اس معاہدے کے تحت گلگت بلتستان کے سرکاری اساتذہ کے 20 بچوں کو بی ایس نرسنگ سمیت دیگر میڈیکل شعبوں میں 50 فیصد اسکالرشپ فراہم کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں اساتذہ کے بچوں کیلئے گرین ایچ کالج پچاس فیصد سکالرشپ دے گا۔ صوبائی وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا اور کالج کے ڈائریکٹر انجینئر امتیاز احمد نے اس حوالے سے ایم او یو پر دستخط کر دیئے۔ صوبائی وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا نے آج گرین ایج کالج کا تفصیلی دورہ کیا اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور گرین ایج کالج کے درمیان ایم او یو پر دستخط کیے۔ اس معاہدے کے تحت گلگت بلتستان کے سرکاری اساتذہ کے 20 بچوں کو بی ایس نرسنگ سمیت دیگر میڈیکل شعبوں میں 50 فیصد اسکالرشپ فراہم کی جائے گی۔ غلام شہزاد آغا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کے کالجز کا سکردو ریجن میں قیام خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کالج کی لیبارٹریز اور دیگر شعبوں کا مکمل معائنہ کیا ہے، جو معیار کے اعتبار سے انتہائی بہترین ہیں۔ انہوں نے کالج انتظامیہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔

وزیر تعلیم کا مزید کہنا تھا کہ آج اساتذہ کے لیے ایک اہم خوشخبری کا اعلان کرتے ہوئے مجھے خوشی ہو رہی ہے کہ ہمارے محکمے اور گرین ایج کالج کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے مطابق اساتذہ کے 20 بچوں کو میڈیکل شعبے میں 50 فیصد اسکالرشپ فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد گلگت بلتستان کو تکنیکی اور پیشہ ورانہ مہارتوں کی طرف لے جانا ہے، اور محکمہ اس کالج کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔ گرین ایج کالج کے ڈائریکٹر انجینئر امتیاز احمد نے صوبائی وزیر تعلیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج طے پانے والے ایم او یو ایک سنگِ میل ثابت ہوگا اور مستقبل میں بھی دونوں اداروں کے درمیان تعاون جاری رہے گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: گرین ایج کالج کے گلگت بلتستان وزیر تعلیم اساتذہ کے کے درمیان انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

وفاقی کی جانب سے ٹیکس چھوٹ کا فائدہ تمام اضلاع کو ملنا چاہیے، گلبر خان

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے صوبائی سیکریٹری صنعت و تجارت کو ہدایت کی کہ ممبر گلگت بلتستان اسمبلی امجد حسین ایڈووکیٹ کی موجودگی میں چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ اور محکمہ صنعت و تجارت کی جانب سے تیار کی جانے والی تجاویز کو یکجا کر کے برآمدات کیلئے قابل عمل تجاویز کو آئندہ دو دنوں میں حتمی شکل دیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے وفاقی حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان کے تاجروں کو کسٹم میں ملنے والی خصوصی رعایت کے تحت برآمدات کے طریقہ کار کو وضع کرنے کے حوالے سے بنائی جانے والی خصوصی کمیٹی کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ترجیح اور کوشش ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ٹیکس میں ملنے والی چھوٹ کا فائدہ گلگت بلتستان کے عوام کو پہنچے اور اس خصوصی رعایت سے عام عوام مستفید ہوں۔ گلگت بلتستان کو ملنے والے ٹیکس کی چھوٹ میں تمام اضلاع کو کوٹہ ملنا چاہئے تاکہ پسماندہ اور دور دراز علاقوں میں بھی اس سہولت کے فوائد پہنچائے جاسکے۔ اجلاس میں صوبائی سیکریٹری صنعت و تجارت کی جانب سے اشیاء کی برآمدگی کے حوالے سے طریقہ کار وضع کرنے پر بریفنگ دی گئی اور تاجروں کی جانب سے چیمبر آف کامرس نے بھی اپنے تجاویز پر مشتمل بریفنگ دی گئی جس پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے صوبائی سیکریٹری صنعت و تجارت کو ہدایت کی کہ ممبر گلگت بلتستان اسمبلی امجد حسین ایڈووکیٹ کی موجودگی میں چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ اور محکمہ صنعت و تجارت کی جانب سے تیار کی جانے والی تجاویز کو یکجا کر کے برآمدات کیلئے قابل عمل تجاویز کو آئندہ دو دنوں میں حتمی شکل دیں تاکہ آئندہ کابینہ اجلاس میں صوبے کو ملنے والی ٹیکس چھوٹ کے تحت برآمدات کے طریقہ کار کی باقاعدہ منظوری دی جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت "گلگت بلتستان کمیشن آن اسٹیٹس آف ویمن" کی چیئرپرسن کی میرٹ پر تقرری یقینی بنائے، سعدیہ دانش
  • خطے کے حقوق کیلئے کسی قسم کی مصلحت پسندی قبول نہیں ہو گی، وزیر کلیم
  • گلگت بلتستان اپیکس کمیٹی کا اجلاس، امن و امان بہتر بنانے کا عزم
  • گورنر گلگت بلتستان کا واٹس ایپ نمبر ہیک ہو گیا
  • گلگت بلتستان کے نگران وزیر اعلیٰ کیلئے 8 امیدواروں میں کھینچا تانی
  • سنوفی ایمپلائز یونین اور کمپنی انتظامیہ کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد نیا معاہدہ طے پا گیا۔ معاہدے کے تحت ملازمین کی تنخواہوں اور دیگر مراعات میں شاندار اضافہ کیا گیا۔ اس موقع پر یونین کے صدر محمد شاہد اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری راجہ محمد نعیم نے خطاب کرتے ہ
  • بھارت میں مسلم دشمنی عروج پر
  • اسلام آباد، سابق وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن کی سوئی ناردرن کمپنی کے افسران سے ملاقات
  • وفاقی کی جانب سے ٹیکس چھوٹ کا فائدہ تمام اضلاع کو ملنا چاہیے، گلبر خان