Express News:
2025-11-27@14:59:47 GMT

حکومت کی نیٹ میٹرنگ قوانین میں ترمیم کی تیاری

اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT

وفاقی وزیر توانائی سرداد اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ ملک میں متبادل توانائی کے ذرائع میں اضافہ ہو رہا ہے جو کم قیمت بھی ہیں، پاکستان کے توانائی کے شعبے میں پہلی دفعہ مستقبل کیلئے پالیسی بنائی جا رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں پاکستان بزنس کونسل کے سیمینار میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ملکی معیشت مضبوط ہورہی ہے، حکومت عوام کو سہولت فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے،نیٹ میٹرنگ کے نظام میں بہتری کی ضرورت ہے،معیشت کی بہتری کیلئے مشکل فیصلے بھی کرنے پڑے ہیں ، ڈسٹریبیوشن کمپنیوں کی کارکردگی کو بہتر بنایا جا رہا ہے ،توانائی کےشعبے میں اہم اصلاحات کرچکےہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم گرین انرجی پر کام کررہےہیں،پاکستان میں صاف انرجی کے فروغ کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں ،پاکستان میں توانائی کےشعبے میں وسیع مواقع موجود ہیں،توانائی کے شعبے میں پہلی بار مکمل منصوبہ بندی کےساتھ اصلاحات کیں،توانائی کے شعبے میں نجکاری کا عمل بھی اصلاحات کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں ریفارمز لا رہے ہیں،انڈسٹری کو بجلی کے نرخوں میں سبسڈی دی جا رہی ہے،پاکستان دنیا میں سولر کے شعبے میں سب سے زیادہ ترقی کر رہا ہے۔

پاور سیکٹر عالمی معیار کے مطابق تکنیکی طور پر مضبوط نہیں،ایندھن کی قیمتوں اور روپے کی قدر میں کمی سے پاور سیکٹر کی کمر ٹوٹ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت توانائی نے 28 اہم اصلاحات کی نشاندہی کر دی ہے،مقابلہ جاتی توانائی مارکیٹ آئندہ چند ماہ میں شروع ہوگی۔

وفاقی وزیر نے پاور سیکٹر کی سیاست سے علیحدگی حکومت کی بڑی اصلاح قرار دیتے ہوئے کہاکہ گردشی قرضے میں نمایاں کمی لائی گئی ہے،آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کی ازسرِ نو بات چیت کی گئی جبکہ غیر مؤثر بجلی گھروں کی قبل از وقت بندش پر کام جاری ہے۔

اویس لغاری نے کہا کہ پاکستان میں قابلِ تجدید توانائی کا حصہ 55 فیصد تک پہنچ گیاہے، نیٹ میٹرنگ قوانین میں ترمیم کی تیاری او ر ڈسکوز کی نجکاری اور مارکیٹ میں براہِ راست لین دین کے منصوبے پر کام ہو رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت اب مستقبل میں بجلی کی براہِ راست خریدار نہیں ہوگی،وزارت نے ریگولیٹری فیصلوں کے مؤثر جائزے کا عمل شروع کر دیا ہے،پاور سیکٹر میں گورننس، شفافیت اور مالی استحکام کے نئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: توانائی کے شعبے میں وفاقی وزیر پاور سیکٹر نے کہا کہ انہوں نے رہا ہے

پڑھیں:

ایک ماہ کیلئے بجلی 65 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان،سی پی پی اے

 

اسلام آباد(نیوزڈیسک) سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے اکتوبر کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا کو درخواست جمع کروا دی ہے جس پر آج سماعت ہوگی۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا میں دائر اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ اکتوبر کے دوران فیول لاگت میں کمی آئی، جس کے باعث ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی 65 پیسے فی یونٹ سستی کی جا سکتی ہے۔

سی پی پی اے اکتوبر میں پانی سے زیادہ بجلی پیداہونے سے فیول ایڈجسٹمنٹ پر اثر پڑا، طلب میں کمی کے باعث کوئلے سے کم بجلی پیدا کی گئی، اکتوبر میں ایندھن کی قیمتیں مستحکم رہیں، گزشتہ سال اکتوبر کی نسبت انڈسٹری کی کھپت 25 فیصد بڑھ گئی۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی حکومت کی نیٹ میٹرنگ قوانین میں ترمیم کی تیاری
  • ایک ماہ کیلئے بجلی 65 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان،سی پی پی اے
  • حکومت مستقبل میں براہِ راست بجلی کی خریداری نہیں کرے گی، اویس لغاری
  • آئی پی پیز کیساتھ ماضی میں ہونیوالے معاہدے شفاف نہیں تھے، وزیرتوانائی
  • جی بی میں جدید مالیاتی اصلاحات کیلئے تین قانون منظور کرائے، محکمہ خزانہ
  • کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی سستی ہونے کا امکان
  • چین اور روس کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کی بنیادیں مضبوط ہیں، چینی صدر
  • وفاقی  حکومت  سازی  کیلئے  اڑھائی سالہ  بندوبست  سے لاعلم  ‘ 28ویں  ترمیم  کہیں  زیر  غور نہیں  : عطاتارڑ
  • 2600ارب گردشی قرضے کا بوجھ غریب طبقے پر ڈالا گیا