ایئر بس طیاروں کو فوری سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کی ضرورت، دنیا بھر میں پروازیں متاثر ہونے کا خدشہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, November 2025 GMT
یورپی طیارہ ساز کمپنی ایئر بس کا کہنا ہے کہ اس کے ہزاروں اے 320 طیاروں کو فوری طور پر سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کی ضرورت ہے جس کی وجہ سے دُنیا بھر میں درجنوں ایئر لائنز کی پروازوں کا شیڈول متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
پاکستان کی نجی ائیرلائنوں میں مذکورہ سافٹ وئیر انسٹال ہے، تین مختلف ائیرلائنوں کے پاس موجود طیاروں کی تعداد 14 کے لگ بھگ ہے۔
ائیربس نے نئے سوفٹ وئیر کو ختم کرکے پرانے کو دوبارہ ری اسٹور کرنے کے لیے آج رات 12 بجے تک کی ڈیڈلائن دے دی،
ذرائع ائیربس طیارہ ساز کمپنی نے کہا کہ [مسئلے کا سبب بننے والے ورژن کے ساتھ طیاروں کے اڑان کی سختی سے ممانعت کردی،ائیربیس 320 طیارے A320 پر شدید شمسی تابکاری اس کے لیے اہم ڈیٹا کو خراب کر سکتی ہے۔
ائیربس حکام کے مطابق ائیربس نے فی الحال A320 فیملی طیاروں کی ایک قابل ذکر تعداد کی نشاندہی کی ہے، ائیربس 320 طیاروں کی سروس متاثر ہو سکتی ہے، ائیربس یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کے ایئروردینیس ہدایت پر عمل کررہی ہے۔
تمام ائیرلائنز مذکورہ الرٹ آپریٹرز ٹرانسمیشن کے ذریعے احتیاطی طور دستیاب سافٹ ویئر یا ہارڈویئر تحفظ کو نافذ کریں، پرواز یہ AOT یورپی کی جانب سے ایمرجنسی قابلیت کی ہدایت میں ظاہر ہوگا۔
ائیربس نے کہا کہ یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (EASA).
ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ ایک نیا سوفٹ ویئر patch ائیربس نے ریلیز کیا تھا جس میں مسئلہ تھا۔ اسکا نمبر 104 ہے، ائیربس نے ہدایات دی ہیں کہ تمام ائیرلائنز پرانا version دوبارہ لوڈ کرلیں۔
ہمارے پاس کسی بھی جہاز پہ یہ والا ورژن لوڈڈ نہیں ہے لہٰذا ہمارے تمام طیارے محفوظ ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔