data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان مسلم لیگ فنکشنل مرکزی نائب صدر پیر یاسر سائیں کے میڈیا کوآرڈینیٹر حیدرآباد شاہد خان اور دیگر رہنماؤں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بلدیہ اینٹی انکروچمنٹ نے شہر میں کریک ڈاؤن کا ڈراما رچایا ہوا ہے ایک ہفتہ قبل شیڈول جاری کر کے قبضہ مافیا کو اگاہ کر دیا تاکہ وہ اپنا سامان کچھ روز کے لیے محدود رکھیں یہ انکروچمنٹ صرف اور صرف چھوٹے موٹے ٹھیلے لگانے والوں کے لیے کی جا رہی ہے جن غریبوں کا سامان اٹھا کے لے جاتے ہیں اس کے بعد پانچ پانچ ہزار روپے جرمانے کر کے بھتہ خوری رچائی ہوئی ہے اور دکان داروں کو کھلی چھوٹ دے دی گئی جمعرات کے روز شاہی بازار فقیر کے پیڑھ میں اٹھ سے دس فٹ دکانیں باہر نکلی ہوئی ہیں اور داخلی راستوں پر گوشت کے مرغی کے پتھارے رکھے ہوئے ہیں جن سے بلدیہ اہلکاروں کو منتھلیاں جاتی ہیں وہ اج بھی اپنی جگہ قائم ہے ان کا کہنا تھا کہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے شہر بھر میں انکروچمنٹ کا عمل جاری ہے مگر بھتا خور سرفراز ٹاؤن کے عملے نے کمشنر ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کے احکامات کو ردی کی ٹوکری کی نظر کر رکھا ہے یہی وجہ ہے کہ شہر بھر میں تجاوزات کی بھرمار ہے کہیں کوئی انکروچمنٹ نظر نہیں اتی صرف اور صرف بلدیہ کا عملہ گاڑی میں سوار چھوٹے موٹے ٹھیلے والوں کو پکڑ کر ان سے رشوت لے رہے ہوتے ہیں شہریوں کی درخواستوں کی کہیں کوئی سنوائی ہوتی نظر نہیں آرہی جس کی انہوں نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر حیدرآباد بازار کی یونینوں کے ساتھ میٹنگ کرنے کی بجائے انہیں پابند کریں کہ اپنے اپنے بازاروں مارکیٹوں میں تمام دکانیں حدود میں کروائیں اور ٹرانسپورٹ کا ایک وقت مقرر رکھیں تاکہ علاقہ مکینوں کو امد و رفت میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے کیونکہ کسی بھی قسم کی ایمرجنسی میں نہ ایمبولنس اور نہ فائر بریگیڈ داخل ہو سکتی ہے یہاں تک کہ ان بازاروں سے موت میتوں کو لے جانے میں بھی مشکلات درپیش رہتی ہیں انہوں نے اپنے بیان میں ہائی کورٹ سمیت کمشنر اور ڈپٹی کمشنر حیدرآباد ڈی ائی جی او ایس ایس پی حیدرآباد میئر بلدیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے شاہی بازار فقیر کا پیڑھ مکتی گلی کھلونا مارکیٹ چھوٹکی گٹی چوڑی گلی تمام ایریاز کو کلیئر کرایا جائے۔

اسٹاف رپورٹر.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی

محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟
  • گوجرانوالہ: ایجنٹ مافیا کے خلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، 15 گرفتار
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک