کراچی میں کار پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، خاتون شدید زخمی
اشاعت کی تاریخ: 18th, November 2025 GMT
پولیس حکام کے مطابق فوری طور پر واقعے کی نوعیت معلوم نہیں ہو سکی ہے، تحقیقات جاری ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں گلستان جوہر کے علاقے بھٹائی آباد میں کار پر فائرنگ کے واقعے میں 1 شخص جاں بحق اور خاتون زخمی ہوگئی۔ پولیس حکام کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق فوری طور پر واقعے کی نوعیت معلوم نہیں ہو سکی ہے، تحقیقات جاری ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائیکل سوار خواتین کو گاڑی نے ٹکر ماردی، ایک خاتون جاں بحق
شہرقائد میں ٹریفک حادثات میں کمی کے ٹریفک پولیس کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔شہرقائد میں روزانہ کی بنیاد پر شہری اپنے قیمتی جانیں گنوانے لگے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گڈاپ ٹاؤن تھانے کے علاقے سپرہائیوے دنبہ گوٹھ کے قریب تیزرفتار کرولا گاڑی نے اسکوٹی موٹرسائیکل کوٹکرماردی جس کے باعث اسکوٹی موٹرسائیکل پر سوار 2 خواتین پل سے نیچے جا گریں۔
پُل سے گرنے کے نتیجے میں دونوں خواتین شدید زخمی ہوگئیں۔ حادثے کی اطلاع پرعلاقہ مکینوں کی بڑی تعداد میں جمع ہو گئی جبکہ پولیس اورریسکیو ادارے بھی پہنچ گئے۔
حادثے میں زخمی ہونے والی ایک خاتون کو قریبی اور دوسری خاتون کو تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، عباسی شہید اسپتال منتقل کی جانے والی خاتون کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی گئی۔
حادثےمیں جاں بحق خاتون کی شناخت20 سالہ سمرا شیخ دخترحاتم شیخ اورزخمی خاتون کی شناخت 37 سالہ رابعہ نازدختر شاہد علی کے نام سے کی گئی، حادثے میں جاں بحق اورزخمی خاتون بحریہ ٹاؤن کی رہائشی اور پیشے کے لحاظ سے ٹیچرہیں۔
ایس ایچ اوگڈاپ سٹی سرفرازجتوئی نے ایکپسریس کوبتایا کہ حادثے میں جاں بحق وزخمی خاتون اسکوٹی موٹرسائیکل پرسوارتھی اوربحریہ ٹاؤن سے شہرکی جانب جا ری تھی کہ دنبہ گوٹھ کے قریب تیز رفتاری گاڑی نے انہیں ٹکرماردی جس کے باعث اسکوٹی موٹرسائیکل سواردونوں خواتین پل سے نیچے جا گریں۔
انھوں نے مزید بتایا کہ جاں بحق و زخمی خواتین شہرمیں کسی کوچنگ سینٹر یا اورپرائیویٹ تعیلمی ادارے میں پڑھاتی ہیں۔ حادثے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئےگاڑی کوتحویل میں لیکرکے ڈرائیورکاشف عزیزکوحراست میں لے لیا اورحادثے میں متعلق مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔