بنگلہ دیش اور پاکستان پولیس اکیڈمیوں کے تعاون کو بڑھانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 18th, November 2025 GMT
بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے مشیر داخلہ، لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد جہانگیر عالم چودھری نے اعلان کیا ہے کہ بنگلہ دیش اور پاکستان کی پولیس اکیڈمیوں کے درمیان تعاون کو بڑھایا جائے گا تاکہ پیشہ ورانہ تربیت اور صلاحیت سازی کو مضبوط کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: ماضی کی تلخ یادیں بھول چکے، پاکستان بنگلہ دیش کو بھائی کی طرح دیکھتا ہے، مولانا فضل الرحمان
یہ اعلان انہوں نے منگل کو پاکستانی ہائی کمشنر عمران حیدر سے وزارت داخلہ کے دفتر میں ملاقات کے دوران کیا۔
ملاقات میں دونوں جانب سے پولیس فورسز کے تعاون کو بڑھانے، قیدیوں کی منتقلی کے نظام، شہری سلامتی اور سیف سٹی منصوبوں سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔
مشیر داخلہ نے پاکستانی ہائی کمشنر کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش اور پاکستان تاریخی اور ثقافتی رشتوں کے حامل ہیں۔
انہوں نے ذکر کیا کہ بنگلہ دیش کی ہوم منسٹری کے سینیئر سیکریٹری نے ستمبر کے آخر میں پاکستان کا دورہ کیا جس سے دوطرفہ تعاون کو فروغ ملا۔
مزید پڑھیے: حسینہ واجد کو سزائے موت، بنگلہ دیش میں کہیں جشن، کہیں ہلچل
سینیئر سیکریٹری نے پاکستان کے انفراسٹرکچر اور مینجمنٹ سسٹمز خاص طور پر سیف سٹی ماڈل کو سراہا جسے بنگلہ دیش بھی نافذ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ پاکستان نے بھی اس سلسلے میں تعاون کی پیشکش کی ہے۔
مشیر داخلہ نے مزید کہا کہ جلد ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے جائیں گے تاکہ دونوں ممالک کی پولیس اکیڈمیوں کے درمیان تعاون کو باضابطہ بنایا جا سکے۔
انہوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ فی الحال دونوں ممالک کے درمیان قیدیوں کی منتقلی یا تبادلے کے لیے کوئی قانونی فریم ورک موجود نہیں ہے۔ اگرچہ 2004 میں اس حوالے سے ایک معاہدہ شروع کیا گیا تھا لیکن یہ کبھی حتمی شکل نہیں پا سکا۔ بنگلہ دیش حکومت اس عمل کو دوبارہ شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
پاکستانی ہائی کمشنر عمران حیدر نے بنگلہ دیش پولیس کی معاونت کے لیے آرمورڈ سیکیورٹی گاڑیاں، ڈرونز اور زرعی مشینری میں تعاون کی دلچسپی کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں: روسی بحری جہاز 5 روزہ خیرسگالی دورے پر بنگلہ دیش پہنچ گیا
اس موقعے پر ہوم منسٹری کے ایڈیشنل سیکریٹری (سیاسی) محمد محبوب الرحمان اور پاکستانی ایمبیسی کے کونسلر کامران دھنگل بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بنگلہ دیش پاک بنگلہ دیش تعلقات پاکستان پاکستان اور بنگلہ دیش کی پولیس اکیڈمیاں.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بنگلہ دیش پاک بنگلہ دیش تعلقات پاکستان اور پاکستان بنگلہ دیش تعاون کو
پڑھیں:
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چین کے سفیر کی ملاقات،انسدادِ دہشت گردی اور سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چین کے سفیر کی ملاقات،انسدادِ دہشت گردی اور سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 17 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چین کے سفیر جیان زیڈونگ نے ملاقات کی جس میں پاک چین دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔چین کے سفیر جیان زیڈونگ نے اسلام آباد کچہری کے قریب ہونے والے خودکش حملے کی مذمت کی اور اس افسوسناک واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا ۔
چین کے سفیر نے کہا کہ چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے بھی اس افسوسناک واقعہ کی مذمت کی ہے۔ملاقات میں انسدادِ دہشت گردی اور سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا ۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے چین کے سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین تعلقات باہمی اعتماد و احترام پر مبنی ہیں۔چین پاکستان کا وہ بااعتماد دوست ہے جس نے ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے ۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مزید کہا کہ پاکستان دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ملک ہے۔ چین کے سفیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ بھر پور تعاون جاری رکھیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآزاد کشمیر اسمبلی میں انورالحق کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب، فیصل ممتاز راٹھور وزیراعظم منتخب آزاد کشمیر اسمبلی میں انورالحق کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب، فیصل ممتاز راٹھور وزیراعظم منتخب اٹھائیسویں آئینی ترمیم میں بلدیاتی نظام سے متعلق ترامیم شامل کی جائیں گی، مصطفی کمال پہلے سیکیورٹی پھر تجارت، پاکستان نے افغان سرحد غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دی علیمہ خان کے نام موجودجائیداد کی تفصیل عدالت میں پیش، 11ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ جاری آئینی ترمیم کیخلاف آزاد عدلیہ کے حامیوں سے مل کر احتجاج کرینگے، تحریک تحفظ آئین پاکستان زیادہ آبادی غربت کا باعث بنتی ہے، ترقی کی رفتار بڑھانے کیلئے آبادی پر کنٹرول ناگزیر ہے، وزیر خزانہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم