پاکستان اور افغانستان کے درمیان امن مذاکرات کی بحالی پر اتفاق کے بعد سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری دیکھنے میں آئی، جس کے نتیجے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان لوٹ آیا۔

جمعے کے روز کاروباری سیشن کے دوسرے حصے میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 5,200 سے زائد پوائنٹس کا شاندار اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سرمایہ کاروں کا اعتماد اسٹاک ایکسچینج میں بہتری کا باعث، کیا معیشت مستحکم ہورہی ہے؟

شام 4 بج کر 10 منٹ پر بینچ مارک انڈیکس 161,975.

61 پوائنٹس پر موجود تھا، جو 5,242.74 پوائنٹس یعنی 3.35 فیصد اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔

Market is up at midday ????
⏳ KSE 100 is positive by +3245.61 points (+2.07%) at midday trading. Index is at 159,978.48 and volume so far is 212.87 million shares (12:00 PM) pic.twitter.com/k1AkvAtIYy

— Investify Pakistan (@investifypk) October 31, 2025

کاروباری سرگرمیوں میں نمایاں خریداری دلچسپی آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں، بجلی کی پیداوار اور ریفائنری سیکٹرز میں دیکھی گئی۔

بڑے شیئرز مثلاً حبکو، ماری، او جی ڈی سی، پی پی ایل، پی او ایل، پی ایس او، ایس ایس جی سی اور ایس این جی پی ایل سب کے سب مثبت زون میں رہے۔

مزید پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 32 گھنٹوں کے دوران انڈیکس میں 36,00 سے زائد پوائنٹس کی کمی

ماہرین کے مطابق، امن مذاکرات کی بحالی اور جنگ بندی میں توسیع کی خبر کے بعد مارکیٹ میں اعتماد بحال ہوا ہے۔

اس پیش رفت نے جغرافیائی سیاسی خدشات کم کیے ہیں اور سرمایہ کاروں کی دلچسپی دوبارہ جاگ اٹھی ہے۔

البتہ حالیہ کارپوریٹ نتائج توقعات پر پورے نہیں اترے، جس سے کچھ حد تک جوش میں کمی آئی ہے۔

ترکیہ کی وزارت خارجہ کے مطابق، پاکستان اور افغانستان نے 6 نومبر کو استنبول میں امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے اور اس دوران جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

مزید پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پر پہنچ کر مندی سے دوچار، کیا معیشت خطرے میں ہے؟

بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام فریقین نے جنگ بندی جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے، اس کے نفاذ کی تفصیلات 6 نومبر 2025 کو استنبول میں ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں طے کی جائیں گی۔

جمعرات کو اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی رہی تھی، جب کے ایس ای 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس یعنی 1.09 فیصد گر کر 156,732.87 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

بین الاقوامی سطح پر بھی جمعے کو ایشیائی مارکیٹس میں مثبت رجحان دیکھا گیا، جہاں ایمیزون اور ایپل کے شاندار مالی نتائج نے وال اسٹریٹ اور عالمی مارکیٹوں میں بہتری پیدا کی۔

ایمیزون کے شیئرز 13 فیصد بڑھنے سے اس کی مارکیٹ ویلیو میں 300 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا، جبکہ ایپل کے شیئرز 2.3 فیصد اوپر گئے۔

مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخی بلندی کا ملک کی معیشت سے کتنا تعلق ہے؟

ایم ایس سی آئی ایشیا پیسیفک انڈیکس میں بھی 0.2 فیصد اضافہ ہوا، اگرچہ چینی حصص میں کمی نے کچھ اثر ڈالا۔

مجموعی طور پر یہ انڈیکس ہفتہ وار 1.8 فیصد اور ماہانہ 4.7 فیصد کے اضافے کی طرف گامزن رہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

استنبول افغانستان امن مذاکرات ایپل پاکستان اسٹاک ایکسچینج جنگ بندی سرمایہ کار کارپوریٹ مثبت رجحان

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: استنبول افغانستان امن مذاکرات ایپل پاکستان اسٹاک ایکسچینج سرمایہ کار کارپوریٹ اسٹاک ایکسچینج میں امن مذاکرات انڈیکس میں

پڑھیں:

سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد ان کے ذخائر 5 ارب 41 کروڑ ڈالر رہ گئے۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف