ٹی وی مارننگ شو کی مقبول ترین میزبان ندا یاسر ایک بار پھر اپنے بیان کی وجہ سے کڑی تنقید کی زد میں ہیں۔

ایسا پہلی بار نہیں ہے جب ندا یاسر کو اپنے کسی بیان یا حرکت پر سوشل میڈیا پر طنز، میمز اور تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہو۔

تاہم اس بار معاملہ کافی الگ اور کسی حد تک انسانیت کے احترام سے جڑا ہوا ہے بالخصوص ان لوگوں کے ساتھ جو سخت محنت کے بعد اپنی روزی روٹی کماتے ہیں۔

اپنے شو میں انھوں نے فوڈ ڈلیوری رائیڈرز کے بارے میں کہا کہ ان میں سے اکثر جان بوجھ کر چینج نہیں رکھتے تاکہ ٹپ زیادہ سے زیادہ مل جائے۔

ندا یاسر نے یہ شکوہ بھی کیا کہ فوڈ رائیڈرز کے اس عمل سے صارفین کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

تاہم سوشل میڈیا صارفین کو ندا یاسر کا یہ متنازع بیان بالکل پسند نہ آیا اور اسے توہین آمیز قرار دیتے ہوئے مارننگ شو کی پسندیدہ میزبان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

تاہم اب اداکارہ اور میزبان فضا علی نے ندا یاسر کے بیان پر اپنی سوشل میڈیا پوسٹ پر کھل کر تنقید کی ہے۔

فضا علی نے کہا کہ یہ رائیڈرز ہمارے کھانے  رات کی تاریکی میں پہنچاتے ہیں۔ ہم مہنگا کھانا تو لیتے ہیں مگر انہیں عزت دینا بھول جاتے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ یہ رائیڈرز بھی انسان ہیں۔ کسی کے بیٹے، کسی کے باپ، اور کئی گھروں کے واحد کفیل بھی ہیں۔ انہیں احترام دینا نہایت ضروری ہے۔

فضا علی کی اس پوسٹ کی تائید میں سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں کے تبصروں کا سیلاب اُمڈ آیا۔

کسی نے لکھا کہ آپ نے درست بات کی رائیڈرز کی محنت کو سلام، تو کسی نے کہا کہ شکر ہے ابھی کچھ سچ بولنے والے لوگ زندہ ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ٹپ دینا لازمی نہیں ہے لیکن کسی کو عزت دینا ہماری اخلاقی ذمہ داری بنتی ہے۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ انہی باتوں سے پتا چلتا ہے کہ کس کی کیا ذہنیت ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سوشل میڈیا ندا یاسر فضا علی کہا کہ

پڑھیں:

صبا فیصل کے کاسمیٹک پروسیجرز کی ویڈیوز وائرل، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

نامور پاکستانی اداکارہ صبا فیصل کے چہرے پر کاسمیٹک پروسیجرز کرانے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جن پر صارفین کی جانب سے ملے جلے ردِعمل سامنے آرہے ہیں۔

ویڈیوز میں اداکارہ کو مختلف بیوٹی ٹریٹمنٹس کرواتے دیکھا جا سکتا ہے جس کے بعد متعدد صارفین نے ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی خوبصورتی بہترین ہوتی ہے۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ’خود کو اتنی اذیت دینے کی کیا ضرورت ہے؟‘ جبکہ وقار علی نامی صارف کا کہنا تھا کہ ’ایک فنکار کو ہمیں خوش کرنے کے لیے کن کن مراحل سے گزرنا پڑتا ہے‘۔

@sabafaisall @iqraisha ♬ original sound – ????

دوسری جانب صبا فیصل کے مداحوں نے ان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اپنی خوبصورتی میں اضافہ کرنے کے لیے کاسمیٹک پراسیجرز کروانا کسی صورت غلط نہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’اگر ہمارے پاس اتنے وسائل ہوتے تو ہم بھی یہ سب کرواتے‘۔

صبا فیصل ماضی میں بھی اعتراف کر چکی ہیں کہ وہ بہتر اور پرکشش نظر آنے کے لیے مختلف میک اپ اور بیوٹی پروسیجرز کا سہارا لیتی ہیں۔ ان کے مطابق ایسے ٹریٹمنٹس کروانے میں کوئی برائی نہیں اور ہر فرد کو اپنی پسند کے مطابق فیصلے کرنے کا حق حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا واقعی ماہرہ خان نے کاسمیٹک سرجریز کا سہارا لیا؟ اداکارہ کا ردِعمل سامنے آگیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی دیگر معروف شخصیات کے بارے میں بھی اس نوعیت کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں کہ وہ اپنی ظاہری خوبصورتی میں نکھار لانے کے لیے کاسمیٹک ٹریٹمنٹس کا استعمال کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ صبا فیصل پاکستانی ٹیلی ویژن کی ایک مقبول اداکارہ ہیں جنہوں نے در شہوار، لشکر، باغی، ہمسفر، گھسی پٹی محبت، سرِ راہ، خدا اور محبت، حبس، کہیں دیپ جلے، کھائی، ذرا یاد کر، محبت تم سے نفرت سمیت متعدد ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری سے شہرت حاصل کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستانی اداکارہ پلاسٹک سرجری صبا فیصل کاسمیٹک پراسیجر ویڈیو وائرل

متعلقہ مضامین

  • میڈیا نے میری والدہ سری دیوی کی موت کو میم بنا دیا، اداکارہ جھانوی کپور کی سخت تنقید
  • اداکارہ آمنہ یوسف کی بات پکی، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
  • سوشل میڈیا پر معین خان کے انتقال کی جھوٹی خبر وائرل
  • ڈیلیوری والوں کے پاس چینج نہ ہونے پر بدنیتی کا الزام، ندا یاسر کو لوگوں نے آڑے ہاتھوں لےلیا
  • صبا فیصل کے کاسمیٹک پروسیجرز کی ویڈیوز وائرل، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی
  • ربیکا خان اور حسین ترین کی شادی کی خوبصورت تصاویر وائرل
  • ربیکا خان کی بارات میں حادثہ، گاڑی کو آگ لگ گئی
  • ربیکا خان کی بارات میں حادثہ، سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا طوفان
  • سی ڈی ایف کے بارے میں صرف سوشل میڈیا پر مسئلہ بنا ہوا ہے، عطا تارڑ