ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، وزیراعلیٰ کےپی سہیل آفریدی الیکشن کمیشن میں پیش
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
، سہیل آفریدی - فوٹو: فائل
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور الیکشن کیمشن عملے کو دھمکانے کے کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی الیکشن کمیشن میں پیش ہو گئے۔
سہیل آفریدی کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور الیکشن عملے کو دھمکانے کا کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کی۔
وزیر اعلیٰ کے وکیل علی بخاری نے کہا کہ این اے 18 سے متعلق دو تین اور درخواستیں ہیں انہیں اکٹھا کرلیں جبکہ اسپیشل سیکریٹری لاء نے کہا کہ اس کیس کو علیحدہ دیکھا جائے۔
یہ بھی پڑھیے سہیل آفریدی کی الیکشن کمیشن نوٹس کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ الیکشن کمیشن کا عملے کو دھمکانے اور عوام کو اُکسانے پر سہیل آفریدی کیخلاف نوٹسچیف الیکشن کمشنر نے وزیراعلیٰ کے وکیل سے کہا کہ ہم آپ کو سنیں گے، آپ جتنے دن مرضی دلائل دیں۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے سہیل آفریدی کو ضمنی الیکشن میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف الیکشن کمیشن کے عملے کو دھمکانے اور عوام کو اُکسانے کا نوٹس لیا تھا۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی دھمکی کے بعد الیکشن کمیشن نے این اے 18ہری پور میں ضمنی انتخاب کے لیے فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کی سفارش کی تھی۔
سیکریٹری الیکشن کمیشن نے سیکریٹری داخلہ اور سیکریٹری دفاع کو لکھے گئے خطوط میں کہا تھا کہ خیبر پختونخوا کے چیف ایگزیکٹو کے فعل کی وجہ سے الیکشن کمیشن افسران کی زندگی کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے، وزیرِ اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے جلسے میں ضلعی انتظامیہ، پولیس اور الیکشن افسران کو دھمکی دی تھی اور ایک مفرور مجرم وزیرِ اعلیٰ کے ساتھ کھڑا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی عملے کو دھمکانے خیبر پختونخوا الیکشن کمیشن سہیل ا فریدی سہیل آفریدی
پڑھیں:
جڑانوالہ، این اے 96میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،مختلف پولنگ سٹیشن پر ووٹرز کی ووٹ کاسٹ کرنے کی ویڈیوز منظر عام پر آ گئیں
جڑانوالہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی کے حلقے این اے 96میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،مختلف پولنگ سٹیشن پر ووٹرز کی ووٹ کاسٹ کرنے کی ویڈیوز منظر عام پر آ گئیں۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق موبائل سے ویڈیوبنانے کے معاملے پر صوبائی الیکشن کمشنرنے عملے کو ہدایت کردی،الیکشن کمیشن نے کہاکہ پولنگ سٹیشن پر تعینات سکیورٹی اہلکار کسی بھی ووٹر کو موبائل فون نہ لے جانے دیں،پولنگ سٹیشن پر موجود تمام عملہ ووٹ کی راز داری کو یقینی بنائے۔
مزید :