اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم نے پاکستان کے دفاعی ادارے گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شاہ عبداللہ دوم کے ہمراہ شہزادی سلمیٰ بنت عبداللہ سمیت سول و عسکری حکام کا اعلیٰ سطح وفد بھی موجود تھا۔

مزید پڑھیں: اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم کی پاکستان آمد، فقید المثال استقبال، گارڈ آف آنر پیش

دفاعی ادارے کے دورے کے موقع پر فیلڈ مارشل سیّد عاصم منیر نے اردن بادشاہ اور ان کے وفد کا گرمجوشی سے استقبال کیا، اور تفصیلی بریفنگ دی۔ جس میں پاکستان کی مقامی دفاعی پیداوار، تکنیکی جدت اور اردن کے ساتھ دوطرفہ دفاعی تعاون کے امکانات پیش کیے گئے۔

بعد ازاں شاہ عبداللہ دوم نے ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجز کا بھی دورہ کیا، جس میں وزیراعظم شہباز شریف بھی موجود تھے۔ اس موقع پر آذربائیجان کے وزیر دفاعی صنعت نے بھی شرکت کی۔ اردن کے بادشاہ اور دیگر مہمانوں نے فائر کا مشاہدہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شاہ عبداللہ دوم نے مشترکہ فائر اینڈ مینوور مشق دیکھی، جس میں زمینی، فضائی اور ملٹی ڈومین آپریشنز کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ ’ڈرونز، اسپیکٹرم وار فیئر اور مربوط فائر پاور کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔‘

بادشاہ عبداللہ دوم نے مشق میں شرکت کرنے والے جوانوں اور ہوائی عملے کی تربیت، پیشہ ورانہ مہارت اور عملی صلاحیتوں کی بھرپور تعریف کی۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ پاکستان اردن کے بادشاہ اور اردن کے عوام کے لیے گہرا احترام اور محبت رکھتا ہے، اور یہ دورہ دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات، باہمی اعتماد اور امن و ترقی کے مشترکہ مقصد کی عکاسی کرتا ہے۔

دورے کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان اور اردن کے درمیان مضبوط دفاعی شراکت داری پر زور دیا اور مستقبل میں عسکری تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید پڑھیں: جنگ مسلط کرنے والوں کو اسی طرح جواب دیں گے جیسے مئی میں دیا تھا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

اس سے قبل بادشاہ عبداللہ دوم نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو آرڈر آف دی ملٹری میرٹ آف فرسٹ ڈگری سے نوازا، جس سے اردن اور پاکستان کے درمیان عسکری تعاون کو مضبوط کرنے میں ان کی نمایاں خدمات اور شراکت کو سراہا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بادشاہ عبداللہ دوم کا یہ 2 روزہ دورہ پاکستان اور اردن کے درمیان تاریخی بھائی چارے اور دوستی کے مضبوط تعلقات کی عکاسی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اردن بادشاہ بریفنگ پاک اردن عسکری تعاون دورہ شاہ عبداللہ دوم وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اردن بادشاہ بریفنگ پاک اردن عسکری تعاون شاہ عبداللہ دوم وی نیوز شاہ عبداللہ دوم نے اردن کے بادشاہ عسکری تعاون اور اردن کے فیلڈ مارشل پاکستان ا

پڑھیں:

وزیراعظم سے اردن کے بادشاہ کی ملاقات، کئی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

اسلام آباد( نیوزڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف اور اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس دوران معاشی، تجارتی، سرمایہ کاری، صحت، تعلیم اور دفاعی تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق جب کہ پاکستان اور اردن نے سٹریٹجک و اقتصادی تعاون بڑھانے کے عزم کا بھی اظہار کیا ۔

ملاقات میں فریقین نے خطے اور عالمی فورمز پر مشترکہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ، شاہ عبداللہ دوم نے غزہ کے معاملے پراردن کی حمایت پر پاکستان کو سراہا ، ملاقات میں علاقائی سکیورٹی اور امن اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دورانِ گفتگو فلسطین کے معاملے پر پاکستان اور اردن نے یکساں مؤقف کا اعادہ کیا جبکہ دونوں ممالک نے غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی سخت مخالفت کی جبکہ آٹھ عرب اسلامی ممالک کے ساتھ قریبی کوآرڈینیشن بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

دوسری جانب ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وفاقی وزرا نے شرکت کی ، وزیراعظم نے شاہ عبداللہ کو افغانستان اور بھارت سے متعلق صورتحال سے بھی آگاہ کیا، شاہ عبداللہ کی جانب سے علاقائی امن کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی گئی۔

اس موقع پر پاکستان اور اردن کے درمیان میڈیا، ثقافت اور تعلیم کے شعبوں میں ایم او یو پر دستخط کئے گئے اور وزیراعظم نے شاہ عبداللہ دوم کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔

واضح رہے اردن کے بادشاہ کا پاکستان کا آخری دورہ سابق صدر ممنون حسین کی دعوت پر ہوا تھا، اُس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان دو مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • اردن کے شاہ عبداللہ دوم کا پاکستان کے دفاعی ادارے گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز ،ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجز کا دورہ
  • اردن کے شاہ عبداللّٰہ دوم کا گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز کا دورہ
  • شاہِ عبداللہ دوم کا گلوبل انڈسٹریز و ڈیفنس سولیوشنز ہیڈکوارٹر کا دورہ
  • اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوئم اور سپریم کمانڈر آف جارڈن آرمڈ فورسز کا GIDS کا دورہ
  • وزیراعظم سے اردن کے بادشاہ کی ملاقات، کئی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
  • پاکستان، اردن میں کئی سمجھوتے، دفاعی تعاون، سرمایہ کاری بڑھانے پر زور: وزیراعظم، شاہ عبداللہ دوم میں ملاقات، فیلڈ مارشل بھی موجود تھے
  • وزیراعظم شہبازشریف سے اردن کے بادشاہ کی ملاقات؛اسٹریٹجک و اقتصادی تعاون بڑھانے کا عزم
  • وزیراعظم اور اردن کے بادشاہ کی ملاقات، اسٹریٹجک اور اقتصادی تعلقات کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ
  • تاجک وزیر دفاع کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ