2025-11-03@15:14:53 GMT
تلاش کی گنتی: 2497
«غیر قانونی کرنسی ایکسچینج»:
ایف بی آر کو مزید ٹیکس لگانے کی ضرورت نہیں ہے: چیئرمین ایف بی آر WhatsAppFacebookTwitter 0 3 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کو مزید ٹیکس لگانے کی ضرورت نہیں ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر نے کہاکہ ٹیکس سے متعلق بجٹ میں منظور ہونے والے اقدامات پر عمل پیرا ہیں اور ایف بی آر کو مزید ٹیکس لگانے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کو تمام اداروں کا تعاون حاصل ہے، مؤثر اقدامات کے باعث ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہوا ہے ، ٹیکس اصلاحات میں وقت درکار ہوتا ہے۔ چیئرمین ایف...
بنگلہ دیش ایئر فورس نے اپنے دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کے لیے چین کے ساتھ مل کر ایک ڈرون مینوفیکچرنگ پلانٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ منصوبہ ٹیکنالوجی ٹرانسفر معاہدے کے تحت کیا جا رہا ہے جس کے ذریعے بنگلہ دیش میں ہی بغیر پائلٹ طیارے تیار کیے جائیں گے، پلانٹ کی تعمیر دسمبر 2025 تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش نے پاکستان اور چین کیساتھ ملکر سہ فریقی اتحاد بنانے کی خبروں کی تردید کردی یہ اقدام بنگلہ دیش کی دفاعی صنعت کو خود کفیل بنانے کی سمت ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔ #BREAKING The Bangladesh Air Force (BAF) is partnering with China to establish an unmanned aerial vehicle (UAV)...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے۔ کاروبار کے دوران بازار حصص کے 100 انڈیکس میں 513 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 62 ہزار 144پر آگیا۔ آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار 892 کی نچلی سطح تک آیا جبکہ ایک لاکھ 62 ہزار 844 کی بلندی تک بھی گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار 631 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
تل ابیب: اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) نے اپنے افسران کے زیرِ استعمال چینی ساختہ گاڑیاں واپس لینے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ جاسوسی کے خدشات اور حساس معلومات کے لیک ہونے کے خطرے کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ اقدام چیف آف اسٹاف کے براہِ راست حکم پر کیا جا رہا ہے۔ سکیورٹی اداروں کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ چینی گاڑیوں کے آن بورڈ سسٹمز کے ذریعے حساس ڈیٹا ممکنہ طور پر بیرونی سرورز کو منتقل ہوسکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، پہلے مرحلے میں وہ افسران نشانہ ہیں جو حساس سکیورٹی عہدوں پر فائز ہیں یا جنہیں خفیہ معلومات تک براہِ راست رسائی حاصل ہے۔ 2026 کی...
فلپائن اور کینیڈا نے اتوار کو ایک اہم دفاعی معاہدے پر دستخط کرنے کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد مشترکہ فوجی مشقوں کو فروغ دینا اور چین کی بڑھتی ہوئی جارحانہ سرگرمیوں کا مقابلہ کرنا ہے۔ فلپائنی وزارتِ دفاع کے مطابق وزیرِ دفاع گِلبرٹو تیودورو اور ان کے کینیڈین ہم منصب ڈیوڈ مک گنٹی اتوار کو منیلا میں ’اسٹیٹس آف وزٹنگ فورسز ایگریمنٹ‘ دستخط کریں گے۔ LOOK: Defense Secretary Gilberto Teodoro Jr. and Canadian National Defence Minister David McGuinty held a bilateral meeting in Makati City ahead of the signing of the Status of Visiting Forces Agreement (SOVFA) between the Philippines and Canada. | Patrick de Jesus pic.twitter.com/kUrbPAJSk6 — PTVph (@PTVph) November 2, 2025 معاہدے کی توثیق کے...
چینی صدر شی جن پنگ نے ہفتے کے روز ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (ایپیک) کے رہنماؤں کے اجلاس میں نمایاں کردار ادا کرتے ہوئے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی نگرانی کے لیے ایک عالمی ادارہ قائم کرنے کی تجویز پیش کی، جس کے ذریعے چین خود کو تجارت کے میدان میں امریکا کے متبادل کے طور پر پیش کر رہا ہے۔ نجی اخبار میں شائع برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق یہ صدر شی کے اس منصوبے کے بارے میں پہلے تبصرے تھے، جسے بیجنگ نے اس سال متعارف کرایا ہے، جب کہ امریکا نے بین الاقوامی اداروں کے ذریعے مصنوعی ذہانت کے ضابطے بنانے کی کوششوں کو مسترد کر دیا ہے۔ ایپیک 21 ممالک پر...
تہران : ایران نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ یورینیم کی افزودگی کو روکیں گے اور نہ ہی اپنے میزائل پروگرام پر کوئی مذاکرات کریں گے۔ ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے خبردار کیا کہ اگر اسرائیل نے کوئی نیا حملہ کیا تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔ ایران انٹرنیشنل کے مطابق عباس عراقچی نے الجزیرہ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ ایران نے جون میں اسرائیل کے ساتھ ہونے والی جنگ کو مؤثر انداز میں سنبھالا اور اسے خطے میں پھیلنے سے روکا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کسی بھی نئی جارحیت کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور اگر لڑائی دوبارہ شروع ہوئی تو اسرائیل کو ایک اور شکست کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ : چین کے ایک جم نے اپنی منفرد اور متنازعہ آفر پیش کردی جس کے تحت 3ماہ میں 50کلو وزن کم کرنے والے کوانعام میں ایک استعمال شدہ پورشے پینامیرا اسپورٹس کار دی جائے گی۔جم انتظامیہ کے مطابق اس چیلنج میں شامل ہونے کے خواہشمند افراد کو 10 ہزار یوآن (تقریباً 1400 امریکی ڈالر) بطور فیس ادا کرنی ہوگی، جس میں تین ماہ کی تربیت، رہائش اور کھانے کے اخراجات شامل ہیں۔فٹنس کوچ کا کہنا ہے کہ چیلنج جاری ہے اور جیسے ہی 30 شرکاء مکمل ہوں گے، رجسٹریشن بند کر دی جائے گی۔ اب تک 8 افراد رجسٹر ہو چکے ہیں۔اس دلچسپ انعام نے بہت سے لوگوں کو وزن کم کرنے کی تحریک دی ہے، مگر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی وفد نے اسلام آباد میں پاکستانی حکام سے ملاقات کی تاکہ امریکی صنعت کے لیے محفوظ اور شفاف معدنی سپلائی چینز قائم کرنے کے امکانات پر بات کی جاسکے، کیونکہ واشنگٹن کی عالمی نایاب معدنیات پر چین کی بالادستی کے بارے میں تشویش بڑھ رہی ہے۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی وفد کی سربراہی رابرٹ لوئس اسٹریئر دوم کر رہے تھے، جو امریکی حکومت کے تعاون سے قائم کردہ کریٹیکل منرلز فورم (سی ایم ایف) کے صدر ہیں۔سرکاری بیان کے مطابق ملاقات میں معدنیات اور کان کنی کے شعبے میں تعاون کے امکانات، سپلائی چین کے تحفظ کو مضبوط بنانے اور پاکستان کے کریٹیکل منرلز کے شعبے میں ذمہ دار اور پائیدار سرمایہ کاری کے فروغ پر...
---فائل فوٹو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے کارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث اشتہاری سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں افغان شہری بھی شامل ہے، ملزمان کو مختلف چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران پنجاب کے شہر نوشہرہ اور لاہور سے گرفتار کیا گیا ہے۔ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان سے موبائل فون، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق شواہد برآمد کر لیے ہیں۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف ایک اور گمراہ کن پروپیگنڈا بے نقاب ہو گیا۔وزارتِ اطلاعات و نشریات نے بھارتی چینل ’’انڈیا ٹوڈے‘‘ کے بے بنیاد دعوؤں کی حقیقت واضح کرتے ہوئے بتایا کہ اس خبر کا کوئی مصدقہ ذریعہ موجود نہیں۔پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب ہو گیا، گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطے میں بدامنی پھیلانے میں مصروف ہے۔پاکستانی وزارتِ اطلاعات و نشریات نے بھارتی چینل ’’انڈیا ٹوڈے‘‘ کے گمراہ کن دعوؤں کا پردہ چاک کردیا، بھارتی چینل نے جھوٹا دعویٰ کیا تھا کہ ’’افغان طالبان نے ایک پاکستانی داعش (ISIS) جنگجو کی ویڈیو جاری کی ہے‘‘۔انڈیا ٹوڈے کے مطابق ویڈیو میں جھوٹا اعتراف کیا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتہ منفی رجحان کے ساتھ اختتام پزیر ہوا اور 100 انڈیکس 1672 پوائنٹس کم ہوکر 161631 پر بند ہوا۔کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 7243 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 163570 رہی۔کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس کی کم ترین سطح 156327 رہی اور کاروباری ہفتے میں مجموعی طور پر 4.77 ارب شیئرز کے سودے 195.95 ارب روپے میں طے ہوئے۔پی ایس ایکس میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 252 ارب روپے کم ہوکر 18561 ارب روپے ہوگئی۔
عثمان خادم کمبوہ: عمر سرفراز چیمہ اور شاہ محمود قریشی کے بعد ایک اور پی ٹی آئی رہنما ہسپتال داخل ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق میاں محمودالرشید کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا، میاں محمودالرشید کو سینے میں انفیکشن بتایا گیا ہے،میاں محمودالرشید کے مختلف ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔
اپنے ایک بیان میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا کا جوہری تجربات دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ غیر ذمہ دارانہ ہے، ایک شرپسند ملک جوہری ہتھیاروں کے تجربات دوبارہ شروع کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے وزیرِ خارجہ سید محمد عباس عراقچی کی جانب سے امریکی جوہری تجربات دوبارہ شروع کرنے کے فیصلے پر ردِعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔ عباس عراقچی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکا کا جوہری تجربات دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ غیر ذمہ دارانہ ہے، ایک شرپسند ملک جوہری ہتھیاروں کے تجربات دوبارہ شروع کر رہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ایٹمی ہتھیاروں سے لیس شرپسند ملک دنیا کے امن کے لیے خطرہ ہے۔ واضح رہے کہ امریکی...
چائنا میڈیا گروپ اور کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے اشتراک سے فکری و ثقافتی ہم آہنگی پر مبنی تقریب “انڈر اسٹینڈنگ شی زانگ ” کا انعقاد
چائنا میڈیا گروپ اور کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے اشتراک سے فکری و ثقافتی ہم آہنگی پر مبنی تقریب “انڈر اسٹینڈنگ شی زانگ ” کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 1 November, 2025 سب نیوز تقریب میں طلبہ، اساتذہ، محققین، اور ماہرینِ تعلیم کی بڑی تعداد نے شرکت کی بیجنگ ()چائنا میڈیا گروپ کے زیرِ اہتمام، کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد میں ” انڈر اسٹینڈنگ شی زانگ ” کے عنوان سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کا مقصد چین کی تہذیبی عظمت، سماجی ترقی، اور خود اختیار علاقے شی زانگ کی ثقافتی دلکشی کو اُجاگر کرنا تھا۔ تقریب میں طلبہ، اساتذہ، محققین، اور ماہرینِ تعلیم کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جنہوں نے اس موقع کو پاکستان۔چین...
وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان چین کے تعاون سے پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل (پی اے آر سی) میں اسٹریٹیجک ریفارم اینڈ کوآپریشن پلان کے تحت جامع اصلاحات متعارف کرائے گا۔جمعہ کو اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ حکومت پی اے آر سی کو ایک جدید، مؤثر اور جدت پر مبنی ادارے میں تبدیل کرنے کے لیے پُرعزم ہے جو ملک کے غذائی تحفظ کے ایجنڈے کی قیادت کر سکے۔ وفاقی وزیر نے چینی وزارت زراعت و دیہی امور اور چائنیز اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز کی کوششوں کو سراہا جنہوں نے پاکستان کے زرعی تحقیقاتی شعبے کے لیے ایک جامع...
کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نےکارروائی کے دوران گرفتار ملزم کے قبضے سے 55 ہزار امریکی ڈالر برآمد کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے کارروائی غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا، ملزم بلال سلیم کی گرفتاری کلفٹن سےعمل میں آئی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسیچنج میں ملوث ہے، ملزم کے قبضے سے 55 ہزار امریکی ڈالر برآمد ہوئے اور گرفتار ملزم بغیر لائسنس...
بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)چین نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان کے خلا بازوں کو اپنے خلائی اسٹیشن کے مشنز کے تحت ایک مختصر مدت کے مشن پر خلا میں بھیجے گا۔چینی خبر رساں ادارے شِنہوا کے مطابق، یہ فیصلہ چین کے انسان بردار خلائی پروگرام (CMSA) کے ترجمان نے پریس کانفرنس میں کیا۔ ترجمان کے مطابق، پاکستانی خلا باز چینی خلا بازوں کے ساتھ تربیت حاصل کریں گے اور مشن کے دوران سائنسی تجربات اور آپریشنل سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔ چینی جریدے گلوبل ٹائمز نے رپورٹ کیا کہ پاکستانی خلا باز عملے کے ساتھ معمول کے فرائض بھی انجام دیں گے۔یہ اعلان رواں سال مارچ میں سپارکو اور چین کی CMSA کے درمیان ہونے والے تعاون کے معاہدے...
گرفتار ملزم سے موبائل فونز، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج سے متعلق شواہد برآمد کر لیے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں حوالہ ہنڈی کے خلاف کارروائی میں ڈیڑھ کرور روپے سے زائد مالیت کے امریکی ڈالرز برآمد کرلیے گئے۔ ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار گرفتار کرلیا۔ ترجمان کے مطابق ملزم بلال سلیم کو کلفٹن (کراچی) سے گرفتار کیا گیا، جو حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہے۔ ملزم کے قبضے سے 55000 امریکی ڈالر برآمد ہوئے ہیں۔ ملزم بغیر لائسنس کرنسی...
پاکستان اور افغانستان کے درمیان امن مذاکرات کی بحالی پر اتفاق کے بعد سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری دیکھنے میں آئی، جس کے نتیجے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان لوٹ آیا۔ جمعے کے روز کاروباری سیشن کے دوسرے حصے میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 5,200 سے زائد پوائنٹس کا شاندار اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: سرمایہ کاروں کا اعتماد اسٹاک ایکسچینج میں بہتری کا باعث، کیا معیشت مستحکم ہورہی ہے؟ شام 4 بج کر 10 منٹ پر بینچ مارک انڈیکس 161,975.61 پوائنٹس پر موجود تھا، جو 5,242.74 پوائنٹس یعنی 3.35 فیصد اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔ Market is up at midday ????⏳ KSE 100 is positive by +3245.61 points (+2.07%) at midday trading....
---فائل فوٹو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کراچی زون کی کارروائی کے دوران غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزم کو کراچی کے پوش علاقے کلفٹن سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزم حوالہ ہنڈی میں بھی ملوث تھا۔ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم سے 55000 امریکی ڈالرز بھی برآمد کیے گئے ہیں، ملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہا تھا۔ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم سے موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد برآمد کر لیے گئے ہیں۔
پاکستان کی معروف انفارمیشن سروسز اور ٹیکنالوجی انوویشن کمپنی زونگ فورجی نے پاک چین لو کاربن انٹیلی جنٹ مینوفیکچرنگ انٹرنیشنل جوائنٹ انوویشن لیبارٹری کے قیام کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ یہ لیبارٹری فاسٹ،نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ ایمرجنگ سائنسز اسلام آباد میں قائم کی جائے گی، جو چین اور پاکستان کے درمیان سائنسی اور تکنیکی تعاون کے ایک نئے سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ یہ لیبارٹری زونگ فورجی، سوزو یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (USTS)، گوانگ ژو انسٹیٹیوٹ آف سافٹ ویئر اپلیکیشن ٹیکنالوجی (GZIS) اورفاسٹ ،نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ ایمرجنگ سائنسز کے باہمی اشتراک سے قائم کی جارہی ہے جو ایک ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گی۔ اس اقدام...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے۔ کاروبار کے دوران بازار حصص کے 100 انڈیکس میں 3757 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 60 ہزار 490 پر آگیا۔ آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 58 ہزار 195 کی نچلی سطح تک بھی آیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار 732 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
چینی خلائی مشن کے ترجمان ژانگ جِنگبو نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ دو پاکستانی خلاباز کو چینی خلابازوں کے ساتھ تربیت دی جائے گی، جن میں سے ایک کو مختصر مدت کے خلائی سفر کے لیے منتخب کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستانی خلاباز چین کے خلائی مشن میں شامل ہو گا۔ رپورٹ کے مطابق چین نے اعلان کیا ہے کہ ایک پاکستانی خلا باز جلد ہی مختصر دورانیے کے خلائی مشن میں حصہ لے گا۔ چینی خلائی مشن کے ترجمان ژانگ جِنگبو نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ دو پاکستانی خلاباز کو چینی خلابازوں کے ساتھ تربیت دی جائے گی، جن میں سے ایک کو مختصر مدت کے خلائی سفر کے لیے منتخب کیا جائے گا۔ ترجمان کے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز بھی مسلسل مندی کا رجحان چھایا رہا، جہاں ابتدائی مثبت آغاز کے بعد شدید فروخت کے دباؤ نے مارکیٹ کو گرا دیا۔ بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس سے زائد کمی کے ساتھ 156,732.87 پر بند ہوا، جو 1.09 فیصد کی گراوٹ کا عکاس ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 32 گھنٹوں کے دوران انڈیکس میں 36,00 سے زائد پوائنٹس کی کمی کاروبار کے آغاز پر مارکیٹ مثبت زون میں داخل ہوئی اور انٹرا ڈے ہائی 159,507.41 پوائنٹس تک گئی، تاہم بعد ازاں سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کے حصول کے باعث مارکیٹ دباؤ میں آگئی۔ Market Close Update: Negative Today! ???????????? KSE 100 ended negative by...
چینی صدر شی ایک عظیم ملک کے عظیم رہنما ہیں، امریکی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 30 October, 2025 سب نیوز مجھے یقین ہے کہ ہم طویل مدتی اور اچھے تعلقات استوار کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپبوسان:چینی صدر شی جن پھنگ نے بوسان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کی۔جمعرات کے روزڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اپنے پرانے دوست سے مل کر میں بہت خوش ہوں۔ ہم چین کے انتہائی قابل اور محترم صدر کے ساتھ کچھ اہم بات چیت کرنے جا رہے ہیں۔ میرے خیال میں ہم پہلے ہی کئی معاملات پر اتفاق رائے حاصل کر چکے ہیں، اور اب ہم مزید معاملات پر اتفاق کریں گے۔ صدر شی ایک عظیم ملک کے عظیم رہنما ہیں۔ مجھے یقین...
چین اور امریکہ دونوں ایک دوسرے کو کامیاب بنا سکتے ہیں، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 30 October, 2025 سب نیوز چین اور امریکہ کے درمیان اختلافات کا ہونا ناگزیر ہے، شی کی امر یکی ہم منصب سے گفتگو بوسان: چین کے صدر شی جن پھنگ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں منعقد ہوئی۔ جمعرات کے روز چینی میڈیا کے مطابقشی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ صدر ٹرمپ کے انتخاب کے بعد سے ہم تین مرتبہ بات چیت اور متعدد خطوط کا تبادلہ کر چکے ہیں ، ہم نے قریبی رابطہ برقرار رکھا ہے اور مشترکہ طور پر چین-امریکہ تعلقات کو مجموعی طور پر مستحکم رکھنے کی قیادت کی ہے۔...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ نے جمعرات کے روز جنوبی کوریا کے شہر بسّان میں ملاقات کی، جسے دونوں عالمی طاقتوں کے درمیان جاری تجارتی جنگ میں ممکنہ جنگ بندی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ یہ ملاقات ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (APEC) اجلاس کے موقع پر گِم ہائے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہوئی۔ یہ دونوں رہنماؤں کی 2019 کے بعد پہلی بالمشافہ ملاقات تھی۔ شی سخت مذاکرات کار ہیں، ٹرمپ صدر ٹرمپ، جن کے ہمراہ امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو اور وزیرِ تجارت ہاورڈ لٹنک بھی شریک تھے، نے بات چیت کے آغاز پر کہا کہ وہ پرامید ہیں کہ ملاقات ’انتہائی کامیاب‘ ہوگی۔ ان کا کہنا تھا، ’ہم ایک بہت کامیاب میٹنگ کرنے...
چین نے اعلان کیا ہے کہ ایک پاکستانی خلا باز کو چینی خلائی اسٹیشن کے مختصر المدتی مشن میں شامل کیا جائے گا۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی شنہوا کے مطابق پاکستانی خلا باز چینی خلا بازوں کے ساتھ تربیت حاصل کرے گا۔ یہ بھی پڑھیں:چین کا نیا خلائی مشن روانہ، سیارچے کے نمونے لانے کا عزم چین کی مینڈ اسپیس ایجنسی (China Manned Space Agency – CMSA) نے جمعرات کو پریس کانفرنس میں بتایا کہ دو پاکستانی خلا بازوں کو چین میں تربیت دی جائے گی، جن میں سے ایک کو ’پے لوڈ اسپیشلسٹ‘کے طور پر خلائی مشن میں شامل کیا جائے گا۔ اس سے قبل رواں سال پاکستان کی سپارکو اور CMSA کے درمیان ایک تاریخی معاہدہ طے پایا...
اس ملاقات میں ایک ایسا معاہدہ طے پانے کی توقع ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان مسلسل جاری تجارتی جنگ کا خاتمہ کرسکتا ہے۔ یہ دونوں رہنماؤں کی پہلی ملاقات ہے، جب سے ٹرمپ نے اپنے دوسرے دورِ حکومت کا آغاز کیا اور دنیا کے بیشتر ممالک پر ٹیرف عائد کیے، جن میں چین کو سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چین کے صدر شی جن پنگ کی ملاقات جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں شروع ہوگئی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اس ملاقات میں ایک ایسا معاہدہ طے پانے کی توقع ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان مسلسل جاری تجارتی جنگ کا خاتمہ کرسکتا ہے۔ یہ دونوں رہنماؤں کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے سیکٹر 8 کی محلہ کمیٹی کے ساتھ ایک اہم عوامی میٹنگ میں شرکت کی جس میں سیکٹر 8 کے رہائشیو ں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر علاقہ مکینوں نے چیئرمین کو اپنے بنیادی بلدیاتی مسائل سے آگاہ کیا جن میں سب سے نمایاں مسئلہ پینے کے پانی کی عدم دستیابی اور پارکوں کی خستہ حالی کا تھا۔چیئرمین محمد یوسف نے عوام کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے کہا کہ میں سیکٹر 8 کے مسائل سے بخوبی واقف ہوں، یہاں کے عوام کئی سالوں سے پانی جیسی بنیادی ضرورت سے محروم ہیں، لیکن ان شاء اللہ اس مسئلے کے حل کے لیے واٹر بورڈ...
ریو ڈی جنیرو میں پولیس کے تاریخ کے سب سے خونریز آپریشن کے بعد ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 132 ہوگئی۔ حکام کے مطابق یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب مقامی رہائشیوں نے درجنوں لاشیں سڑک پر جمع کر دیں، صرف ایک ہفتہ قبل جب شہر میں عالمی ماحولیاتی کانفرنسز منعقد ہونے والی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت کو دفاعی محاذ پر دھچکا، برازیل نے آکاش میزائل ڈیل مسترد کردی ریو کے پبلک ڈیفینڈر آفس کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد منگل کو جاری سرکاری اعداد و شمار سے دوگنی ہو گئی، جن میں 64 افراد کی ہلاکت بتائی گئی تھی، جن میں چار پولیس اہلکار بھی شامل تھے۔ ریاستی حکومت کے مطابق آپریشن کا ہدف ایک بڑا منشیات فروش گروہ...
اسلام آباد اور کابل کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ رہنے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز مندی کا سلسلہ جاری رہا۔ سرمایہ کاروں کے منفی جذبات کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1,600 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پر پہنچ کر مندی سے دوچار، کیا معیشت خطرے میں ہے؟ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1,635.97 پوائنٹس یعنی 1.02 فیصد کمی کے ساتھ 158,465.05 پر بند ہوا۔ Market Close Update: Negative Today! ???????????? KSE 100 ended negative by -1,636 points (-1.02%) and closed at 158,465.1 with trade volume of 390.2 million shares and value at Rs. 27.35 billion. Today's index low was...
پاکستان اسٹاک مارکیٹ، خاص طور پر KSE-100 انڈیکس، حالیہ مہینوں میں غیر معمولی تیزی اور ریکارڈ توڑ بلندیوں کو چھو چکا ہے لیکن بلندیوں کے اس سفر کے بعد اب لگتا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ ایک مقام پر آکر رک گئی ہے یا منفی زون میں داخل ہو چکی ہے۔ حالیہ تیزی کی وجوہات میں سب سے پہلے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدوں اور حکومتی معاشی پالیسیوں نے پاکستان کو ڈیفالٹ کے خطرے سے بچایا، جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا۔ اس اعتماد کی بحالی نے مارکیٹ میں مثبت اثر ڈالا۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، انڈیکس 2 ہزار پوائنٹس گر گیا تجزیہ کار سلمان نقوی کا کہنا ہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(بزنس رپورٹر)رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (REAP) کی جانب سے آصف علی شیخ، چیف ایگزیکٹو آصف رائس ملز کے اعزاز میں ایک پْروقار ظہرانے کا اہتمام کیا گیا، جنہوں نے تاریخ ساز چاول کی برآمدات کر کے ملک پاکستان کا نام روشن کیا۔ اس موقع پر REAPساؤتھ زون کے 16 ایوارڈ یافتگان کو بھی ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں سراہا گیا۔ظہرانے میں عبد الرحیم جانوگروپ چیئرمین،محمد جاوید جیلانی سینئر وائس چیئرمین REAP،سابق چیئرمین صفدر حسین مہکری، عبد القیوم پراچہ، ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین محمد خرم، جیتیندر کمار بدلانی، شیراز احمد شیخ اور دیگر REAPممبران نے شرکت کی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی محمد میاں سومرو، سابق چیئرمین سینیٹ، سابق صدرِ پاکستان، سابق قائم مقام وزیراعظم، سابق گورنر...
گرفتار ملزمان میں مصطفی، شکیل، امداد علی اور کاشف غوری شامل ہیں، ملزمان کی گرفتاری نیو چالی اور کینٹ اسٹیشن سے عمل میں آئی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی اے کے دو مختلف سرکلز نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اینٹی کرپشن سرکل اور اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے کارروائیوں کے دوران حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں مصطفی، شکیل، امداد علی اور کاشف غوری شامل ہیں، ملزمان کی گرفتاری نیو چالی اور کینٹ اسٹیشن سے عمل میں آئی، گرفتار ملزمان حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چین میں ایک ایسا منفرد تاریخی منظر روزانہ دیکھنے کو ملتا ہے جہاں لوگ پانچ صدیوں سے زیادہ پرانے دو مجسموں پر غصہ اتارتے ہیں۔مشرقی چین کے شہر ہانگژو میں واقع ایک بہادر جنرل یوئے فی کے مزار کے سامنے ان کے دشمن سمجھے جانے والے سونگ خاندان کے سابق چانسلر کن ہوئی اور ان کی اہلیہ کے لوہے کے مجسموں کو روزانہ سیکڑوں لوگ تھپڑ، ٹھوکریں اور لعنتیں بھیجتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ سلسلہ تقریباً پانچ سو برس سے جاری ہے، جب سے ان دونوں کو چینی تاریخ کی سب سے زیادہ قابلِ نفرت شخصیات قرار دیا گیا۔روایت کے مطابق کن ہوئی نے اپنی اہلیہ کے ساتھ مل کر وفادار جنرل یوئے فی پر...
کراچی: ایف آئی اے کے دو مختلف سرکلز نےحوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اینٹی کرپشن سرکل اور اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے کارروائیوں کے دوران حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں مصطفی، شکیل، امداد علی اور کاشف غوری شامل ہیں، ملزمان کی گرفتاری نیو چالی اور کینٹ اسٹیشن سےعمل میں آئی، گرفتار ملزمان حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہیں۔ گرفتار ملزم شکیل اور مصطفی کے قبضے سے مجموعی طور پر 60 لاکھ روپے برآمد کئے گئےجبکہ ملزم امداد علی اور کاشف غوری کے قبضے سے 15000 سعودی ریال،...
چین کی تاریخ کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی اینیمیٹڈ فلم ‘نی ژا 2‘ پاکستان بھر میں جمعہ 31 اکتوبر 2025 سے ریلیز کرنے کا اعلان
ثقافتی اور فلمی تعاون کے ایک اہم سنگِ میل کے طور پر ایچ کے سی انٹرٹینمنٹ نے مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کے اشتراک سے چینی اینیمیٹڈ شاہکار ’نی ژا 2‘ کو پاکستان بھر میں جمعہ 31 اکتوبر 2025 سے ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ ریلیز ایک تاریخی موقع کی نمائندگی کرتی ہے، کیونکہ ’نی ژا 2‘ کئی برسوں بعد پاکستان میں ریلیز ہونے والی پہلی چینی فلم ہے، جو سرحد پار فلمی تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ ’نی ژا 2‘ نے پہلے ہی دنیا بھر میں ریکارڈ توڑ دیے ہیں، یہ دنیا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اینیمیٹڈ فلم بن چکی ہے، عالمی سطح پر پانچویں اور چین کی تاریخ کی سب سے زیادہ...
منگل کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد تیزی سے مندی کے باعث 2 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ بند ہوئی۔ ابتدائی مثبت آغاز کے باوجود، سیشن کے آخری حصے میں منافع کے حصول کے رجحان کے باعث مارکیٹ شدید دباؤ کا شکار رہی۔ یہ بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس میں 1,300 پوائنٹس کی کمی کاروبار کے آغاز پر مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا اور بینچ مارک انڈیکس دن کے دوران 163,380.67 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچا۔ https://Twitter.com/investifypk/status/1983130390664548527 تاہم، آخری گھنٹوں میں سرمایہ کاروں کے محتاط رویے اور منافع کے حصول کے باعث انڈیکس 159,805.34 پوائنٹس کی نچلی سطح تک گر گیا۔ کاروبار کے اختتام پر بینچ مارک انڈیکس 2062.79 پوائنٹس...
آج دن کے آغاز میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔ صبح کے اوقات میں 100 انڈیکس 1148 پوائنٹس اضافے کے بعد 163312 کی سطح پر پہنچ گیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید مندی دیکھی گئی تھی۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر بازار حصص کے 100 انڈیکس میں 1140 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 62 ہزار 163 پر بند ہوا تھا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-06-14 واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) بحیرہ جنوبی چین میں امریکی بحریہ کے 2طیارے مختلف حادثوں میں تباہ ہوگئے۔ دونوں طیارے تربیتی مشقوں کے دوران طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس نیمٹز کے آپریشنز کا حصہ تھے، جو امریکی بحری بیڑے کے سب سے بڑے طیارہ بردار جہازوں میں سے ایک ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پہلا حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک ایف 18سپر ہورنیٹ لڑاکا طیارہ معمول کی مشقوں کے دوران سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا۔ چند گھنٹے بعد اسی بحری جہاز کے فضائی ونگ سے وابستہ ایک ایم ایچ 60سی ہاک ہیلی کاپٹر بھی تباہ ہوگیا،جس کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔ امریکی بحریہ نے تصدیق کی ہے کہ دونوں واقعات میں تمام ہوابازوں...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر کے روز مندی کا رجحان دیکھا گیا کیونکہ مالیاتی پالیسی کمیٹی کے فیصلے سے قبل سرمایہ کار محتاط نظر آئے۔ بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1,100 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخی بلندی کا ملک کی معیشت سے کتنا تعلق ہے؟ کاروباری دن کے دوران توانائی اور مینوفیکچرنگ سمیت اہم شعبوں میں منافع فروشی کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس ایک موقع پر 161,766.61 کی نچلی سطح تک پہنچ گیا۔ Market Close Update: Negative Today! ???????????? KSE 100 ended negative by -1,140.3 points (-0.7%) and closed at 162,163.8 with trade volume of 364 million shares and value at Rs. 22.64 billion. Today's...
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید مندی دیکھنے میں آئی ہے۔کاروبار کے دوران سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 1500 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار 766 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار 304 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان میں چینی ایک بار پھر عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہے۔ ایک ہفتے کے اندر دس روپے فی کلو اضافہ اس بات کا اعلان ہے کہ مہنگائی کے اس طوفان کے پیچھے کوئی قدرتی عمل نہیں بلکہ ایک منظم منصوبہ بندی ہے۔ چینی کی قیمت 210 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے، جبکہ حکومت کی جانب سے قیمتوں میں کمی کے تمام دعوے اور اقدامات ایک تماشا بن کر رہ گئے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ آخر وہ کون لوگ ہیں جو ہر دورِ حکومت میں عوام کے خون پسینے سے کماتے ہیں، اور ریاست ان کے سامنے بے بس کیوں نظر آتی ہے؟ یہ کوئی پہلا موقع نہیں جب پاکستان میں...
اپنے ایک بیان میں امریکی وزیرِ خزانہ کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ اور چینی صدر جنوبی کوریا میں ٹک ٹاک معاہدے کو حتمی شکل دینگے۔ انہوں نے کہا کہ چینی مصنوعات پر ٹیرف میں اضافہ ٹل گیا، چین نے نایاب معدنیات کے نئے برآمدی لائسنس نظام کو ایک سال کیلئے مؤخر کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسینٹ نے کہا ہے کہ توقع ہے کہ چین دوبارہ بڑی مقدار میں امریکی سویا بین خریدے گا، ٹِک ٹاک معاہدے کی تمام تفصیلات طے پا گئی ہیں۔ اپنے ایک بیان میں امریکی وزیرِ خزانہ کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ اور چینی صدر جنوبی کوریا میں ٹک ٹاک معاہدے کو حتمی شکل دیں گے۔ انہوں...
ثقافتی اور فلمی تعاون کے ایک اہم سنگِ میل کے طور پر ایچ کے سی انٹرٹینمنٹ نے مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کے اشتراک سے چینی اینیمیٹڈ شاہکار ’نی ژا 2‘ کو پاکستان بھر میں جمعہ 31 اکتوبر 2025 سے ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ ریلیز ایک تاریخی موقع کی نمائندگی کرتی ہے، کیونکہ ’نی ژا 2‘ کئی برسوں بعد پاکستان میں ریلیز ہونے والی پہلی چینی فلم ہے، جو سرحد پار فلمی تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ یہ بھی پڑھیں: چینی فلم ’نیژا 2‘، مشہور زمانہ ’ٹائیٹنک‘ کا ریکارڈ توڑنے کے قریب، 2.18 بلین ڈالرسے زیادہ کا بزنس ’نی ژا 2‘ نے پہلے ہی دنیا بھر میں ریکارڈ توڑ دیے ہیں، یہ دنیا کی سب سے زیادہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک ) چین نے دنیا کا سب سے بڑا الیکٹرک کارگو شپ متعارف کرا دیا ہے اور اس طرح ایک بار پھر ٹیکنالوجی اور صنعت سازی میں دنیا پر اپنی دھاک بٹھا دی۔ ایندھن کے بغیر صرف بجلی سے چلنے والا یہ گرین شپ جدید لیتھیئم بیٹری سسٹم سے لیس ہے، جو ایک بار چارج ہونے پر ہزاروں میل کا فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ جہاز 10 ہزار ٹن تک کا سامان آسانی سے لے جا سکتا ہے اور اس وزن کے لحاظ سے بھی یہ دنیا کا پہلا الیکٹرک بحری جہاز ہے۔ یہ منصوبہ کاربن اخراج میں نمایاں کمی اور دریائی تجارت کو ماحولیاتی و ڈیجیٹل انقلاب کی نئی سمت دینے کی...
جارجیا کی داخلی سیکیورٹی سروس نے دارالحکومت تبلیسی میں3 چینی شہریوں کو گرفتار کر لیا، جو مبینہ طور پر دو کلوگرام تابکار مادہ، یعنی یورینیم، غیر قانونی طور پر خریدنے کی کوشش کر رہے تھے۔ برطانیہ کے خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ریاستی سیکیورٹی سروس کے نائب سربراہ نے بتایا کہ گرفتار افراد نے یورینیم کو 4 لاکھ ڈالر میں خرید کر روس کے راستے چین منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ تابکار مادہ تھا، تاہم اس خریداری کے مقصد کی مزید تفصیلات نہیں دی گئیں۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے یہ بھی کہا کہ ملزمان پر ایسے الزامات عائد کیے گئے ہیں جن کے تحت انہیں زیادہ سے زیادہ 10 سال قید کی...
کراچی: ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کوئٹہ نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان میں سجاد علی اور محمد یاسین شامل ہیں جنہیں کوئٹہ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے 73 ملین ایرانی ریال، 35890 افغانی، 350 آسٹریلین ڈالر، 110 امریکی ڈالر اور 181580 پاکستانی روپے برآمد ہوئے۔ ملزمان سے 200 روپے مالیت کے 390 اور 750 مالیت کے 72 برائز بانڈ اور 100 روپے مالیت کے 130 پرائز بانڈ، سعودی ریال اور انڈین روپے بھی برآمد ہوئے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہیں جن کے پاس سے حوالہ ہنڈی سے متعلق رجسٹرز بھی برآمد ہوئے ہیں۔ ملزمان بغیر لائسنس...
مبشرنقوی: ٹوبہ ٹیک سنگھ میں رجانہ موٹروے انٹرچینج کے قریب ہولناک حادثہ،ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق،11 زخمی ہوگئے۔ مرنے والوں میں بچہ اور 2خواتین شامل ہیں، گیارہ افراد شدید زخمی ہوگئے۔حادثے کا شکار خاندان ملتان سے داتا دربار لاہور جارہا تھا۔ اطلاعات کے مطابق ہنڈائی ڈالا سبزی سے بھرے مزدا سے ٹکرا گیا، ہنڈائی ڈالا میں ایک ہی خاندان کے 14 افراد سوار تھے جو ملتان سے داتا دربار لاہور جا رہے تھے۔جاں بحق ہونے والوں میں ایک سالہ شفیق،35 سالہ ثمینہ اور 55 سالہ شمیم شامل ہیں۔ پنجاب حکومت کا ڈرون پولیسنگ اور آرمز ریگولیشن کے نئے قوانین متعارف کرانیکا فیصلہ زخمیوں میں فیضان، جمیل، اورنگزیب، ریشما،عاصمہ، امِ حبیبہ سمیت دیگر...
امریکا ایک نئی جنگ چھیڑناچاہتاہے: صدر وینزویلا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 October, 2025 سب نیوز وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے کہا ہےکہ امریکا ایک نئی جنگ چھیڑناچاہتا ہے لیکن ہم جنگ ہونے نہیں دیں گے۔عالمی میڈیا کے مطابق وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے امریکا کی جانب سے طیارہ برداربحری جہازکیریبین بھیجنے پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔انہوں نے اس بات کا امکان ظاہر کیا کہ امریکا ایک نئی جنگ چھیڑناچاہتاہے لیکن جنگ ہونے نہیں دیں گے۔دوسری جانب کولمبین صدر گستاوو پیٹرو نے امریکی پابندیوں پر کہا ہےکہ منشیات کی غیرقانونی سرگرمیوں کےالزام پر امریکا نے مجھ پرپابندیاں عائد کی ہیں، ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹوں گااورکبھی گھٹنے نہیں ٹیکوں گا۔واضح رہے کہ امریکا نے صدر پیٹرو پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251025-08-20 ؔکراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں پہلی بار جدید ایکسرے مشین تیار کرلی گئی، عالمی مارکیٹ میں اس مشین کی قیمت20 سے25 ملین روپے ہے۔ پاکستان نے میڈیکل سائنس کے شعبے میں اہم سنگِ میل عبور کر لیا۔ چین کے اشتراک سے تیار کی گئی اس مشین کو “I Care50Xکا نام دیا گیا ہے، جس کے تمام پرزے مقامی مارکیٹ میں بھی دستیاب ہوں گے۔ یہ مشین ہیلتھ ایشیا ایکسپو2025ء میں توجہ کا مرکز بنی رہی، جہاں شرکا کو اس کی خصوصیات اور افادیت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ عالمی مارکیٹ میں اس مشین کی قیمت20 سے25 ملین روپے ہے جبکہ پاکستان میں اس کی تیاری پر صرف3 سے4 ملین روپے لاگت آئی ہے۔ ماہرین نے کہاکہ مذکورہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251025-08-7 پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے ورکرز ایک دوسرے کو تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں۔گورنر ہاؤس پشاور میں خیبرپختونخوا کے ہم منصب سے ملاقات کے دوران سردار سلیم حیدر نے کہا کہ خیبرپختونخوا سےہمارا پرانا تعلق ہے، پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ (ن) کا الیکشن کے بعد اتحاد بنا، 18ماہ کی جو گورنمنٹ تھی وہ بھی مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی نے مل کر بنائی تھی، پیپلزپارٹی کے لیے یہ ایک بھیانک خواب تھا۔انہوں نے کہا کہ 18ماہ کی گورنمنٹ میں جو چیزیں طے کی گئیں وہ پوری نہ ہوسکیں، اس بار پہلے معاہدے پر دستخط ہوئے اور پھر حکومت بنائی گئی، ایک کمیٹی تشکیل دی گئی، معذرت کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251025-01-14کراچی (اسٹاف رپورٹر)ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 0.22 فیصد کا مزید اضافہ ریکارڈ ہوا ہے، مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 5.03 فیصد ہوگئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے میں20اشیائے ضروریہ مہنگی اورصرف6 سستی ہوئیں، حالیہ ہفتے 25اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں پیاز5.62فیصد مہنگی ہوئی، انرجی سیور2.51، انڈے 2.38، چینی2.04 فیصد مہنگی ہوئی، کوکنگ آئل، لہسن اور بیف سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔رپورٹ میں مزید بتایا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر اوسط92 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، ملک میں ٹماٹر کی اوسط قیمت 329 روپے 45 پیسے فی...
ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ نہ رک سکا۔ حکومتی اقدامات اور مانیٹرنگ کے باوجود گزشتہ ایک ہفتے کے دوران چینی مزید مہنگی ہوگئی، جس کے بعد ملک میں فی کلو چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت210 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ ادارہ شماریات پاکستان کی تازہ رپورٹ کے مطابق صرف ایک ہفتے کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں اوسطاً 3 روپے 77 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پشاور میں صورتحال سب سے زیادہ تشویشناک ہے، جہاں چینی کی فی کلو قیمت10 روپے بڑھ کر 210 روپے تک پہنچ گئی ہے — جو پورے ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان اور بنوں میں چینی 200 روپے فی کلو...
ملک میں مہنگائی کی شرح مسلسل چوتھے ہفتے بھی بلند ، ہفتہ وار مہنگائی میں صفر اعشاریہ22فیصد اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل چوتھے ہفتے اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی 0اعشاریہ22فیصد بڑھ کر سالانہ 5اعشاریہ3فیصد تک جا پہنچی، گزشتہ ہفتے 20اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 6 اشیا سستی ہوئیں۔وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق پیاز، انڈے، چینی، لہسن، کیلے، خشک دودھ، بیف، کوکنگ آئل، انرجی سیور اور جلانے کی لکڑی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ ہوا۔ چکن، چاول، دال مونگ، گڑ، گندم کا آٹا اور ایل پی جی سستی ہونے والی اشیا میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چینی کی قیمتوں میں کمی کے تمام حکومتی اقدامات ناکام ثابت ہوگئے، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران چینی 10 روپے فی کلو تک مہنگی ہوگئی جس کے بعد ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 210 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔ادارۂ شماریات کے مطابق پشاور میں چینی سب سے مہنگی فروخت ہو رہی ہے جہاں شہری 210 روپے فی کلو کے حساب سے چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران چینی کی اوسط فی کلو قیمت میں 3 روپے 77 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان اور بنوں میں چینی 200 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے، جبکہ کراچی میں اس کی...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعے کے روز مندی کا رجحان برقرار رہا، جہاں سرمایہ کاروں نے ہفتے کے آغاز میں ہونے والی تیز رفتار تیزی کے بعد منافع سمیٹنے کو ترجیح دی۔ نتیجتاً بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں تقریباً 1,300 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں منافع کے حصول کا رجحان، ابتدائی تیزی زائل جمعہ کے روز کاروباری سرگرمیوں کے دوران منفی رجحان غالب رہا، جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس ایک موقع پر 163,041.97 کی کم ترین سطح تک گر گیا۔ https://Twitter.com/investifypk/status/1981616666636177904 کاروبار کے اختتام پر بینچ مارک انڈیکس 1,286.28 پوائنٹس یا 0.78 فیصد کمی کے بعد 163,304.13 پوائنٹس پر بند ہوا۔ گزشتہ روز یعنی جمعرات کو بھی اسٹاک...
پاکستان مسلم مڈل پاور کے طور پر ابھر رہا ہے، بھارت خطے میں تنہائی کا شکارہے، مشاہد حسین سید WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025 سب نیوز لاہور:سینٹر فار ایرو سپیس اینڈ سیکیورٹی سٹڈیز (کَیس) لاہور نے ایک سیمینار کا انعقاد کیا جس کا عنوان تھا “علاقائی تعاون اور منی لیٹرل ازم: تغیر پذیر علاقائی نظم میں پاکستان کے تزویراتی انتخاب”۔ علمی و فکری حلقوں، ماہرین، طلبا اور دانشوروں کی بڑی تعداد نے پروگرام میں شرکت کی۔ کَیس ایک خود مختار تحقیقی ادارہ ہے جو قومی سلامتی کے وسیع تر تناظر میں محققین اور ماہرین کیلئے علمی تقریبات کا تسلسل سے اہتمام کرتا ہے۔ تقریب کے افتتاحی کلمات سفیر محمد ہارون شوکت، ڈائریکٹر کَیس لاہور نے پیش کیے۔ ...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو زبردست فروخت کے دباؤ کے باعث مندی کا سلسلہ جاری رہا۔ سرمایہ کاروں کے محتاط رویے کے باعث کے ایس ای-100 انڈیکس تقریباً 2 ہزار پوائنٹس کی کمی کے ساتھ بند ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: کاروباری سیشن کے دوران مارکیٹ میں مسلسل فروخت کا رجحان دیکھا گیا اور انڈیکس ایک موقع پر 164,395.38 پوائنٹس کی کم ترین سطح تک جا پہنچا۔ Market Close Update: Negative Today! ???????????? KSE 100 ended negative by -1,962.9 points (-1.18%) and closed at 164,590.4 with trade volume of 485 million shares and value at Rs. 31.26 billion. Today's index low was 164,395 and high was 166,720. pic.twitter.com/ubRiDdKwkx — Investify Pakistan (@investifypk) October 23, 2025 دن کے اختتام پر...
اسلام آباد: پاکستان اور چین کے درمیان عدالتی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگیا ہے اور دونوں ممالک کی سپریم کورٹس نے باہمی تعاون کے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیے ہیں۔ سپریم کورٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان اور چین کی سپریم کورٹ کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں اور یہ دوطرفہ عدالتی تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی اور عوامی جمہوریہ چین کی سپریم پیپلز کورٹ کے چیف جسٹس نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ایم او یو کے ذریعے دونوں نے چیف جسٹسز نے ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے، استعداد کار میں اضافے اور علمی تبادلے کے عزم کا اعادہ...
بھارتی گلوکار لکی علی نے حال ہی میں متنازع بیانات کیلئے مشہور مصنف اور نغمہ نگار جاوید اختر کے ایک بیان پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے انہیں آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چند روز قبل جاوید اختر کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ فلم شعلے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مذہبی رجحانات پر تبصرہ کر رہے تھے۔ ویڈیو میں جاوید اختر کا کہنا تھا کہ شعلے کی ریلیز کے وقت لوگ (ہندو) آج کی طرح مذہبی نہیں تھے اور اب ایسے مکالمے لکھنا ممکن نہیں رہا۔ اسی دوران انہوں نے ایک تقریب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’میں نے راجو ہیرانی سے کہا تھا کہ مسلمانوں کی طرح مت بنو، انہیں اپنے...
اسلام ٹائمز: چین کیساتھ پاکستان کے تعاون کو مزید گہرا کرنے سے روکنے اور ایران کیخلاف محاصرے کو مکمل کرنے کیلئے امریکہ یہ کھیل شروع کرنا چاہتا ہے۔ اس تناظر میں، بین الاقوامی شدت پسند نیٹ ورکس کی بحالی بھی دباؤ کے منظرنامے کا حصہ بن سکتی ہے، کیونکہ طالبان گروپ ایران اور چین دونوں کے مفادات کیخلاف استعمال ہوسکتے ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کیلئے اسٹریٹجک نقطہ نظر سے، یہ صورتحال اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ افغان بحران اب صرف مشرقی سرحد پر ایک سکیورٹی چیلنج نہیں رہا، بلکہ یہ ابھرتے ہوئے ایشیائی نظام کو روکنے کیلئے مغرب کی جغرافیائی سیاسی جنگ کا حصہ بن گیا ہے۔ ماسکو فارمیٹ میں فعال موجودگی، تاجکستان اور روس کیساتھ سکیورٹی کوآرڈینیشن...
برطانیہ میں مقیم ہندی کی ممتاز محقق اور پروفیسر فرانچیسکا اورسینی کی ملک بدری نے علمی و ادبی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ ناقدین اور ماہرین اس پر بحث کر رہے ہیں کہ آیا ویزے کی خلاف ورزی ہی اصل وجہ تھی یا اس فیصلے کے پیچھے اکیڈمک آزادی پر قدغن لگانے کا مقصد پوشیدہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی وزیراعظم ہاؤس میں دیوالی کی تقریب، نریندر مودی کو کچھ سیکھنا چاہیے، بھارتی اپنے ہی وزیراعظم پر پھٹ پڑے میڈیا رپورٹس کے مطابق، لندن یونیورسٹی کے مایہ ناز اسکول آف اورینٹل اینڈ ایفریکن اسٹڈیز (SOAS) میں تدریس سے وابستہ پروفیسر فرانچیسکا اورسینی کو ہانگ کانگ سے دہلی پہنچنے پر داخلے کی اجازت نہیں دی گئی اور انہیں واپس بھیج دیا...
چینی سائنسدانوں نے ایک نئی قسم کی لیتھیئم بیٹری متعارف کروا دی ہے جو 9 ہزار گھنٹوں تک محفوظ طریقے سے چل سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ٰالیکٹرک گاڑیوں میں استعمال ہونے والی بیٹریوں سے متعلق بڑا دعوی اس پیشرفت کو لیتھیئم بیٹری ٹیکنالوجی میں ایک انقلابی قدم قرار دیا جا رہا ہے جو مستقبل میں الیکٹرک گاڑیوں اور بجلی کے گرڈ جیسے بڑے پیمانے پر استعمال ہونے والے نظاموں کے لیے مفید ثابت ہو سکتی ہے۔ بیٹری فیل ہونے کی عام وجوہات روایتی لیتھیئم میٹل بیٹریاں اگرچہ زیادہ توانائی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں لیکن ان میں لیکج، آگ لگنے اور خطرناک سوئی نما دھات کے ڈھانچے بننے جیسے مسائل پائے جاتے ہیں جو بیٹری کی محفوظ کارکردگی اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(رپورٹ:منیر عقیل انصاری) پاکستانی نژاد فن ٹیک، ‘ابھی’ (ABHI) نے متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں اپنی خدمات کو وسعت دے رہا ہے۔ اور پہلے مرحلے پرپیشگی تنخواہ (advance salary) کو متعارف کرارہا ہے۔ابھی کے شریک بانی اور سی ای او، عمر انصاری نے بتایا کہ ‘ابھی’ نے متحدہ عرب امارات کے الفردان ایکسچینج کے ساتھ شراکت کی ہے، جو متحدہ عرب امارات میں کارکنوں کے مالیاتی خود مختاری میں اضافہ کرے گا۔انہوں نے مزید کہا، “متحدہ عرب امارات میں ‘ابھی’ کی جانب سے کمائی ہوئی اجرت تک رسائی (Earned Wage Access) کی خدمات فراہم کرنے والا پہلا ایکسچینج بن کر، جس کے زریعے متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے لاکھوں غیر ملکیوں محنت کشوں کے لیے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز کاروباری سرگرمیاں اتار چڑھاؤ کا شکار رہیں، جب کہ دن کے اختتامی لمحات میں سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع سمیٹنے کے باعث مارکیٹ میں نمایاں مندی دیکھی گئی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس ابتدائی طور پر دن بھر محدود دائرے میں ٹریڈ کرتا رہا، تاہم سیشن کے آخری گھنٹوں میں فروخت کے دباؤ کے باعث انڈیکس ایک موقع پر 166,230.89 کی نچلی سطح تک گر گیا۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس 1,100 سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 793.56 پوائنٹس یعنی 0.47 فیصد کمی کے ساتھ 166,553.27 پوائنٹس پر بند ہوا۔ Market Close Update: Negative Today! ???????????? KSE 100 ended...
کوئٹہ: بلوچستان حکومت کی جانب سے عوامی ٹرانسپورٹ سسٹم کو بہتر بنانے کے لیے چین سے 81 کروڑ روپے کی لاگت سے خریدی گئی 21 جدید بسیں کراچی بندرگاہ پر پہنچ گئی ہیں۔ بسیں بلوچستان کے مختلف شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولیات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے استعمال کی جائیں گی جس سے صوبے کے عوام کو سفر کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔ کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہ زیب خان کاکڑ کے مطابق یہ بسیں چین کی ایک معروف کمپنی سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کی خریداری کا معاہدہ چند ماہ قبل طے پایا تھا۔ بسیں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ہیں، جن میں ایئر کنڈیشنڈ سسٹم، آرام دہ سیٹیں، سیکورٹی کیمرے اور ماحول دوست...
چین میں کھانے کی اشیاء سے انسانی دانت نکلنے کے متعدد واقعات سامنے آنے کے بعد عوام میں شدید حیرت اور غصے کی لہر دوڑ گئی، جبکہ ملک بھر میں فوڈ سیفٹی کے معیارات پر ایک بار پھر سوالات اٹھنے لگے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق پہلا واقعہ 13 اکتوبر کو صوبہ جیلن میں پیش آیا جہاں ایک خاتون نے دعویٰ کیا کہ اس نے اپنے بچے کے لیے ایک اسٹال سے خریدے گئے ساسیجز میں سے تین مصنوعی دانت برآمد کیے، ابتدا میں فروخت کنندہ نے الزام مسترد کردیا، تاہم مقامی مارکیٹ ریگولیٹرز کی مداخلت کے بعد معافی مانگ لی گئی۔ اس کے بعد گوانگ ڈونگ صوبے کے شہر دونگ گوان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستانی روپے پر دباؤ مسلسل بڑھنے لگا جس کی بڑی وجہ ڈالر کی طلب میں اضافہ اور کیش ڈالرز کی شدید کمی ہے اور اس کی وجہ سے ایکسچینج کمپنیاں مشکلات سے دوچار ہیں۔ کرنسی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ خاص طور پر ملک بھر میں تباہ کن سیلاب جیسے غیر متوقع واقعات کے بعد روپے کو سہارا دینے کے لیے کیے گئے حکومتی کریک ڈاؤن اور سخت نگرانی کے بعد روپے میں قدرے استحکام دیکھا گیا ہے، لیکن ماہرین کے مطابق یہ رجحان زیادہ دیر برقرار نہیں رہ سکتا اگر طلب رسد پر غالب رہی۔کرنسی ڈیلرز کے مطابق بیشتر ایکسچینج کمپنیاں امریکی ڈالر کی شدید کمی کا شکار ہیں، جس سے ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ...
ٹوکیو:۔ جاپان کی حکمران جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) کی سانائے تکائچی ملک کی پہلی خاتون وزیراعظم بن گئیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق سانائے تکائچی سابق ٹی وی اینکر ہیں اور ماضی میں میوزک بینڈ میں ڈرمز بھی بجاتی رہیں، انہوں نے 1993ءمیں جاپانی سیاست میں قدم رکھا اور بطور آزاد امیدوار ایوان زیریں کی نشست پر کامیابی حاصل کی،وہ اس جماعت کی پہلی خاتون سربراہ منتخب ہوئی ہیں جو اسکینڈلز کی زد میں ہے اور اس وقت ووٹرز کا اعتماد حاصل کرنے کی تگ دو میں ہے۔ رپورٹ کے مطابق سانائے تکائچی 1961ءمیں نارا پریفیکچر میں پیدا ہوئیں، ان کے والد ایک آفس ورکر اور والدہ پولیس افسر تھیں جبکہ ان کی زندگی میں...
برطانیہ کے نجی ٹی وی چینل چینل 4نے اپنی معروف کرنٹ افیئرز سیریز ’ڈسپیچز‘ کی نئی قسط میں ایک مصنوعی ذہانت یعنی آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے تیار کردہ اینکر متعارف کرایا ہے۔ چینل کی انتظامیہ کے مطابق یہ اقدام ڈیجیٹل دور میں تخلیقیت اور اعتماد کے تصورات پر سوال اٹھانے کے لیے کیا گیا ہے۔ The Channel 4 news special “Will AI Take My Job?” ended by revealing its host was created using AI. "I’m not real. In a British TV first, I’m an AI presenter. Some of you might have guessed: I don’t exist, I wasn’t on location reporting this story. My image and voice were… pic.twitter.com/OMiBMOUOwG — Variety (@Variety) October 20, 2025 یہ پہلا موقع ہے کہ برطانوی...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا، جہاں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1,100 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کاروباری سیشن کے دوران مثبت رجحان غالب رہا، جس کے نتیجے میں انڈیکس ایک موقع پر دن بھر کی بلند ترین سطح 168,414.13 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ یہ بھی پڑھیں: معیشت میں بہتری: پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے سرپلس میں آگیا کاروبار کے اختتام پر بینچ مارک انڈیکس 167,346.83 پوائنٹس پر بند ہوا، جو 1,103.93 پوائنٹس یعنی 0.66 فیصد اضافے کی عکاسی کرتا ہے۔ Market Close Update: Positive Today! ???????????? KSE 100 ended positive by +1,103.9 points (+0.66%) and closed at 167,346.8 with trade...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 اکتوبر 2025ء) لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کی رہنما سانائے تاکائچی کو پارلیمنٹ کے ایوانِ بالا اور ایوانِ زیریں نے اس وقت منتخب کیا جب انہوں نے رواں ماہ کے آغاز میں ایوانِ زیریں میں غیر متوقع طور پر پہلے ہی مرحلے میں اکثریت حاصل کر لی۔ اب ان کی پہلی بڑی آزمائش 27 اکتوبر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورۂ جاپان کی صورت میں سامنے آئے گی۔ تاکائچی پچھلے پانچ برسوں میں جاپان کی پانچویں وزیرِاعظم ہیں۔ ان کی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) جو پچھلے کئی دہائیوں سے مسلسل حکومت میں ہے، حالیہ عرصے میں اپنی عوامی حمایت کھو رہی ہے۔ چھ اکتوبر کو پارٹی کی قیادت سنبھالنے کے فوراً...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر چین کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر چینی صدر شی جن پنگ نے امریکہ کے ساتھ ”منصفانہ تجارتی معاہدے“ پر دستخط نہ کیے تو یکم نومبر سے چینی مصنوعات پر 155 فیصد تک ٹیکس (ٹیرف) عائد کیا جا سکتا ہے۔ اس اعلان کے بعد دنیا کی دو سب سے بڑی معیشتوں کے درمیان تجارتی کشیدگی دوبارہ بڑھنے لگی ہے۔ ٹرمپ نے یہ بات آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران کہی، جہاں دونوں ممالک نے معدنیات کے شعبے میں ایک اہم معاہدے پر دستخط کیے تاکہ امریکا اپنی سپلائی لائن کو مضبوط بنائے اور چین پر انحصار کم کیا جا سکے۔...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2025ء) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز بھی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کے باعث مثبت رجحان برقرار رہا۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھی گئی جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس 1994 پوائنٹ بڑھ کر 168,237 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔(جاری ہے) گزشتہ روز بھی سٹاک مارکیٹ میں نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی تھی جب 100 انڈیکس 2436 پوائنٹ اضافے کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس 166,242 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ماہرینِ معیشت کے مطابق مارکیٹ میں یہ مسلسل مثبت رجحان معاشی استحکام سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد اور حکومتی پالیسیوں کے تسلسل کا مظہر ہے۔ سرمایہ کار حلقوں کا کہنا...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے چینی صدر شی جن پنگ سے ایک منصفانہ تجارتی معاہدہ طے پانے کی توقع رکھتے ہیں، اور انہوں نے تائیوان کے معاملے پر کسی بڑی کشیدگی کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ چین تائیوان پر حملے کا ارادہ نہیں رکھتا، تاہم یہ مسئلہ جنوبی کوریا میں ہونے والی ملاقات کے دوران زیرِ بحث آ سکتا ہے۔ مزید پڑھیں: بھارت نے روسی تیل خریدا تو بھاری محصولات برقرار رہیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انہوں نے کہا کہ ہماری فوج دنیا کی بہترین ہے، اور کوئی ہمیں چھیڑنے کی ہمت نہیں کرے گا۔ مجھے لگتا ہے ہم ایک...
پروفیسر شاداب احمد صدیقی زمین کی گہرائیوں میں چھپی چند نایاب معدنیات عالمی طاقت کا نیا پیمانہ بن چکی ہیں۔ چین نے صنعتی حکمت عملی کی پالیسیوں سے ان پر اجارہ داری قائم کی ہے۔” اعلان نمبر 62برائے 2025′ ‘ اس حکمت عملی کا اظہار ہے ۔یہ تجارتی فیصلہ نہیں بلکہ ایک جیو اکنامک ہتھیار ہے جو ٹیکنالوجی، دفاع اور توانائی کے مستقبل کو متاثر کر سکتا ہے ۔ اب سوال یہ ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی اس نازک شعبے میں کیا حکمت عملی اپنائیں گے تاکہ عالمی سپلائی چین کے خطرات کم ہوں۔ یہی فیصلہ بھی عالمی توازن بدل سکتاہے۔دنیا کی معاشی بساط پر کبھی کبھی ایسے خاموش مگر گہرے قدم اُٹھائے جاتے ہیں جو بندوقوں سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(جسارت نیوز)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت نے چینی بحران پر پیش کردہ اپنی ذیلی کمیٹی کی رپورٹ منظور کر لی اورماضی میں قومی مفاد کے خلاف چینی کی برآمدات کی اجازت دینے والے افراد کی نشاندہی کرنے کی سفارش کرتے ہوئے مسابقتی کمیشن حکام کو طلب کرلیا تاکہ وہ چینی کے شعبے میں کارٹلائزیشن روکنے میں اپنی ناکامی کی وضاحت کر سکے۔پیرکوقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس محمد جاوید حنیف کی زیر صدارت ہوا۔چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ بار بار ہونے والی غلطیوں کے باعث ایک جامع انکوائری ناگزیر ہے، متعلقہ افراد کے خلاف احتساب یقینی بنایا جائے، اس مقصدکیلیے ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔انہوںنے کہاکہ ذیلی کمیٹی نے چینی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ: فلپائنی اور چینی بحریہ کے مابین کشیدگی میںمزید اضافہ ہونے لگا۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جنوبی بحیرہ چین میں فلپائن اور چین کی بحریہ میں کشیدگی بڑھنے لگی۔ چینی اعلیٰ حکام کے مطابق فلپائنی کشتی کی جانب سے قصداً چینی بحریہ کے راستے میں برملا رکاوٹ ڈالی گئی ہے، جسے وڈیو میں دیکھا جا سکتا۔ اسی اثنا میںچینی جہاز نے فلپائنی کشتی کو خطرناک ٹکر مار دی۔ اس صورتحال میں چینی بحریہ نے فلپائنی کشتیوں پر پانی کی توپ چلائی، جس کی وجہ سے جنگی تصادم کی فضا پیدا ہوگئی۔ یاد رہے کہ وہاں ایک قریبی جزیرے کی ملکیت کا دعویٰ چین اور فلپائن دونوں کرتے ہیں۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ مذکورہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: ملک میں اعلیٰ تعلیمی نظام کی نگران اہم ترین ادارہ اعلیٰ تعلیمی کمیشن آف پاکستان (ایچ ای سی) میں ایڈہاک ازم اپنے عروج پر پہنچ گیا ہے، جہاں چیئرمین اور ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کی خالی اسامیوں کے بعد اب کراچی ریجنل آفس بھی ایک ماہ سے سربراہ کے بغیر چل رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایچ ای سی کراچی ریجنل ڈائریکٹر نذیر حسین کا گزشتہ ماہ تبادلہ کرکے انہیں ڈائریکٹر جنرل ہیومن ریسورس اسلام آباد تعینات کیا گیا تھا، ان کی جگہ تاحال کسی مستقل افسر کی تعیناتی نہیں کی جا سکی، نتیجتاً پورے سندھ کی اعلیٰ تعلیمی سرگرمیوں کی نگرانی اور جامعات کے انتظامی امور ایک جونیئر افسر کے سپرد کر دیے گئے ہیں جو محدود...
بیجنگ: چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے یومیہ پریس کانفرنس کے دوران پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق اور فالو اپ مذاکرات جاری رکھنے پر رضامندی کے حوالے سے ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں چین کے روایتی دوست ہمسایہ ممالک ہیں،اور دونوں ایک دوسرے کےقریبی پروسی ہیں۔ چین پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کا خیر مقدم کرتا ہے، اور ان ممالک کی کوششوں کی تعریف کرتا ہے جنہوں نے اس میں مثبت کردار ادا کیا۔ چین کی دلی خواہش ہے کہ پاکستان اور افغانستان بات چیت اور مشاورت کے ذریعے اپنے اختلافات کو بہتر طور پر حل کریں، مکمل اور دیرپا جنگ...
پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی میں کمی کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر کے روز زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔ سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بحالی کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس میں 2,400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخی بلندی کا ملک کی معیشت سے کتنا تعلق ہے؟ کے ایس ای-100 انڈیکس دن کے دوران ایک موقع پر 166,421.33 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچا، اور کاروبار کے اختتام پر 166,242.90 پوائنٹس پر بند ہوا۔ Market Close Update: Positive Today! ???????????? KSE 100 ended positive by +2,436.7 points (+1.49%) and closed at 166,242.9 with trade volume of 704.4 million shares and value at Rs. 36.45 billion....
عظیم دیوارِ چین پر پہلے پاک چائنا فیشن شو کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز فیشن شو تخلیق اور کمرشل نقطہ نظر کے امتزاج کے ساتھ پاکستانی فیشن کی طاقت کا مظہر ہے، پا کستانی سفیر بیجنگ (سب نیوز)بیجنگ میں پاکستان کے سفارتخانے نے چائنا انٹرنیشنل کلچرل کمیونیکیشن سینٹر (CICCC) کے اشتراک سے عظیم دیوارِ چین پر پہلا پاک چائنا فیشن شو منعقد کیا۔پیر کے روز چینی میڈیا کے مطابق اس تقریب میں اعلیٰ چینی حکام، میڈیا کے نمائندے، تاجروں اور سفارتی حلقوں کے ارکان نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے کہا کہ عظیم دیوار چین کا بادالنگ سیکشن اس تقریب کے لیے شاہراہ ریشم سے...
باکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2025ء) عالمی منڈی میں پیر کو خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔آذرٹیک کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز لندن انٹرکانٹی نینٹل ایکسچینج میں برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 0.32 ڈالر کم ہو کر 60.97 ڈالر فی بیرل پر آ گئی جبکہ نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں لائٹ کروڈ آئل کی قیمت 0.32 ڈالر کی کمی سے 57.21 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی۔(جاری ہے) ماہرین کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں یہ کمی عالمی طلب میں سست روی اور توانائی منڈی میں اضافی سپلائی کے باعث سامنے آئی ہے۔
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر بھارت کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے روس سے تیل کی خریداری جاری رکھی تو اس پر بھاری ٹیرف برقرار رہیں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے یقین دہانی کرائی تھی کہ بھارت روسی تیل نہیں خریدے گا، تاہم اگر نئی دہلی نے اس وعدے سے انحراف کیا تو اسے معاشی دباؤ کا سامنا کرنا پڑے گا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا اپنے تجارتی مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ “ہم چین کے ٹیرف کم کر سکتے ہیں، لیکن چین کو بھی ہمارے ساتھ تعاون کرنا ہوگا۔ ہم نہیں چاہتے کہ وہ نایاب معدنیات کے معاملے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز اتار چڑھاؤ کے بعد تیزی دیکھی جارہی ہے۔ کاروبار کے دوران بازار حصص کے 100 انڈیکس میں 1417 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 65 ہزار 224 پر پہنچ گیا۔ آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 65 ہزار 348 کی بلندی تک بھی گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار 806 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
عالمی شخصیات کی کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں سنٹرل کمیٹی کے چوتھے کل رکنی اجلاس پر گہری نظر WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز بیجنگ :بین الاقوامی شخصیات نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں سینٹرل کمیٹی کے چوتھے کل رکنی اجلاس پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کی اعلی معیار کی ترقی کے نمایاں نتائج برآمد ہوئے ہیں اور چین دنیا کی معاشی ترقی کے لیے مسلسل قوت اور مواقع فراہم کر رہا ہے ۔ روس کے اسٹیٹ ڈوما کے بین الاقوامی امور کی کمیٹی کے پہلے نائب چیئرمین دمتری نووکوف نے کہا کہ چودھویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران چین نے انتہائی پیچیدہ بین الاقوامی صورتحال میں غیر معمولی کامیابیاں حاصل...
اسلام آباد (خبر نگار) وزیر منصوبہ بندی و ترقی پرو فیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ سٹریٹجک تعاون کو مزید گہرا کیا جائے گا۔ سی پیک کا دوسرا مرحلہ صرف انفراسٹرکچر کی بہتری تک محدود نہیں ہو گا۔ اس میں علاقائی روابط کا دائرہ بھی اس میں شامل ہو گا، اس کے تحت پاکستان ایک نئی صنعتی اور ٹیکنالوجیکل ترقی کی طرف گامزن ہو گا۔ گوادر پرو کے مطابق وزارت منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات (پی ڈی اینڈ ایس آئی) نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک)کے دوسرے مرحلے کو تیز کرنے کے لیے ایک جامع روڈ میپ جاری کر دیا ہے۔ تھاکوٹ-رائے کوٹ موٹروے کے لیے بولی کا عمل آئندہ دو ماہ میں شروع...