Islam Times:
2026-07-24@01:22:33 GMT

بالآخرکار "کوئی امن انعام" تو ٹرمپ کے ہاتھ لگا!

اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT

بالآخرکار 'کوئی امن انعام' تو ٹرمپ کے ہاتھ لگا!

گو کہ یہ "امن انعام" وہ "امن انعام" نہ تھا کہ جسکے لئے انتہاء پسند امریکی صدر کیجانب سے ایڑی چوٹی کا زور لگایا گیا تاہم "کچھ نہ ہونے سے کچھ ہونا بہتر ہے" کے مصداق "کوئی امن انعام" تو ٹرمپ کے ہاتھ لگا! اسلام ٹائمز۔ امریکی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ ملکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اولین "فیفا امن انعام" (FIFA Peace Prize) جیت لیا ہے کہ جو عالمی فٹ بال گورننگ باڈی (فیفا) کی جانب سے واشنگٹن میں ورلڈ کپ ڈرا کی تقریب کے دوران پیش کیا گیا۔ ایک ماہ قبل جب فیفا نے اس انعام کے قیام کا اعلان کیا تھا تب اس کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد اُن افراد کو انعام دینا ہے جنہوں نے "امن کے لئے غیر معمولی اقدامات" کئے ہیں۔ یاد رہے کہ یہ ایوارڈ، ناروے کی "نوبل امن کمیٹی" کی جانب سے اکتوبر میں ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے "امن انعام" سے محروم کر دیئے جانے کے صرف چند ہفتوں بعد ہی منظر عام پر آیا ہے۔

اس حوالے سے فیفا کے صدر جیانی انفانتینو (Gianni Infantino) نے کینیڈی سینٹر فار پرفارمنگ آرٹس میں منعقدہ ورلڈ کپ ڈرا کے موقع پر یہ ایوارڈ ذاتی طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کو پیش کیا۔ دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی جیانی انفانتینو کو "کھیلوں میں ایک زبردست لیڈر" قرار دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ دعوی بھی کیا کہ فیفا نے "اصلی ٹرافی" مجھے دے دی ہے جبکہ اس فائنل کے لئے ایک نئی ٹرافی بنائی گئی ہے (جو چیلسی نے جیتی)!

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ڈونلڈ ٹرمپ

پڑھیں:

دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب آ گیا

لاہور: دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلاب آ گیا ۔ فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق ہیڈ قادر آباد پر پانی کی آمد 2 لاکھ 36 ہزار کیو سک تک پہنچ گئی ہے۔دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی پر درمیانےدرجے کا سیلاب ہے ۔پانی کا بہاؤ بڑھ کر 73 ہزار 635 کیو سک تک پہنچ گیا ۔اس کے علاوہ دریائے کابل میں نوشہرہ میں بدستور نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے جبکہ دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ بیراج پر نچلے درجے کے سیلاب ہیں۔بلوچستان میں سبی ڈویژن کے دریائے لہڑی میں ہیڈگوگی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 95 ہزار 913 کیو سک ریکارڈ کیا گیا ہے۔دوسر ی جانب سیالکوٹ میں دریائے چناب میں پھنسے تمام 5 افراد کو ریسکیوکرلیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق پانچوں افراد کام کے لیے گئے تھے واپسی پر کشتی خراب ہوگئی تھیواضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • دبئی کا بڑا اعلان؛ دوستوں اور رشتہ داروں کو سیاحت پر بلائیں، ہزاروں درہم انعام پائیں
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب آ گیا
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا