 نومبر کو جنوبی روس کی سب سے بڑی آئل ریفائنریوں میں سے ایک پر ڈرون حملہ کیا ہے۔
روسی میڈیا کے مطابق روسی خطے کراسنوڈر کیرائی میں افپسکی آئل ریفائنری پر حملہ کیا گیا ہے۔ تاہم کیف نے اس حملے کے حوالے سے فوری طور تصدیق نہیں کی ہے جبکہ یوکرین کی فوج نے بھی ابھی تک اس مبینہ حملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
فرنٹ لائن علاقوں کے قریب ہونے کیوجہ سے ایفیپسکی آئل ریفائنری یوکرین جنگ میں کیف کی جانب سے حملوں کا باقاعدہ ہدف رہی ہے۔ ریفائنری پر اس سے پہلے 26 ستمبر کو اور اگست میں دو بار حملہ کیا جاچکا ہے۔
Afipsky, oil refinery got attacked tonight pic.
— Exilenova+ (@Exilenova_plus) November 29, 2025
افپسکی ریفائنری، جو فرنٹ لائن سے تقریباً 200 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے، روسی افواج کو ڈیزل ایندھن اور مٹی کے تیل کی سپلائی کے لیے ایک اہم لاجسٹک مرکز کے طور پر کام کرتی ہے ۔
یہ روس کے صاف تیل کی پیداوار کا 2.1 فیصد ہے، جو ہر سال تقریباً 6.25 ملین ٹن تیل کی پروسیسنگ کرتا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران چار ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ ایک فرار ہونے والے مبینہ ڈاکو کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس اور چھیپا حکام کے مطابق اورنگی ٹاؤن تھانے کی حدود میں سیکٹر 8، اللہ والا کالج کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
زخمی ملزم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت سبیل کے نام سے ہوئی۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔
ادھر بوٹ بیسن تھانے کی حدود میں کلفٹن، عبداللہ شاہ غازی مزار پل کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک مبینہ ڈاکو پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا، جس کی شناخت مانی کے نام سے ہوئی۔
اسے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس دوران فرار ہونے کی کوشش کرنے والے دوسرے مبینہ ملزم کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا بعد ازاں اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ زخمی ملزم کی شناخت سکندر کے نام سے کی گئی۔
دوسری جانب شرافی گوٹھ پولیس نے کورنگی سنگر چورنگی کے قریب راڈو بیکری کے علاقے میں مبینہ مقابلے کے بعد ایک مبینہ ڈاکو اویس کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ اس کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا۔
اسی طرح قائدآباد تھانے کی حدود میں لانڈھی شیر پاؤ کالونی، مولیٰ مدد قبرستان کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک اور مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت وارث خان کے نام سے ہوئی۔