نواز شریف کی بھرپور واپسی، پی ٹی آئی میں سہیل آفریدی کے خلاف بڑھتی ناراضی بے نقاب
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر ہمارے خدشات بڑھ رہے ہیں؛ سہیل آفریدی
سٹی 42 : خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر ہمارے خدشات بڑھ رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ ہماری بانی سے ملاقات ہو ہم قوم کو ان کے بارے میں بتائیں، ہمارے پاس آخری راستہ بھی ہے اس پر غور کیا جارہا ہے۔
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے گورکھپور ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے تمام قانونی اور جمہوری راستے اپنائے ہیں، میں دھرنے میں آنا چاہتا تھا بانی کی بہنوں نے منع کیا۔ آٹھ فروری کو جو ہوا وہی 23 نومبر کو بھی ہوا، یہ سمجھتے ہیں عوام کا جمہوریت پر سے بھروسہ آٹھ جائے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ ضمنی انتخاب میں 95 فیصد لوگ ووٹ دینے نہیں نکلے، پنجاب کی عوام نے ووٹ نہ دے کر بانی سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔
کاغان کے بازار میں آگ بھڑک اٹھی،50 کمروں پر مشتمل ہوٹل جل کر راکھ
وزیر اعلی سہیل آفریدی نے کہاکہ انٹرنیشنل میڈیا پر بانی کی طبیعت کے بارے میں خبریں اور افواہیں چل رہی ہیں، ان خبروں کے بعد پی ٹی آئی اور کارکنان میں تشویش بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تشویش بڑھی تو قوم سڑکوں پر آئے گی۔
سہیل آفریدی نے کہاکہ ہم یہاں ملاقات کے لئے آئے ہیں، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر ہمارے خدشات بڑھ رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ ہماری بانی سے ملاقات ہو ہم قوم کو ان کے بارے میں بتائیں، ہمارے پاس آخری راستہ بھی ہے اس پر غور کیا جارہا ہے، اگر ہمیں ملنے نہیں دیا جاتا تو پھر اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
نیپال کرکٹ لیگ میں سٹہ، 9 بھارتی جواری گرفتار
خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آئی ایم ایف نے موجودہ حکومت کے خلاف چارج شیٹ پیش کی ہے۔ صحافیوں کو چاہیئے 5 ہزار 3 سو ارب کی کرپشن پر بات کریں، یہ پیسہ عام آدمی کے ٹیکس کا پیسہ ہے۔ انہوں نے پانچ سو تین سو ارب کھائے ڈھکار بھی نہیں ماری۔ بے روزگاری آسمان کو چھو رہی ہے نوجوان پاکستان چھوڑ کر جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سوال ان سے بھی ہوگا جنہوں نے عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا۔
انہوں نے مزید کہا کہ این ایف سی میں شرکت کروں گا، اپنے صوبے کا مقدمہ لڑوں گا۔ حکومت نے چار مرتبہ ایف ایف سی اجلاس ملتوی کیا ہے۔
پنجاب کی عوام کیلئے 3 مرلہ کے مفت پلاٹ، اپلائی کا آسان طریقہ سامنے آگیا