سرینگر کے قلب میں اس مقدار دھماکہ خیز مواد پولیس اسٹیشن کیسے پہنچایا گیا، عمر عبداللہ کا سوال
اشاعت کی تاریخ: 18th, November 2025 GMT
وزیراعلٰی نے کہا کہ کن حالات میں دھماکہ خیز مواد یہاں پہنچایا گیا، کیسے تحقیقات ہوئی، دھماکہ کیسے ہوا، اس معاملے پر جوابات جلد سامنے آئینگے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے منگل کو نوگام سرینگر پولیس اسٹیشن میں حادثاتی دھماکے میں ہوئے زخمی افراد کی عیادت کی۔ سرینگر کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج زخمیوں کو فراہم کئے جا رہے علاج و معالجہ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوے وزیراعلٰی نے کہا کہ اس بلاسٹ کی تحقیقات شروع ہوگئی ہے اور امید ہے کہ لوگوں کو جلد جواب ملے گا۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے پولیس اسٹیشن میں ہوئے دھماکے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہوا، جس میں قیمتی جانیں چل گئیں۔
انہوں نے کہا کہ کن حالات میں دھماکہ خیز مواد یہاں پہنچایا گیا، کیسے تحقیقات ہوئی، دھماکہ کیسے ہوا، اس معاملے پر جوابات جلد سامنے آئیں گے اور اس معاملے پر مقامی اسپتال نے بہتر اور اچھ رول ادا کیا، جو قابل ستائش ہے۔ جانی نقصان پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے حادثے میں فوت ہوئے مقامی درزی کے اہل خانہ کو سرکاری نوکری فراہم کرنے کی بھی وکالت کی۔ انہوں نے کہا "میں افسران سے کہوں گا کہ اس معاملے پر ماضی کی طرح متاثرہ کے اہل خانہ کو سرکاری نوکری فراہم کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں"۔ تعمیری لحاظ سے ہوئے نقصان کا ذکر کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ اس حوالے سے وہ پروسیجر کے مطابق ہی رقم ادا کریں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: عمر عبداللہ نے اس معاملے پر نے کہا کہ
پڑھیں:
راولپنڈی، پاکستان اور سری لنکا ون ڈے سیریز میں 5500 اہلکاروں نے فول پروف سیکیورٹی فراہم کی
راولپنڈی:پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والی تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے دوران راولپنڈی پولیس نے بہترین سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کو یقینی بنایا۔
سی پی او سید خالد ہمدانی کی قیادت میں پولیس کے 5500 سے زائد افسران و اہلکاروں نے میچ کی سیکیورٹی کے فرائض بخوبی انجام دیے۔
راولپنڈی پولیس کے موثر سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کی بدولت میچ کے دوران شائقین کرکٹ کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔
سی پی او سید خالد ہمدانی، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹیگیشن، چیف ٹریفک آفیسر اور دیگر افسران نے انتظامات کی مسلسل نگرانی کی۔
پولیس کے 350 سے زائد ٹریفک افسران نے ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھا اور شہر میں ٹریفک جام نہیں ہونے دیا۔
سی پی او سید خالد ہمدانی نے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور ہدایات دیں تھی کہ کرکٹ شائقین اور ٹیموں کے لیے ایک محفوظ اور آرام دہ ماحول فراہم کیا جائے۔
انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ راولپنڈی پولیس کرکٹ ٹرائی سیریز کے لیے بہترین سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
سی پی او نے پاک فوج، رینجرز، ضلعی انتظامیہ اور دیگر سیکیورٹی اداروں کا شکریہ ادا کیا جن کے تعاون سے سیکیورٹی انتظامات کو فول پروف بنایا گیا۔